14/12/2024
ضلعی ہسپتال لودھراں سے خطرناک ملزم شہباز کھوکھر کے فرار کیس میں لودھراں پولیس اپنی کوششوں میں مصروف ہے تاہم ابھی تک مفرور کی گرفتاری میں کوئ کامیابی نہیں مل سکی ۔دوسری طرف زخ می ہیڈ کانسٹبل مرزا نذیر جاوید کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹبل مرزا نذیر جاوید نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر زبردست مزاحمت کی اور اسے پکڑنے کیلئے کافی دیر تک گھتم گتھا بھی رہے اسی مزاحمت پر ہٹے کٹے جوان ملزم نے ان پر رائفل کے بٹ برسائے جس سے وہ شدید زخمی ہوئے لیکن اپنی بڑھتی عمر اور طاقت سے کہیں زیادہ انہوں نے ملزم کو پکڑنے کی جستجو کو نہیں چھوڑا اور دکھ یہ ہے کہ اس ساری جان توڑ کوشش میں ہسپتال میں تعینات م س ل ح سیکیورٹی گارڈز سمیت اطراف کے درجنوں ملازمین صرف تماشہ دیکھتے رہے کوئ مدد کیلئے آگے نہ بڑھا ۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کے سر پر دو اطراف سے گہری چوٹیں آئی ہیں اور دونوں اطراف سرجری کی ضرورت پڑی ہے اللہ پاک انہیں صحت کاملہ عاجلہ سے نوازے تاہم محکمے نے ملزم کے فرار ہونے پر دیگر تین کانسٹبلز کے ساتھ انہیں بھی ملزم ٹھہرایا ہے اور وہ علاج کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی کا بھی سامنا کررہے ہیں ۔