09/08/2025
اب CRO کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کرتے وقت جن افراد کو مشکلات کا سامنا تھا جو عدالت سے بری ہو چکے تھے مگر پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ پر اس کیس کا حوالہ موجود ہوتا اس وجہ سے بیرونِ ملک جانے روزگار تلاش کرنے اور تعلیم کے حصول کے لیے جانے والوں کو کافی مسائل پیش آتے تھے۔
ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عبر گل صاحبہ نے فیصلہ سنایا کہ اگر کوئی شخص عدالت سے بری ہو چکا ہے تو اس کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ میں اس کیس کا کوئی ذکر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ لوگوں کی عزتِ نفس کو مجروح کرتا ہے اور آئین کے آرٹیکل 14 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے اسپیشل آرڈر کے ذریعے پولیس کو حکم دیا کہ 15 دن کے اندر سائل کو کلین کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے۔ اس فیصلے کی کاپی آئی جی پنجاب کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ یہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک بڑے مسئلے کا حل ہے۔
LAW's Information