Malik Manzoor Hussain Aheer Advocate

Malik Manzoor Hussain Aheer Advocate 03013419865 whatsapp no

ماں صرف ایک دن کی محتاج نہیں، ماں تو ہر دن، ہر لمحہ محبت، دعا اور قربانی کا نام ہے۔ہم ماں کی ایک رات کی قربانی، سردی میں...
10/05/2026

ماں صرف ایک دن کی محتاج نہیں، ماں تو ہر دن، ہر لمحہ محبت، دعا اور قربانی کا نام ہے۔
ہم ماں کی ایک رات کی قربانی، سردی میں گیلی جگہ پر سونا اور اولاد کے لیے ہر دکھ برداشت کرنا کبھی ادا نہیں کر سکتے۔
میرے پیارے آقا ﷺ نے فرمایا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور ماں کو اُف تک نہ کہو۔
اگر آج میری ماں زندہ ہوتی اور مجھے آواز دیتی تو میں نماز چھوڑ کر پہلے اپنی ماں کو جواب دیتا۔
آج کے اس عالمی یومِ ماں پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ماؤں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور جن کی مائیں دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں اللہ پاک اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
ماں تجھے سلام ❤️
منجانب:
ملک منظور حسین آہیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

ملتان بار کے تمام وکلاء بھائیوں اور بہنوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ میرے پیارے بھائی جناب افضل بشیر انصاری صاحب ایڈووکیٹ ہا...
03/05/2026

ملتان بار کے تمام وکلاء بھائیوں اور بہنوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ میرے پیارے بھائی جناب افضل بشیر انصاری صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان، کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں۔
افضل بشیر انصاری صاحب نہایت خوش اخلاق، مخلص اور وکلاء برادری کے حقوق کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب:
ملک منظور حسین آہیر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

آج یومِ مزدور کے موقع پر ہم اُن محنت کش ہاتھوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت اور حلال روزی سے نہ صرف اپنے گھر کا چرا...
01/05/2026

آج یومِ مزدور کے موقع پر ہم اُن محنت کش ہاتھوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت اور حلال روزی سے نہ صرف اپنے گھر کا چراغ روشن رکھتے ہیں بلکہ معاشرے کی بنیاد کو مضبوط بناتے ہیں۔ بے شک اللہ تعالیٰ کو وہ بندہ بہت محبوب ہے جو اپنے ہاتھوں سے رزق کماتا ہے اور دیانت داری کے ساتھ زندگی گزارتا ہے۔
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مزدور کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جاتی جس کا وہ حقدار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم انہیں حقارت یا کم نگاہی سے نہ دیکھیں بلکہ عزت، احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اور غریب طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔
آئیے عہد کریں کہ ہم ہر مزدور کی عزت کریں گے اور اس کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
منجانب
ملک منظور حسین آہیر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

18/04/2026
15/04/2026

Adv. Malik Manzoor Hussain Aheer
Advocate High Court | Aheer Law Associates & Law Firm, Multan
Are you facing legal disputes and want a quick, confidential, and effective solution without lengthy court procedures?
I am an experienced Arbitrator & Mediator, offering professional services in:
Family disputes
Civil & criminal matters
Cybercrime cases
Banking & financial disputes
Property and company matters
With strong expertise in resolving complex issues, I provide fast and practical solutions through Arbitration and Mediation, saving your time, cost, and stress.
📌 Online Consultation Available
Your matter can be resolved from the comfort of your home via Zoom or call in a short time.
📞 Contact Now: 0301-3419865
Let’s resolve your disputes professionally, efficiently, and with complete confidentiality.

میں تمام معزز وکلاء برادری سے گزارش کرتا ہوں کہ محترمہ ایڈووکیٹ نوشین بلوچ صاحبہ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ہائی بار ای...
11/04/2026

میں تمام معزز وکلاء برادری سے گزارش کرتا ہوں کہ محترمہ ایڈووکیٹ نوشین بلوچ صاحبہ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ہائی بار ایسوسی ایشن ملتان (2027-2028)، کو اپنے قیمتی ووٹ اور بھرپور حمایت سے نوازیں۔
آپ اس سے قبل لائبریری سیکرٹری کے طور پر بہترین خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور تمام بارز کے ساتھ آپ کا رویہ نہایت خوشگوار رہا ہے۔
میں ذاتی طور پر محترمہ نوشین بلوچ صاحبہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے عمرہ کے دوران روضۂ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ کے سامنے میرے لیے دعا کی۔
اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب:
ملک منظور حسین آہیر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

23 مارچ — یومِ پاکستان23 مارچ کے تاریخی دن پر بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا...
23/03/2026

23 مارچ — یومِ پاکستان

23 مارچ کے تاریخی دن پر بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دیا جس کی بنیاد قراردادِ پاکستان سے پڑی۔ آج کے دن ہم اپنے عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور مینارِ پاکستان پر اس تاریخی لمحے کو یاد کرتے ہیں جہاں سے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کو نئی طاقت ملی۔

پاکستان ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمیں اس کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہنا ہوگا۔پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد۔

منجانب:ملک منظور حسین آہیرایڈووکیٹ ہائی کورٹ

تمام اہلِ اسلام، اہلِ پاکستان، میرے پیارے بھائیوں، پوری اُمتِ مسلمہ، ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اور میرے وکل...
20/03/2026

تمام اہلِ اسلام، اہلِ پاکستان، میرے پیارے بھائیوں، پوری اُمتِ مسلمہ، ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات اور میرے وکلاء بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے روزوں اور نمازوں کو اپنی بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور پوری اُمتِ مسلمہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اللہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیبی مدد فرمائے۔ آمین۔
منجانب:
ملک منظور حسین آہیر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

Writingآج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہمیں معاشرے میں عورت کے مقام اور عزت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام نے چودہ سو ...
08/03/2026

Writing
آج عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ہمیں معاشرے میں عورت کے مقام اور عزت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی عورت کو بلند مقام عطا کر دیا تھا۔ عورت ماں ہے، بیوی ہے، بیٹی ہے، بہن ہے، خالہ، پھوپھی، چچی، ممانی، دادی اور نانی ہے۔ یہ سب نہایت پاک اور مقدس رشتے ہیں جن کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
جب ہماری اپنی بیٹی کسی کے گھر جاتی ہے تو ہم چاہتے ہیں کہ اس کا بہت خیال رکھا جائے، اسی طرح جب کسی اور کی بیٹی ہمارے گھر آئے تو ہمیں بھی اس کا اتنا ہی احترام اور خیال رکھنا چاہیے۔ عورت کے حقوق پامال نہیں ہونے چاہئیں اور اس کی عزتِ نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جانا چاہیے۔
آج کے معاشرے میں کئی افسوسناک واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں، جیسے زیادتی اور غیرت کے نام پر قتل، جو کہ نہایت قابلِ مذمت ہیں۔ ہمیں ان برائیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ عورت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے والدین اور گھر والوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھے۔
اگر مرد اپنی ذمہ داری یعنی محنت کر کے روزی کمانا اور عورت اپنے گھر اور بچوں کی اچھی تربیت کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرے تو ان شاء اللہ معاشرہ ترقی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق ادا کرنے اور بیٹیوں کو وراثت میں ان کا جائز حصہ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب
ملک منظور حسین آہیر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملتان

Address

Multan
Layyah

Telephone

+923013419865

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Manzoor Hussain Aheer Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Manzoor Hussain Aheer Advocate:

Share