14/07/2026
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین کے لیے یہ انتہائی مسرت اور اعزاز کی بات ہے کہ عزت مآب جسٹس مس عالیہ نیلم، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار و ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس منڈی بہاؤالدین کا تاریخی دورہ کیا۔
بطور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، میں اس تاریخی موقع کو وکلاء برادری کے لیے ایک نئی شروعات سمجھتا ہوں۔ ہم نے چیف جسٹس صاحبہ کے سامنے وکلاء کے درپیش مسائل، بالخصوص وکلاء کے خلاف 7ATA کی دفعات کے تحت درج ایف-آئی-آرز کے خاتمے سمیت عدالتی نظام کی بہتری کے لیے جو مطالبات رکھے تھے، ان میں سے جدید سہولیات، لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، چیف جسٹس صاحبہ نے بار روم کی سولرائزیشن، ای-لائبریری، لیڈیز بار روم اور وکلاء کے لیے منی سپورٹس اینڈ ایکٹیویٹیز کلب کا افتتاح بھی کیا۔
میں عزت مآب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ کا تہِ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول فرمائی اور وکلاء برادری کے لیے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکالا۔
میں مسٹر جسٹس ملک وقار حیدر اعوان (انسپکشن جج منڈی بہاؤالدین) کا بھی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری دعوت کا مان رکھا۔ ساتھ ہی، میں جناب رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اور قابلِ احترام جناب عامر سلیم رانا (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین) کا بھی انتہائی ممنون ہوں، جنہوں نے اس دورے کو شیڈول کروانے سے لے کر اس کی کامیابی تک بھرپور ساتھ دیا۔
میں اپنی پوری کابینہ، تحصیل بارز (ملکوال اور پھالیہ) اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین کے تمام معزز ممبران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس تاریخی تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
یہ کامیابی ہم سب کے اتحاد اور عزم کی جیت ہے۔ ہم مستقبل میں بھی وکلاء برادری کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اسی طرح کوشاں رہیں گے۔ آپ سب کا بھرپور ساتھ ہی میری اصل طاقت ہے۔
دعاگو! سید یاسر عرفات شاہ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)
صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، منڈی بہاوالدین
Yasir Syed
Zeeshan Khaliq Tarar