DOCTORs PAGE

DOCTORs PAGE CLINICAL EXPERT

آج FMGs کور کمیٹی کے اراکین نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے شکیل خان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔اس ملاقات ...
04/06/2026

آج FMGs کور کمیٹی کے اراکین نے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے شکیل خان کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران ہم نے فارن میڈیکل گریجویٹس (FMGs) کو درپیش PM&DC پالیسیوں اور دیگر متعلقہ مسائل و چیلنجز کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ دونوں معزز نمائندگان نے ہماری بات غور سے سنی اور مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔

ہم بالخصوص ڈاکٹر امجد علی خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے براہِ راست PMDC کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج سے رابطہ کیا اور اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے جلد از جلد حل کی ضرورت پر زور دیا اور یقین دہانی کرائی کہ اگلے ہفتے PM&DC کے صدر کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

ہم ڈاکٹر بخت اللہ وزیر اور ڈاکٹر اسد داور کی قیمتی کاوشوں، مؤثر قیادت اور مسلسل حمایت کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی رہنمائی اور انتھک جدوجہد FMGs کے مشن کو آگے بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ہم تمام متاثرہ FMGs کے لیے منصفانہ اور منصفانہ حل کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

27/05/2026

اختر بہت بہت مبارک ہو!
Eid Mubarak
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پرمسرت موقع پر آپ کو اور آپ کے معزز خاندان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کرے یہ عید آپ کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور برکتوں کا پیغام لے کر آئے۔
آپ کی تمام فرضی و نفلی عبادات، قربانیاں اور صدقات اللہ جل جلالہ کی بارگاہ میں قبول و منظور ہوں۔

الحمدللہ، آج ہماری ٹیم کی PMDC کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی جس میں FMGs کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔PMDC کی جانب سے تمام ف...
21/05/2026

الحمدللہ، آج ہماری ٹیم کی PMDC کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی جس میں FMGs کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
PMDC کی جانب سے تمام فارن میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کو ای میلز بھیجی گئی ہیں، جنہیں ہماری ٹیم کو بھی دکھایا گیا۔ ہماری ٹیم نے تمام نمائندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی یا کالج میں اس ای میل کو ضرور چیک کریں اور اپنی یونیورسٹی انتظامیہ سے کہیں کہ PMDC کی ای میل کا جلد از جلد جواب دیا جائے، خصوصاً افغانستان کے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے نمائندگان۔

اس کے علاوہ ہماری ٹیم نے وفاقی وزیر سے بھی ملاقات کی اور انہیں تمام مسائل تفصیل سے بتائے۔ ہماری ٹیم نے انہیں یہ تجویز دی کہ ہیلتھ منسٹری کے ساتھ میٹنگ یا رابطہ کیا جائے تاکہ FMGs کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہیلتھ منسٹری کے ساتھ ملاقات کریں گے اور متعلقہ ڈاکومنٹس کے ذریعے PMDC کو خط بھی ارسال کریں گے۔

ان شاءاللہ ہم اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

20/05/2026

PRESS RELEASE
, a productive meeting was held with Senator Hidayat Ullah regarding the ongoing concerns of PRMP and House Job issues affecting students and graduates. During the meeting, our delegation comprehensively presented these matters and emphasized the urgent need for resolution.
Senator Hidayat Ullah facilitated discussions with the Minister for Law and Justice, Azam Nazeer Tarar, where our concerns were shared in detail. The Honorable Minister listened carefully and assured us with a firm commitment that serious efforts would be made to resolve the PRMP and House Job issues at the earliest possible stage.
Furthermore, Senator Hidayat Ullah highlighted our concerns before the Minister for Parliamentary Affairs, Dr. Tariq Chaudhry, and also conveyed our message to the Health Minister. However, the Health Minister is currently out of the country and further discussions will be pursued upon his return.
In addition, a meeting was also held with Sher Afzal Marwat, where our concerns were discussed. He appreciated the significance of the matter and graciously provided us an appointment for a detailed meeting. Insha'Allah, further discussions with Sher Afzal Marwat will take place soon regarding these important issues.
We remain committed to continuing our efforts and engaging all relevant stakeholders until a practical and satisfactory resolution is achieved for all affected candidates.
Issued by:
[Dr Waqas Akbar president FMGs Afghan graduates and co members ]
[Date:18 may 2026

اصل مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کی سوچ بدلنے کے لیے بے بنیاد نوٹیفیکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کو ہمار...
15/05/2026

اصل مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کی سوچ بدلنے کے لیے بے بنیاد نوٹیفیکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کو ہمارا مسئلہ حل کرنا چاہیے ورنہ ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

آج ہمارے ہیرو  Dr Bakht Ullah نے  Shandana MNA Gulzar  سے ملاقات میں FMGs کے مسائل بھرپور انداز میں اُٹھائے۔ڈاکٹر بخت ال...
14/05/2026

آج ہمارے ہیرو Dr Bakht Ullah نے Shandana MNA Gulzar سے ملاقات میں FMGs کے مسائل بھرپور انداز میں اُٹھائے۔
ڈاکٹر بخت اللہ نے PRMP اور PMDC امتحان کے حوالے سے متاثرہ ڈاکٹرز کی آواز مضبوط انداز میں پیش کی اور واضح کیا کہ FMGs کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
ہم اپنے بہادر لیڈر ڈاکٹر بخت اللہ پر فخر کرتے ہیں جو ہر پلیٹ فارم پر FMGs کے حق کے لیے بہترین انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔



الحمدللہ، آج قائدِ حزبِ اختلاف MNA Mahmood Khan Achakzai، MNA Shandana Gulzar Khan، MNA Dr Amjid Khan، وزیرِ صحت Mustafa...
13/05/2026

الحمدللہ، آج قائدِ حزبِ اختلاف MNA Mahmood Khan Achakzai، MNA Shandana Gulzar Khan، MNA Dr Amjid Khan، وزیرِ صحت Mustafa Kamal، Sami Ibrahim اور MNA Khushal Khan Kakar کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، جس میں FMGs کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
تمام معزز شخصیات نے ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور مثبت مؤقف اختیار کیا۔ ان شاء اللہ، بہت جلد FMGs کے مسائل کا حل سامنے آئے گا۔
ہم تمام رہنماؤں اور شخصیات کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری آواز بن کر ہمارا ساتھ دیا۔
ان شاء اللہ کامیابی ہماری ہوگی۔

12/05/2026

ہم اوورسیز/ایف ایم جیز ڈاکٹرز کی جانب سے جنرل سیکرٹری شفیق داوڑ صاحب اور ولید خان داوڑ صاحب کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے senator ہدایت اللہ صاحب سے ملاقات کر کے ہماری آواز کو مؤثر انداز میں پہنچایا۔
انہوں نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہمارے مسائل کو اجاگر کیا اور سینیٹ میں بھی ان ایشوز پر بات کی۔
ایف ایم جیز ڈاکٹر کمیونٹی ان کی اس حمایت، ہمدردی اور جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔
Shafiq Ur Rehman
Waleed Khan
Dr Bakht Waziri
Dr Waqas akbar
Dr Asif Afridi

09/05/2026

آج احتجاج کا 5واں دن ہے۔ Dr Adnan Orakzai نے ایک بار پھر ڈاکٹرز کی آواز بلند کی۔

انہوں نے واضح طور پر صرف دو مطالبات پیش کیے:
1️⃣ PRMP جاری کیا جائے
2️⃣ PMDC امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے

ڈاکٹر عدنان اورکزئی صاحب کی مسلسل سپورٹ اور ہماری آواز بننے پر ہم دل سے شکر گزار ہیں۔ ✊

09/05/2026

ہم دل کی گہرائیوں سے Mian Iftikhar Hussain کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آواز بن کر ہمارا ساتھ دیا۔
آپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ 🙏

Address

33°00'53. 0"N 70°42'16. 8"E
Peshawar
28100

Telephone

+923315525863

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DOCTORs PAGE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DOCTORs PAGE:

Share