27/09/2026
لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشت گرد کمانڈر منظور ہلاک، علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری۔
لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران شہریوں پر قاتلانہ حملے اور سنگین دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب مقامی دہشت گرد کمانڈر منظور ولد عزت سکنہ عبدالخیل ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں رکشے میں میچ کھیلنے کے بعد واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات پر بھاری پولیس نفری اور سی ٹی ڈی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
آپریشن کے دوران پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں شہریوں پر قاتلانہ حملے میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو سنگین دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب مقامی دہشت گرد کمانڈر منظور ولد عزت سکنہ عبدالخیل ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر سی ٹی ڈی بنوں کے درج ذیل سنگین مقدمات میں مطلوب تھا:
1. FIR No.135 Dated 01-12-2024 U/S 302-324-353-427-148-149-3/4ESA-5ESA-7ATA PS CTD Bannu,
2. FIR No.46 Dated 15-03-2025 U/S 324-353-427-148-149-7ATA PS CTD Bannu,
3. FIR No.81 Dated 21-04-2025 U/S 436-427-404-148-149-5ESA-11 (F2)-11OOOATA-352-449-395-7ATA PS CTD Bannu,
4. FIR No.101 Dated 10-05-2025 U/S 324-449-511-11OOO-11F(2)-148-149-7ATA PS CTD Bannu,
5. FIR No.333 Dated 15-10-2025 U/S 324-353-5ESA-148-149-15AA-11F(2)-11OOO-7ATA PS CTD Bannu
6. FIR No 38 dated 30-01-2026 u/s 324-353-427-120B-148-149-11F-7ATA-4/5ESA PS CTD Bannu
7. FIR NO 213 Dated 01-09-2026 u/s 324-353-3/4/5ESA-15AA-11F(2)-11OOO-7ATA PS CTD Bannu
پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔