14/09/2026
کم ٹیکس، زیادہ اطمینان — فائلر کی یہی پہچان!
فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:
• بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں۔
• قومی بچت کی اسکیموں اور بینک منافع پر نان فائلر کے مقابلے میں آدھا ٹیکس۔
• گاڑی کی خریداری پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• زائد ادا شدہ یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق۔
ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک جمع کروائیں۔ اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کریں۔
فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔
بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!