29/10/2022
منشیات کیس میں، عورت ملزمہ کو گرفتار کرنے والی لیڈی کانسٹیبل کو گواہ نہ رکھا گیا. ملزم بری.
2016 YLR 1362.
منشیات بس کی سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی تھی، بس کے کسی مسافر کو گواہ نہ رکھا گیا تھا، ملزم بّری.
2017 PCrLJ 409.
فردِ مقبوضگی میں Over Writing کی بناء پر پراسیکیوشن کیس مشکوک تصور ہو گا.
2017 PCrLJ 501.
منشیات کیس میں برآمد کردہ تمام پڑیوں، بیگوں، شاپرز ٹائروں یا بوتلوں سے Sample بھجوانا لازم ہے.
2020 MLD 49.
ملزم پر منشیات پھینک کر بھاگ جانے کا الزام تھا، ملزم موقع پر گرفتار نہ ہوا تھا، پولیس پارٹی قبل از وقوعہ ملزم کو نہ جانتی تھی، اس لۓ شناخت ملزم مشکوک تھی، ملزم بّری.
2020 PCrLJ 264.