17/11/2022
*پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ 15 دسمبر 2022 سے پہلے لاونچ کی جائے گی*
جو شہری موبائل ایپ کا استعمال نہیں کر سکتے ان کو واٹس ایپ کے ذریعے فرد کے حصول سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی
موبائل ایپ کے قیام سے رجسٹری محرر کے دفاتر اور محافظ خانے ختم ہو جائیں گے
لاہور کے تمام شہریوں کی رجسٹریوں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے
ایپ کے ذریعے دو فریقین کے مابین معاہدے کو آن لائن رجسٹرڈ کیا جا سکے گا
شہری موبائل ایپ کی مدد سے پراپرٹی کی ٹرانسفر فیسز بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے
اب ایک پراپرٹی کی 03 رجسٹریاں نہیں ہو سکیں گی،پراپرٹی ٹرانسفر میں فراڈ کا تصور ہی ختم ہو جائے گا۔
موبائل ایپ کے ذریعے شہری اپنی رجسٹری آن لائن دیکھ سکیں گے
ایپ کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے دفاتر کی حاضری سمیت برانچز کو بھی مانیٹر کر سکیں گے
شہری ای اسٹیمپ پی ایل آر اے کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکیں گے
رجسٹرار پراپرٹی ٹرانسفر فیسز کی تصدیق کے بعد پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائیٹز کے ٹرانسفر لیٹر کو رجسٹر کریں