30/09/2026
اہم خبر برائے ٹیکس دہندگان
ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ پہلے 30 ستمبر 2026 مقرر تھی۔
یہ توسیع تنخواہ دار افراد، انفرادی ٹیکس دہندگان اور ایسوسی ایشن آف پرسنز/پارٹنرشپ فرمز کے لیے ایک اضافی موقع ہے تاکہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن مقررہ توسیع شدہ تاریخ تک جمع کروا سکیں۔
خاص طور پر اس سال ریٹرن تاخیر سے جمع کروانے پر عائد جرمانوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، اس لیے ٹیکس دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ 15 اکتوبر 2026 تک اپنی ریٹرن لازمی فائل کریں اور غیر ضروری جرمانے سے بچیں۔
جرمانوں میں نمایاں اضافہ:
🔹 افراد (Individuals):
پہلے جرمانہ 1,000 روپے تھا، جسے بڑھا کر 25,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
🔹 فرمز (Firms):
پہلے جرمانہ 10,000 روپے تھا، جسے بڑھا کر 50,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
🔹 پرائیویٹ کمپنیاں:
پہلے جرمانہ 20,000 روپے تھا، جسے بڑھا کر 100,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
اس لیے ٹیکس دہندگان کو چاہیے کہ اس اضافی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ریٹرن کی تیاری مکمل کریں اور 15 اکتوبر 2026 تک ریٹرن جمع کروا دیں۔
یہ توسیع ٹیکس دہندگان کے لیے یقیناً ایک ریلیف ہے، کیونکہ انہیں اپنی آمدن، اخراجات، اثاثہ جات اور دیگر متعلقہ معلومات درست طریقے سے ترتیب دے کر ریٹرن فائل کرنے کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ توسیع ٹیکس کنسلٹنٹس اور ٹیکس پریکٹیشنرز کے لیے بھی ریلیف کا باعث ہے، کیونکہ 30 ستمبر کی آخری تاریخ کے قریب ریٹرنز کی بڑی تعداد کی وجہ سے کام کا غیر معمولی دباؤ پیدا ہو گیا تھا۔ اضافی مہلت سے زیرِ التوا ریٹرنز کو بہتر انداز میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔
اہم یاد دہانی:
اب آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 ہے۔ اس تاریخ کو بھی نظر انداز نہ کریں، کیونکہ موجودہ سال میں تاخیر کے جرمانے پہلے کی نسبت کافی زیادہ ہیں۔
اپنی انکم ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کریں اور غیر ضروری جرمانے سے بچیں۔