Pakistani Lawyers.

Pakistani Lawyers. Our motto to help the needy and helpless people regarding their legal issues. Do you face any legal problem, feel free to contact us.

یکم محرم الحرام خلیفۂ ثانی امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروقؓ کا یومِ شہادت ہے، جن کا دورِ خلافت عدل و انصاف، بے مثال فتوحات...
17/06/2026

یکم محرم الحرام خلیفۂ ثانی امیر المؤمنین سیدنا عمر فاروقؓ کا یومِ شہادت ہے، جن کا دورِ خلافت عدل و انصاف، بے مثال فتوحات اور اسلام کی عظمت کا روشن ترین باب ہے۔ آپؓ حق کے وہ سچے پیکر اور رعبِ ایمانی کا وہ سمندر تھے کہ خود شیطان بھی آپؓ کی ہیبت سے اپنا راستہ بدل لیتا تھا۔ آپؓ کی شہادت تاریخِ اسلام کا ایک ایسا گہرا زخم ہے جس کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا....

Real Estate ✈️✈️✈️✈️✈️
12/06/2026

Real Estate ✈️✈️✈️✈️✈️

08/06/2026

مشترکہ زمین کی تقسیم، اب ہوئی اور بھی آسان
اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں آپ اپنی مشترکہ زمین کی تقسیم کی درخواست گھر بیٹھے درج کروا سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیئے : https://askfortaqseem.pulse.gop.pk/

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پہ THE PUNJAB PROTECTION OF OWNERSHIP OF IMMOVABLE PROPERTY ORDINANCE, 2026کی شق 11 کے...
06/06/2026

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پہ
THE PUNJAB PROTECTION OF OWNERSHIP OF IMMOVABLE PROPERTY ORDINANCE, 2026
کی شق 11 کے تحت ذیل ججز کو تمام اضلاع میں ٹربیونل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔۔۔

پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ، 36 اضلاع میں ٹربیونلز نامزدچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کے 36 اضل...
06/06/2026

پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ، 36 اضلاع میں ٹربیونلز نامزد

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کے 36 اضلاع میں ایڈیشنل سیشن ججز کو ٹربیونلز مقرر کرکے فہرست پنجاب حکومت کو ارسال کردی جبکہ مجموعی طور پر 575 کیسز میں حکمِ امتناعی ختم کرتے ہوئے تمام کیسز ٹربیونلز کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت 36 ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور ٹربیونلز نامزد کیا ہے۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل، قصور میں محمد اشفاق
اٹک میں ندیم احمد سہیل چیمہ
بہاولنگر میں محمد صلابت جاوید
بہاولپور میں ساحر اسلام
بھکر میں محمد اعظم جاوید
چنیوٹ میں نعیم عباس
چکوال میں قاسم علی بھٹی
ڈیرہ غازی خان میں سرفراز حسین
فیصل آباد میں عمران شفیع خان
گوجرانوالہ میں محمد فرحان نبی
گجرات میں مظفر نواز ملک
حافظ آباد میں عمر رشید
جھنگ میں عمر فاروق خان
جہلم میں مرزا اورنگ زیب
خانیوال میں عبداللہ عثمان
خوشاب میں محمد بشیر
لودھراں میں محمد ایاز
لیہ میں محمد پرویز نواز
منڈی بہائوالدین میں محمد فخر آفتاب احمد
میانوالی میں عبدالغفور
ملتان میں غزالہ یاسمین
مظفرگڑھ میں محمد احمد حسنین خان
نارووال میں عالم شیر
ننکانہ صاحب میں مجاہد شیر دل چیمہ
اوکاڑہ میں خلیل احمد خان
پاکپتن میں اسد حفیظ
راولپنڈی میں چودھری قاسم جاوید
راجن پور میں محمد اشرف
رحیم یار خان میں محمد بلال
ساہیوال میں محمد نعیم
سیالکوٹ میں عابد رضا خان
شیخوپورہ میں عبدالحمید
سرگودھا میں ظفر حیات
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد کاشف اور
وہاڑی میں محمد عمران فرائض انجام دیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی نے زمینوں پر قبضوں کے خلاف سفارشات مرتب کرکے ٹربیونلز کو بھجوا دی ہیں۔

ٹربیونلز کو اختیار ہوگا کہ وہ قبضہ پولیس کے ذریعے واگزار کروائیں اور جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو 3 سے 10 سال تک قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا دے سکیں، اگر کوئی کیس کسی عدالت میں زیر التوا ہوگا تو دونوں میں سے کوئی بھی فریق درخواست دے کر اسے ڈی سی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو منتقل کرنے کی استدعا کرسکے گا ،تاہم حتمی فیصلہ عدالت کا ہوگا۔

اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے مبینہ غلط استعمال پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ بعد ازاں پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام حکم امتناعی ختم کر دئیے گئے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن ججز ٹربیونلز میں فرائض انجام د یں گے، فہرست پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ حکم امتناعی ختم کرکے 575 کیسز ٹربیونلز کو بھیج دئیے گئے ہیں، ٹربیونلز کو قبضہ پولیس کے ذریعے واگزار کرانے ،جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو 3 سے 10 سال تک قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی معاملہرکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مقدمہ مومنہ اقبال کی درخ...
05/06/2026

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی معاملہ

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مقدمہ مومنہ اقبال کی درخواست پہ NCCIA میں درج ہوا

یوم 18 ذی الحجہ کو اسلامی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے کہ ایک طرف تو غدیر خم کے مقام پر پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے...
04/06/2026

یوم 18 ذی الحجہ کو اسلامی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے کہ ایک طرف تو غدیر خم کے مقام پر پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کو مسلمانوں کے مولا کا خطاب دیا بعد ازاں اسی دن خلیفہ سوم داماد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ذی النورین حضرت عثمان بن عفان رضی اللّٰہ عنہ کو انتہائی بے دردی سے روزہ کی حالت میں شہید کر دیا گیا۔

اللّٰہ کریم ہم سب کو اپنی اطاعت نبی و آل نبی اور اصحاب کرام کی محبت کی دولت سے مالا مال فرمائے اور ہمارا خاتمہ توحید و بالایمان فرمائے۔ آمین

من كنت مولاه فهذا علي مولاه
04/06/2026

من كنت مولاه فهذا علي مولاه

Good Morning Pakistan
04/06/2026

Good Morning Pakistan

31/05/2026

Address

Multan

Telephone

+923136963398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Lawyers. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistani Lawyers.:

Share