Muhammed Nasir Khan Bhutta Advocate High Court

Muhammed Nasir Khan Bhutta Advocate High Court Best services as a lawyer...criminal, civil, Service's, revenue and taxation cases...03027433847

اس واقعے سے دل بہت افسردہ ہے، ذرا سوچیں، والدین پر کیا گزر رہی ہو گی؟ اس معصوم بیٹی کو کتنے نازوں سے پالا ہو گا، والدین ...
23/06/2026

اس واقعے سے دل بہت افسردہ ہے، ذرا سوچیں، والدین پر کیا گزر رہی ہو گی؟ اس معصوم بیٹی کو کتنے نازوں سے پالا ہو گا، والدین کی باقی ماندہ زندگی کتنے کرب میں کٹے گی؟

نیفے میں پسٹل چل گیا،ملزم کی طرف سے معافی اور شرمندگی کا ویڈیو بیان جاری کر دینا۔۔ اس سے تو بچوں کے زیادتی، پھر قتل، بچوں، بیٹیوں، ماؤں، بہنوں کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آئی۔
حکومت وقت سے درخواست ہے ایسے ظالم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس تصویر میں یہ جو چھوٹی سی بچی نظر آ رہی ہے ، اس کی عمر مشکل سے سات آٹھ سال ہو گی۔ یہ بچی بازار میں کریانے کی دکان سے کچھ سامان لینے گئی تھی۔ واپس نہیں آئی تو گھر والوں کو پریشانی ہوئی۔ اس کی گمشدگی کا شور مچ گیا۔ اعلان ہوئے ، سوشل میڈیا پہ بچی کی گمشدگی کے متعلق پوسٹس لگائی گئیں۔

احکام نے تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ بچی دکان کے اندر جاتی نظر آئی لیکن باہر آتی نظر نہیں آئی۔ جب دکان کی مکمل تلاشی لی گئی تو دکان کی اوپر والی منزل سے ایک بوری بند لاش ملی، جس میں اس بچی کو مار کر بند کیا گیا تھا۔ مزید تفتیش ہوئی تو پتا چلا دکان پہ دس سال سے کام کرنے والے ملازم ارسلان نے بچی سے مبینہ طور پہ ذیادتی کی، پھر اس کا گلا دبا کر اس کی جان لی اور اب پھر اس بچی کی لاش کو ایک بوری میں بند کر کے اوپر والی منزل پہ چھپا دیا کہ مناسب موقع ملتے ہی کہیں اور پھینک آئے گا۔

یہ واقعہ کل سرگودھا میں پیش آیا ہے، سنا ہےمجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب اداروں کو چاہیے کہ اس مجرم کو صرف سزا نہ دیں بلکہ عبرت کا نشان بنائیں تاکہ باقی لوگوں کے دل میں ڈر بیٹھے اور وہ ایسی سوچ بھی ذہن میں لانے سے پہلے کانپ جائیں۔ اگر اب بھی صرف ماورائے عدالت قتل ہی کرنا ہے یا عدالتوں میں تاریخوں پہ تاریخیں دیتے جانا ہے تو ہمارے قانون پہ ، ہمارے عدلیہ کے نظام پہ تف ہے۔
مکمل تحقیق کی جائے، مجرم/مجرموں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

اگر یہ قوانین، یہ عدالتیں، ہمارے جان مال ہمارے بچوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتے تو ان کو ختم کر کے اس معاشرے کو جنگل کا معاشرہ ہی قرار دے دیں تاکہ ہمیں یہ تو پتا ہو کہ اپنی حفاظت خود کرنی ہے ، اپنے بچوں کی حفاظت خود کرنی ہے۔

آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو اکیلا باہر نہ جانے دیں۔ اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔

والد محترم     ۔۔۔ کیپٹن (ر)  ربنواز خان ۔۔۔۔  وقت گزر جاتا ہے مگر والد محترم کی جداٸ کا درد کبھی پرانا نھیں ہوتا۔ والد ...
23/06/2026

والد محترم ۔۔۔ کیپٹن (ر) ربنواز خان ۔۔۔۔ وقت گزر جاتا ہے مگر والد محترم کی جداٸ کا درد کبھی پرانا نھیں ہوتا۔ والد محترم کو اس دنیا سے رخصت ہوۓ دو سال بیت گۓ مگر دل میں آج بھی انکی کمی ویسے ہی محسوس ہوتی ہے جیسے کل کی بات ہو۔ زندگی چل تو رہی ہے مگر وہ دعاؤں کا سایہ بے لوث محبت وہ اپنا پن سب کچھ جیسے ساتھ چلا گیا ھے۔۔۔ والد محترم کا سایہ وہ نعمت تھی جسکی قدر شاید انکے ہوتے ہوۓ پوری طرح نہ ہو سکی مگر آج ہر لمھہ انکی یاد ایک چبھتا ہوا احساس بن کر دل کو خاموشی سے رلا دیتا ہے۔۔۔کبھی دل چاھتا ہے کہ وہ ایک لمھے کے لیۓ واپس آ جاٸیں میں ان سے لپٹ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکوں مگر حقیقت یہی ہے اب صرف یادیں ہیں اور دعاٸیں ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے میرے والد محترم کی کامل مغفرت فرما انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا اور ان پر اپنی رحمت کی بارش فرما۔۔۔۔ ہمیں انکے کےلیۓ صدقہ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔آمین ثم آمین والد محترم اس دنیا سے چلے گۓ مگر انک یادیں محبت اور دعاٸیں ہمیشہ دل میں زندہ رہیں گی۔۔۔ دعاٶں کا طالب محمد ناصر خان بھٹہ ایڈووکیٹ

23/06/2026

✨ 01. دعوت دیر سے ملے = انکار کر دیں
✨ 02. دعوت نہ ملے = نہ جائیں
✨ 03. بھلا دیا جائے = انہیں بھول جائیں
✨ 04. استعمال کیا جائے = حدیں مقرر کریں
✨ 05. نظر انداز کیا جائے = رابطے روک دیں
✨ 06. دھوکہ ملے = معاف کر کے آگے بڑھیں
✨ 07. قدر نہ ہو = دوری اختیار کر لیں
✨ 08. توہین ہو = کامیابی سے جواب دیں
✨ 09. بے عزتی ہو = وقار سے دور ہو جائیں
✨ 10. کم سمجھا جائے = نتائج کو بولنے دیں
✨ 11. جھوٹ بولا جائے = الفاظ نہیں، عمل پر یقین کریں
✨ 12. قدر نہ کی جائے = اپنی کوشش روک لیں
✨ 13. موازنہ ہو = اپنی منفرد اہمیت جانیں
✨ 14. تھکاوٹ ہو = اپنی توانائی کی حفاظت کریں
✨ 15. آزمائش ہو = مضبوط رہیں، ہار نہ مانیں

22/06/2026

Address

Nasir Street
Multan
RAJARAM

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammed Nasir Khan Bhutta Advocate High Court posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share