Ali Haider

Ali Haider Muslim, Pakistani

Lawyer
Public speaker
Professional Declaimer
Debater
Youth Activist
Trainer, Motivational Speaker

13/01/2026

#وَتُعِزُّ_مَن_تَشَاءُ_وَتُذِلُّ_مَن_تَشَاء

"یہ جو عزت ملی ہے، یہ کوئی دنیاوی انعام نہیں،
یہ رب کی رضا ہے، جو صرف نیتوں پر عطا ہوتی ہے!"

میری زندگی کا ہر لمحہ گواہی دے رہا ہے کہ جو شخص اخلاص سے چلتا ہے، صبر سے جیتا ہے اور دعاؤں کو اپنا سہارا بناتا ہے — اللہ اُس کی منزل خود آسان کر دیتا ہے۔"

زندگی خوبصورت نہیں ہوتی بنانی پڑتی ہےان لوگوں کو اپنی زندگی میں شامل کرکے جو آپ کی خوشی اورسکون کاباعث ہوتے ہیں کیونکہ

خود بخود تو جھاڑیاں اُگتی نہیں ہیں
باغ تو لگانے ہی پڑتے ہیں❤️

03/01/2026


۔ 💞

24 نیوز میں دستک پروگرام کے اینکر پرسن ریحان طارق بھائی کے ساتھ ✨

میرے بڑے بھائی، میرے مینٹور، میرے مرشد — جنہوں نے ہر قدم پر پیار، سمجھ اور حوصلہ دیا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر سمجھانا، ہر لمحہ مضبوط بنانا —
میری خوشی میں خوش ہونے والے، میرا مان بڑھانے والے،
ہر حال میں رہنمائی، حوصلہ اور محبت دینے والے۔
— آپ صرف بھائی نہیں، ہمیشہ آپکی سرپرستی میرے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ہمیشہ شکر گزار 🤍

خَم ہے سرِ انساں تو حَرم میں کچھ ہے
لوگ اَشک بہاتے ہیں تو غم میں کچھ ہے
بے وجہ کسی پر نہیں مرتا کوئی
ہم پہ کوئی مرتا ہے تو ہم میں کچھ ہے

پیر نصیر الدین نصیر

لہجے میں اگر رس ہو تو دو بول بہت ہیں انسان کو رہتی ہے محبت کی زبان یادتاج محل ہوٹل میں سرات النبی ﷺ کے موضوع پر سِیرا فی...
22/12/2025

لہجے میں اگر رس ہو تو دو بول بہت ہیں
انسان کو رہتی ہے محبت کی زبان یاد

تاج محل ہوٹل میں سرات النبی ﷺ کے موضوع پر سِیرا فیسٹ منعقد ہوا جس میں بطور منصف شریک ہوا، جسے ٹیم فیلوز آف ہیون نے شاندار انداز میں آرگنائز کیا۔ نوجوانوں کی علمی گفتگو اور پرجوش دلائل واقعی متاثرکن تھے۔ ✨📚

ٹیم کے ہر رکن کو سلام، جنہوں نے نہ صرف انتظامات سنبھالے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثبت اور علم سے بھرپور ماحول فراہم کیا۔ 🌟

ایسی محنتی اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ نیک تمنائیں اور کامیابی کی دعائیں۔

13/12/2025

تیرا کوچہ نہ سہی دامن صحرا ہی سہی،
میری مٹی کہیں کم بخت ٹھکانے تو لگے.

"ہم صرف وکیل نہیں، پاکستان کے محافظ ہیں۔ ہماری دلیل صرف مقدمہ جیتنے کے لیے نہیں، بلکہ قوم کے وقار، انصاف کے قیام، اور آئین کی سربلندی کے لیے ہے۔

یہ جنگ ہار جیت کی نہیں ہے

یہ جنگ آئین اور قانون کی حکمرانی کی جنگ ہے ہماری لڑائی اداروں سے نہیں ہر اُس شخص سے ہے جو انسانی حقوق کی خلاف عرضی کر رہا ہے ہماری جنگ ہر اُس شخص سے ہے جو قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجتا ہے

گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو!

Moot Court Competition at UCP today.”

for inviting me as a adjudicator in today’s Moot Court Competition. An inspiring display of talent and dedication.”

ہمیں بزرگوں نے تلقین کی اپیل کے ساتھکہ ساتھ رہنا تو رہنا کسی اصیل کے ساتھدلوں میں خوف بٹھانا تو بدمعاشی ہےدلوں میں بات ب...
11/12/2025

ہمیں بزرگوں نے تلقین کی اپیل کے ساتھ
کہ ساتھ رہنا تو رہنا کسی اصیل کے ساتھ

دلوں میں خوف بٹھانا تو بدمعاشی ہے
دلوں میں بات بٹھاؤ کسی دلیل کے ساتھ

مِرا وکیل خدا ہے سو مجھ سے مت الجھو
جو بات کرنی ہے کر لو مِرے وکیل کے ساتھ

میں ایک رَتی بھی جنت سے کم نہیں لوں گا
گزارا کر کے میں آیا ہوں جس بخیل کے ساتھ

افکار علوی🥀

, I am officially Advocate High court.
A dream turned into reality.
Grateful to Allah, my family, and everyone who supported me.
New beginnings, new responsibilities!

  ایک فکر انگیز نشست، جہاں گفتگو کا مقصد صرف ایک تھا—ہماری نوجوان نسل کو بااختیار بنانا، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر...
06/12/2025


ایک فکر انگیز نشست، جہاں گفتگو کا مقصد صرف ایک تھا—ہماری نوجوان نسل کو بااختیار بنانا، ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور اُن کمزوریوں کو پہچاننا جنہیں دور کرکے وہ اپنا مستقبل مزید روشن بنا سکتے ہیں۔ اس بیٹھک میں خیالات کھلے دل سے بانٹے گئے، باتیں سچی تھیں اور ہر لفظ اپنے اندر ایک نئی سمت لیے ہوئے تھا۔ ایسے ماحول میں بیٹھ کر محسوس ہوا کہ ہماری یوتھ میں بے پناہ طاقت، جذبہ اور قابلیت موجود ہے—بس ضرورت صحیح رہنمائی، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی ہے۔ یہ لمحے، یہ گفتگو اور یہ فضا—سب کچھ ہمیشہ یاد رہے گا۔ واقعی ایک انتہائی متاثرکن اور حوصلہ افزا رات تھی۔ ✨🔥📸

یہ خوبصورت اور یادگار نشست،میرے پیارے ڈاکٹر ماڈھا کی جانب سے نہایت اچھے انداز میں آرگنائز کی گئی، حقیقت میں نوجوانوں کے لیے ایک سوچ انگیز محفل تھی۔

05/11/2025

۔۔۔
ُسے_فرش_سے_اٹھا_کر_عرش_تک_لے_جایا_کرتی_ہے۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔
۔۔۔

بلکہ غیب سے اسے وہ مقام عطا کرتا ہے کے لوگ محوحیرت رہ جاتے ہیں۔۔۔

مجھ جیسے مٹی کے انسان کو اگر اس پاک ذات نے لوگوں میں عزت بخشی ہے تو اِس میں میرا کوئی کمال نہیں۔۔۔۔

بلکہ اس پاک ذات کی عطا ہے۔۔۔

اس عزت اور تکریم کے باوجود رب کائنات سے ایک ہی دعا ہے ہے کہ مجھ سے کبھی بھی یہ بات بھولنے کی جسارت نہ ہو۔

کہ میری ذات بھی مٹی ہے۔۔۔

میری اوقات بھی مٹی۔۔۔

پیارے سیف ہمیشہ کامیاب رہو، خوش رہو، آباد رہو، سلامتی ہو، مُستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں میرے پیارے سیف ❤️💫

17/10/2025

۔۔۔
۔۔۔💫

کہا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔
یا تو کچھ ایسا بول جاؤ کہ تمہارے بارے میں رہتی دُنیا تک لِکھا جائے۔۔۔یا پھر کچھ ایسا لِکھ جاؤ کہ رہتی دُنیا تک تمہارے بارے میں بولا جائے۔۔۔❤️💫

خُدائے الحق کی رحمت اور کرم سے
سچ لِکھنے
حق بولنے
اور
محبت بانٹنے میں سرگِرداں ہیں۔۔۔💖

تا کہ آنے والی نسلیں اپنے بڑوں کے بارے میں اچھا سوچ سکیں اور اُن کے کِردار کو اپنا مُرشد مانتے ہوئے کھرے اور کھوٹے میں امتیاز کر سکیں۔۔۔

01/10/2025

ڈھیر محبت کرنے والوں کے صدقے
مٹھی بھر نفرت کرنے والوں کی خیر

فریحہ نقوی❤️

خوشگوار اور مطمئن ز‌ندگی گزارنا چاہتے ہیں تو لوگوں سے مت جیتیں لوگوں کو جیتیں لوگوں پہ مت ہنسیں لوگوں کے ساتھ ہنسیں ❤️

نفرتوں کے بیابان میں محبتوں کا متلاشی مسافر۔۔۔۔۔


عہدِ وفا ❤️

21/09/2025

اللہ نے اتنی عزت سے نوازا ہے کہ زبان شکر کے الفاظ میں الجھ گئی ہے اور دل عاجزی سے جھک گیا ہے۔ وہ رب جو دلوں کے حال جانتا ہے، اُس نے بغیر مانگے بھی وہ عطا کیا جس کا کبھی تصور نہ تھا۔ ہر قدم پر اُس کا کرم، ہر موڑ پر اُس کی مدد اور ہر کامیابی میں اُس کی رضا شامل رہی۔ آج جو بھی عزت، مقام یا محبت ملی ہے، وہ نہ میری کوشش کا صلہ ہے، نہ کسی انسان کی عنایت — یہ سب کچھ میرے رب کا فضل اور والدین کی دعاؤں کی برکت ہے۔

"یہ جو عزت ملی ہے، یہ کوئی دنیاوی انعام نہیں،
یہ رب کی رضا ہے، جو صرف نیتوں پر عطا ہوتی ہے!"

میری زندگی کا ہر لمحہ گواہی دے رہا ہے کہ جو شخص اخلاص سے چلتا ہے، صبر سے جیتا ہے اور دعاؤں کو اپنا سہارا بناتا ہے — اللہ اُس کی منزل خود آسان کر دیتا ہے۔"

Address

Lahore
54000

Telephone

+923014037774

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Haider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share