Chishti & Chishti Advocates and Corporate Consultants

Chishti & Chishti Advocates and Corporate Consultants Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chishti & Chishti Advocates and Corporate Consultants, Legal, Turner Road, Lahore.

19/06/2019

*چالان کیا ہوتا ہے اور اس میں کتنے کالم ہوتے ہیں*؟

کسی بھی *فوجداری مقدمہ* میں پولیس جب ملزم/ملزمان کی *تفتیش* کرتی ہے تو اس تفتیش سے اخذ کیے گئے نتائج کو متعلقہ *ٹرائل کورٹ* میں پیش کرنے کے لیے *CrPC* کے سیکشن *173* کے تحت ایک *رپورٹ* مرتب کرتی ہے جسے ہم عام عدالتی زبان میں *چالان* کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ *چالان* کا لفظ *CrPC* میں کہیں بھی نہیں استعمال ہوا بلکہ یہ عام عدالتی زبان سے وجود میں آیا۔ *چالان* میں مندرجہ ذیل *7 کالم* ہوتے ہیں:

*1*: Name of the informant
*چالان کے کام نمبر 1 میں مدعی یا اطلاع دھندہ کا نام ہوتا ہے*

*2*: Name of the person who have not be challan or his name include as abscounder
*چالان کےکالم نمبر 2 میں ان ملزمان کا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے بے گناہ کیا ہو یا پھر انکا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے اشتہاری قرار دیا ہو*اس کا فرق روشنائی سے ظاہر کیا جاتا ہے

*3*: The accused who have been challaned by police
*کالم نمبر 3 میں ان ملزمان کا ذکر ہوتا ہے جن کو پولیس نے گنہگار کرکے چالان کیا ہو*

*4*: The person who have been challan but on bail
*کالم نمبر 4 میں ان افراد کا ذکر ہوتا جن کو چلان تو کیا گیا ہو مگر ضمانت پر ہوں*

*5*: Property of case
*کالم نمبر 5 میں مال مقدمہ کا ذکرہوتا ہے*

*6*: Prosecution witness
*کالم نمبر 6 میں استغاثہ کے گواھان کی فہرست ہوتی ہے*اس کو ٹرائل کی اصطلاح میں کلینڈر آف وٹنس بھی کہتے ہیں

*7*: Facts of the case and opinion of investigation officer
*کالم نمبر 7 میں مقدمہ کے حالات و واقعات کا ذکر ہوتا ہے اور تفشیشی آفیسر کی رائے تحریر ہوتی ہے*

09/11/2018
18/08/2018

Ruling of apex courts 2018 on different prepositions..
1. باپ کو اپنی اولاد سے ملاقات کے لیے کم وقت دینا انصاف کے منافی ہے۔
2018 MLD 574

2. ماں چاہے دوسری شادی ہی کیوں نہ کر لے اسے نابالغ بچے کی حضانت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
2018 MLD 862

3. کسی شخص کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانا سنگین جرم ہے۔ ضمانت کی درخواست خارج۔
2018 YLR 329

4. باپ کو بچے کی حضانت کا زیادہ حق حاصل ہے۔
2018 SCMR 590
2018 YLR 649

5. Res Judicata کا کسی دعویٰ میں interlocutory application پر اطلاق نہیں ہوتا۔
PLD 2018 SC 322

6. میڈیکل رپورٹ کسی ملزم کو وقوعہ سے نہیں جوڑتی بلکہ میڈیکل رپورٹ سے صرف زخم کی نوعیت اور استعمال کیے گئے اسلحے کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔
2018 PCRLJ 147 Note 120

7. سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ گارڈین درخواست کے زیر سماعت ہونے کے باوجود بھی ہائیکورٹ میں 491 ضابطہ فوجداری کے تحت نابالغ کی کسٹڈی کسی حقدار شخص کو دی جا سکتی ہے۔
2018 SCMR 427

8. اگر دعویٰ کی ترمیم میں ڈرافٹنگ میں مشکل ہو تو دعویٰ واپس لے کر دوبارہ دائر کیا جا سکتا ہے۔
2018 CLC 82

9. اگر دو ملزمان کو ایک ہی الزام کے تحت سزا ہوئی ہے اور ایک ملزم اپیل میں بری ہو جاتا ہے تو دوسرا بھی بریت کا حقدار ہے چاہے اس نے اپیل دائر نہ بھی کی ہو۔
2018 SCMR 344

10. جسٹس آف پیس کے پاس اختیار ہے کہ جب اس کے پاس اندراج مقدمہ کی پٹیشن دائر کی جائے اور بادی النظر میں قابل دست اندازی پولیس جرم بنتا ہو تو بغیر پولیس کمنٹس منگوائے ہی اندراج مقدمہ کا حکم دے سکتا ہے۔
PLD 2018 Bal 17

11. قانون سے واقف ہونا جج کی زمہ داری ہے وکیل کی زمہ داری نہیں کہ جج کو ہر قانون کی بات بتائے۔
PLD 2018 SC 28

12. فیملی عدالت متعلقہ ایس ایچ او کو کسی بھی فریق کے درست پتہ کے تعین کے لیے حکم دے سکتی ہے۔
2018 CLC Note 51

13. ماں کی وفات کے بعد بچوں کی کسٹڈی کا حق نانی کی بجائے باپ کا حق ہے۔
2018 SCMR 590

14. سیکیورٹی کی رقم کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کرایہ دار مالک مکان کو وقت پہ کرایہ ہی نہ دے۔
2018 CLC 261

15. رہائشی علاقے میں سکول کی تعمیر کے خلاف دعویٰ حکم امتناعی دوامی ڈگری کیا گیا۔
2018 SCMR 76

16. شوہر سابقہ تیس سال کا خرچہ نان نفقہ دینے کا پابند قرار۔
2018 YLR 128

17. انسداد دہشتگردی کے قانون کا ذاتی دشمنی پہ کیے جانے والے قتل پر اطلاق نہ ہوتا ہے۔
PLD 2018 SC 178

18. فوجداری اور دیوانی کاروائی بیک وقت چل سکتی ہے۔
2018 SCMR 839
2018 MLD 1773

19. کسی بھی قسم کے اسلحہ کی برآمدگی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب تک کہ اس کی پازیٹیو فرانزک رپورٹ نہ ہو۔
2018 SCMR 772

20. محکمہ سی آئی اے کا اختیار نہیں کہ وہ کسی جرم کی تفتیش کرے بلکہ اس کا کام ڈسٹرکٹ پولیس کی مدد کرنا اور جرائم کے ارتکاب کو روکنا ہے۔
2018 P.Cr.Lj 590

21. زبانی نکاح کی وہی حیثیت ہوتی ہے جو کہ تحریری نکاح کی ہوتی ہے۔
PLJ 2018 Cr.C 130

22. اگر نابالغ کی کسٹڈی کا مقدمہ چل رہا ہو تو عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے کہ نابالغ کا نام ای سی ایل میں ڈلوا دے۔
PLD 2018 Balochistan 30

20/07/2018

No married man can marry again without permission of the Arbitration Council; this must be in knowledge of the first wife/wives, as they must nominate a representative to the Council. The husband must also inform the Council if permission of existing wife/wives has been obtained.
(Section 6(1), and 6(3) of the Muslim Family Ordinance, 1961)

2017 PLD 187 SC

06/07/2018

22A-B Cr.P.C.

When matter related to documents i.e. agreement etc. then it was duty of Justice of Peace to procure the attendance of respondent (accused) before passing order for registration of case.......

2017 PCr.LJ Note 35 LHC

06/07/2018

Address

Turner Road
Lahore
0423

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 06:00
Wednesday 08:00 - 06:00
Thursday 08:00 - 06:00
Friday 08:00 - 02:00
Saturday 08:00 - 02:00

Telephone

+923204155277

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chishti & Chishti Advocates and Corporate Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chishti & Chishti Advocates and Corporate Consultants:

Share

Category