26/06/2026
سیرت و شانِ اہل بیت کانفرنس کا انعقاد، علماء کرام اور مزدور رہنماؤں کی بھرپور شرکت
قائد محترم جناب شیخ محسن الیاس صاحب، جنرل سیکرٹری پیکیجز گروپ ورکرز یونین، کنوینر صنعتی مزدور اتحاد پاکستان، صدر یونی پاکستان لائزن کونسل، ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ وفاق و پنجاب کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت اور روح پرور سیرت و شانِ اہل بیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ عظیم الشان پروگرام قائد محترم جناب شیخ محسن الیاس صاحب کی رہائش گاہ کے قریب گولڈن پیلس ہال، قینچی امر سدھو میں منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، مزدور رہنماؤں، کارکنان اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کے موقع پر مولانا مفتی قاری عبدالشکور حقانی صاحب نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ دل افروز بیان فرمایا، جس میں سیرتِ اہل بیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی گئی کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور خدمت کے جس مشن کو لے کر جدوجہد جاری ہے، اللہ تعالیٰ اس میں مزید کامیابیاں اور آسانیاں عطا فرمائے، ملک پاکستان کو امن و سلامتی عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند فرمائے اور دنیا سے رخصت ہونے والے تمام امت مسلمہ کی مغفرت فرمائے۔
اس موقع پر پیکیجز گروپ ورکرز یونین، صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل سے وابستہ عہدے دوران نے شرکت کی۔
""""دعا """"