Meet Wakeel

Call Contact the business

Meet Wakeel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Meet Wakeel, Lawyer & Law Firm, Mazang Road, Lahore.

Civil Laws, Criminal laws, Tax & Corporate Laws, Company (Sole Proprietor/Partnership Firm/ Pvt LTD
Trademark (Logo, Domain, Copyright, Patent, Design)
NTN/Business NTN
Filer
Income Tax Returns
PST/PRA Returns
GST/Sales Tax Returns

Contact # 0313-6784453

‏مساوات کا سب سے بہترین عملی نمونہ ہمارا عدالتی نظام ہے !!*جہاں پر مدعی اور ملزم دونوں کا برابر خرچہ ہوتا ہے !*copied
19/08/2026

‏مساوات کا سب سے بہترین عملی نمونہ ہمارا عدالتی نظام ہے !!
*جہاں پر مدعی اور ملزم دونوں کا برابر خرچہ ہوتا ہے !*
copied

11/07/2026

آپکے کاروبار کو قانونی تحفظ اور ٹیکس کی مکمل سہولت ایک ہی جگہ!
کیا آپ اپنے کاروبار کو رجسٹر کروانا چاہتے ہیں یا ٹیکس سے متعلق کسی بھی معاملے میں پیشہ ورانہ رہنمائی درکار ہے؟
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ مالی سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشواروں/INCOME TAX RETURNS کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 30 ستمبر 2026 ہے اگر آپ کسی طرح کے بھی جرمانے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ضروری کاغذات کے ہمراہ رابطہ کیجئے ایک ذمہ دار پاکستانی شہری کی طرح اپنے گوشوارے جمع کروانے کیکئے ایک ذمہ دار کنسلٹنٹ سے رابطہ کیجئے

14/03/2026

اپنے گھر یا آفس میں بیٹھ کر پنجاب گورنمنٹ کا ای اسٹامپ پیپر خود پرنٹ کرنے کا طریقہ (بیانِ حلفی 300 روپے والا):
سب سے پہلے PLRA کی ویب سائٹ اوپن کریں۔
وہاں موجود Get an e-Stamp کے آپشن پر کلک کریں۔
اس کے بعد Challan Form (Low Denomination) کو اوپن کریں۔
فارم میں مطلوبہ تمام تفصیلات درست طریقے سے درج کریں۔
فارم مکمل کرنے کے بعد اسے Save کر لیں، اس سے آپ کا چالان تیار ہو جائے گا۔
اب اس چالان کو Easypaisa / JazzCash یا کسی بینک کے ذریعے جمع کروا دیں۔
چالان جمع ہونے کے بعد دوبارہ ویب سائٹ پر جا کر Download Stamp Paper کے آپشن پر کلک کریں۔
وہاں Challan Number / PSID درج کریں۔
جو موبائل نمبر آپ نے فارم میں دیا تھا، اس پر Stamp Number آئے گا، اسے بھی درج کریں۔
اس کے بعد اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لکھیں۔
پھر Download Stamp پر کلک کریں۔
آخر میں ایک Password / OTP مانگا جائے گا، جو آپ کے موبائل پر آئے گا۔ اسے درج کرنے کے بعد e-Stamp Paper ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا اور آپ اسے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

02/03/2026

نو منتخب کابینہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سال 2026-27

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27 کے لیے نو منتخب عہدیداران میں

مسٹر بابر مرتضیٰ خاں بطور صدر منتخب ہوئے ہیں۔
اسی طرح مسٹر سہیل قیصر تارڑ صاحب نائب صدر،
اور مسٹر قاسم اعجاز سمراء صاحب سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوئے ہیں۔
مسٹر ملک علی رضا کھوکھر صاحب، فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوئے ہیں ـ

وکلاء برادری کی جانب سے نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے اور اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ نئی کابینہ بار اور بنچ کے درمیان مثالی ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی۔

Important Note
28/02/2026

Important Note

27/02/2026

پنجاب بھر کے محنت کشوں کے لیے اہم قانونی نوٹیفکیشن جاری!
حکومتِ پنجاب نے لیبر قوانین کے حوالے سے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سوشل سیکیورٹی (PESSI) کے لیے کم از کم اجرت کی حد (Wage Ceiling) کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے اہم نکات:
📌 اجرت کی نئی حد: سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کے لیے ماہانہ اجرت کی حد اب 40,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
🗓️ تاریخِ اجراء: یہ نوٹیفکیشن 11 فروری 2026 کو "دی پنجاب گزٹ" میں شائع کیا گیا۔
⚖️ قانونی حیثیت: یہ فیصلہ "پراونشل ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965" کے سیکشن 71(2) کے تحت کیا گیا ہے۔
عام آدمی اور ورکر کے لیے اس کا کیا فائدہ ہے؟
اب وہ تمام ملازمین جن کی تنخواہ 40,000 روپے تک ہے، سوشل سیکیورٹی کے مکمل حقدار ہوں گے۔ اس میں علاج معالجہ، ڈسپنسری کی سہولت اور دیگر مراعات شامل ہیں۔

پنجاب میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد ۔۔۔محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کے استعمال پر پ...
25/02/2026

پنجاب میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد ۔۔۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔۔۔
کسی بھی قسم کے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی ہوگی۔۔ ۔
شادی بیاہ تقریبات میں گھر کے اندر ڈرون کیمرہ چلانے کی اجازت ہوگی۔۔
گھر سے باہر ڈرون یا ڈرون کیمرہ چلانے پر دفعہ 144 لاگو ہوگی۔ ۔
خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

فی ایکڑ کی رجسٹری کروانے کے فیس+ ٹیکس تفصیلات یہ صرف (گاؤں) دیہاتی علاقہ کے معلومات ہیں
25/02/2026

فی ایکڑ کی رجسٹری کروانے کے فیس+ ٹیکس تفصیلات یہ صرف (گاؤں) دیہاتی علاقہ کے معلومات ہیں

اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، پنجاب حکومت نے واضح حکم جاری کردیاپنجاب بھر کے تمام کاروباری، تاجر، پرچون پر کیو آر کوڈ آ...
24/02/2026

اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، پنجاب حکومت نے واضح حکم جاری کردیا

پنجاب بھر کے تمام کاروباری، تاجر، پرچون پر کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں، مراسلہ

کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور براہ راست کے ذریعے کیا جائے، مراسلہ

پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجیٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی

سرکاری ملازمین کے لیے اہم اپڈیٹ ۔۔۔محکمانہ انکوائری میں جرح کا حق لازمی — سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہسپریم کورٹ نے سروس م...
24/02/2026

سرکاری ملازمین کے لیے اہم اپڈیٹ ۔۔۔
محکمانہ انکوائری میں جرح کا حق لازمی — سپریم کورٹ
کا تاریخی فیصلہ

سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں
ایک نہایت اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ محکمانہ انکوائری میں گواہوں پر جرح (Cross-Examination) کا حق دینا لازمی ہے، بصورتِ دیگر پوری کارروائی قانون اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہوگی۔

📌 کیس کا پس منظر
یہ فیصلہ CPLA No.706/2021 میں جسٹس Muhammad Ali Mazhar اور جسٹس Musarrat Hilali پر مشتمل بینچ نے سنایا۔

درخواست گزار محمد عابد، جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا میں نائب قاصد تعینات تھے، کو مبینہ غیر حاضری کی بنیاد پر محکمانہ انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ:
انکوائری خیبر پختونخوا سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2011 کے مطابق نہیں کی گئی
گواہوں کے بیانات ان کی موجودگی میں ریکارڈ نہیں کیے گئے
انہیں گواہوں پر جرح کا موقع نہیں دیا گیا

⚖️ سپریم کورٹ کا قانونی مؤقف
عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ:
شو کاز نوٹس کا مقصد ملازم کو مؤثر دفاع کا موقع دینا ہے۔

اگر انکوائری میں گواہ پیش کیے جائیں تو ملزم کو لازمی طور پر ان پر جرح کا حق دیا جائے۔
جرح کا حق "قدرتی انصاف" (Natural Justice) اور آرٹیکل 10-A (حقِ منصفانہ ٹرائل) کے تحت بنیادی حق ہے۔

اگر یہ حق نہ دیا جائے تو پوری کارروائی مشکوک اور کالعدم ہو سکتی ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ محکمانہ انکوائری میں سقم یا جان بوجھ کر قانونی تقاضے پورے نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ ایک سرکاری ملازم کا پورا کیریئر اور روزگار داؤ پر لگا ہوتا ہے۔

📖 سابقہ نظائر کا حوالہ
عدالت نے اپنے سابقہ فیصلوں:
Federation of Pakistan v. Zahid Malik
Ghulam Murtaza Sheikh v. Chief Minister Sindh
کا حوالہ دیتے ہوئے اعادہ کیا کہ:
بغیر جرح کے کوئی بھی الزام ثابت تصور نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ جرح ہی وہ قانونی ذریعہ ہے جس سے سچ اور جھوٹ کا تعین ہوتا ہے۔
🏛️ حتمی حکم
سپریم کورٹ نے:
سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا

📢 اہم قانونی نکتہ
یہ فیصلہ تمام سرکاری ملازمین اور محکمانہ اتھارٹیز کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ:
✔️ محکمانہ کارروائی میں شفافیت
✔️ جرح کا مکمل حق
✔️ منصفانہ ٹرائل کے تقاضوں کی پابندی
لازمی ہے، ورنہ کارروائی عدالت میں برقرار نہیں رہ سکتی۔

Address

Mazang Road
Lahore

Telephone

+923136784453

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meet Wakeel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meet Wakeel:

Shortcuts

Share