Awan & Awan Law Associates

Awan & Awan Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awan & Awan Law Associates, Lawyer & Law Firm, 2nd Floor , Miccope centre , 1-Mazang Road, Lahore.

We provide comprehensive legal services in Criminal, Civil, and Service Laws before superior and subordinate courts across Lahore, Islamabad, Rawalpindi, and Mianwali.

اہم فیصلہ — لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچلاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ایک اہم Habeas Corpus Petition میں قرار دیا ہے کہ اگ...
23/05/2026

اہم فیصلہ — لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ایک اہم Habeas Corpus Petition میں قرار دیا ہے کہ اگر 15 سال سے زائد عمر کا بچہ/بچی اپنی مرضی سے کسی محفوظ جگہ یا اپنی پسند کے فرد کے ساتھ رہ رہا/رہی ہو، تو اسے زبردستی والدین یا کسی شیلٹر ہوم بھیجنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، جب تک معاملہ باقاعدہ طور پر گارڈین کورٹ میں طے نہ ہو۔
عدالت نے واضح کیا کہ ہر شہری کو آزادی اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے، اور خاندانی یا معاشرتی دباؤ کے ذریعے کسی کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ والدین کا کردار جبر نہیں بلکہ رہنمائی، تحفظ اور معاونت فراہم کرنا ہے۔
عدالت نے مزید آبزرو کیا کہ بالغ یا سمجھ بوجھ رکھنے والے بچوں کی مرضی، عزتِ نفس اور ذہنی سکون کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور ایسے معاملات میں اصل فورم گارڈین کورٹ ہے جہاں بچے کی فلاح و بہبود کو مدِنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Criminal Misc. No. 2897-H of 2026
Muhammad Mustafa Vs. DPO etc.
Lahore High Court, Multan Bench
Decided on: 13.05.2026
By: Mr. Justice Muhammad Amjad Rafiq

⚖️ مقدمہ صرف “Infructuous” ہونے پر ختم ہو تو دوبارہ دعویٰ دائر کیا جا سکتا ہے — لاہور ہائی کورٹلاہور ہائی کورٹ نے قرار د...
23/05/2026

⚖️ مقدمہ صرف “Infructuous” ہونے پر ختم ہو تو دوبارہ دعویٰ دائر کیا جا سکتا ہے — لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ اگر پہلے مقدمہ میں فریقین کے حقوق کا میرٹ پر فیصلہ نہ ہوا ہو بلکہ مقدمہ صرف “Infructuous” قرار دے کر ختم کیا گیا ہو تو بعد میں نیا مقدمہ دائر کرنا Res Judicata نہیں بنے گا۔

عدالت نے واضح کیا کہ:
✅ “Dismissed as Infructuous” اور “Dismissed on Merits” دونوں کی قانونی حیثیت مختلف ہے۔
✅ جب عدالت نے اصل تنازعہ پر فیصلہ ہی نہ دیا ہو تو بعد کا مقدمہ قابلِ سماعت ہوگا۔
✅ محض تکنیکی بنیادوں پر کسی شہری کو انصاف سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
✅ Procedural laws انصاف کے حصول کیلئے ہیں، انصاف روکنے کیلئے نہیں۔
✅ اگر بعد میں نئی grievance یا نیا cause of action پیدا ہو جائے تو نیا دعویٰ دائر کیا جا سکتا ہے۔
✅ کسی سرکاری اہلکار کی غلطی یا omission کا نقصان فریق کو نہیں پہنچایا جا سکتا

Landmark Judgment
23/05/2026

Landmark Judgment

21 مئی چائے کا عالمی دن دودھ سے صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں لیکن چائے سے  رشتے ، تعلق ، دوستی ، پیار  اور محبت توں چائے پیت...
22/05/2026

21 مئی چائے کا عالمی دن
دودھ سے صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں لیکن
چائے سے رشتے ، تعلق ، دوستی ، پیار اور محبت
توں چائے پیتے اور پلاتے رہیں
ہم نے ہر دکھ میں چائے کا سہارا لیا
اور چائے نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا
❤️☕

20/05/2026
اعوان اینڈ اعوان لاء ایسوسی ایٹس کی ایک اور بڑی کامیابیالحمدللہ 🌹سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے...
20/05/2026

اعوان اینڈ اعوان لاء ایسوسی ایٹس کی ایک اور بڑی کامیابی

الحمدللہ 🌹
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ معمولی نوعیت کی غیر حاضری اور چند دن تاخیر سے دفتر آنے پر ملازم کو ملازمت سے برخاست کرنا “Doctrine of Proportionality” کے خلاف ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے سزا کو غیر متناسب قرار دیتے ہوئے برخاستگی کی سزا ختم کر دی اور ملازم کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ:
✅ سزا جرم کے مطابق ہونی چاہیے
✅ معمولی کوتاہی پر انتہائی سزا دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے
✅ انتظامیہ سزا دیتے وقت “تناسب کے اصول” کو مدِنظر رکھنے کی پابند ہے

عدالتِ عظمیٰ نے برخاستگی کی سزا کو تبدیل کرتے ہوئے صرف دو سالہ سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزا برقرار رکھی اور ملازم کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا۔

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے حقوق، منصفانہ احتساب اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

⚖️ Malik Saleem Iqbal Awan
Advocate Supreme Court
Service Laws Consultant

📍 Islamabad Office:
Al-Anayat Mall, Office No. 15, 3rd Floor, G-11 Markaz

📍 Lahore Office:
Mycoop Centre, 1-Mozang Road

📞 Cell: 0300-6081067

20/05/2026
⚖️ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ — محکمانہ انکوائری میں صرف الزام کافی نہیں، ثبوت ضروری ہے📌 2025 SCMR 92 اور 2023 SCMR 407 پر ...
19/05/2026

⚖️ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ — محکمانہ انکوائری میں صرف الزام کافی نہیں، ثبوت ضروری ہے

📌 2025 SCMR 92 اور 2023 SCMR 407 پر انحصار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ محکمانہ انکوائری میں اگر ملازم کے خلاف کوئی ٹھوس، آزاد اور قابلِ اعتماد مواد موجود نہ ہو تو صرف شبہ یا قیاس کی بنیاد پر سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔

👮‍♂️ کیس میں پولیس اہلکار پر جعلی ٹرانسفر آرڈر حاصل کرنے کا الزام تھا، مگر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ:
✔️ محض ٹرانسفر کی درخواست دینا جرم نہیں۔
✔️ جب کوئی ثبوت ہی موجود نہ ہو جو ملازم کو مبینہ جعلسازی سے جوڑے، تو معمولی سزا بھی برقرار نہیں رہ سکتی۔
✔️ “Parity” یا دوسروں کو دی گئی سزا کی بنیاد پر کسی بے گناہ ملازم کو سزا دینا قانونی طور پر غلط ہے۔
✔️ محکمانہ کارروائی میں بھی کم از کم ایسا مواد ضروری ہے جو الزام اور ملازم کے درمیان تعلق ثابت کرے۔

⚖️ سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے ملازم کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

📚 Case Citation:
Civil Petition No. 3691 of 2024
Amir Waseem v. PPO/IGP KPK & others
Supreme Court of Pakistan
Decision dated: 05.05.2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ — منشیات مقدمات میں معمولی نہیں بلکہ مادی تضادات بھی ملزم کو فائدۂ شک دینے کیلئے کافی...
19/05/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ — منشیات مقدمات میں معمولی نہیں بلکہ مادی تضادات بھی ملزم کو فائدۂ شک دینے کیلئے کافی قرار ⚖️

🔹 اگر پولیس/اے این ایف گواہوں کے بیانات میں بنیادی تضادات ہوں،
🔹 روزنامچہ (Roznamcha) اور روانگی انٹری ریکارڈ پر نہ لائی جائے،
🔹 اور کیس پراپرٹی و سیمپلز کی محفوظ ترسیل (Chain of Custody) ثابت نہ ہو سکے،
تو سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ:
📌 “فوجداری مقدمہ میں ایک بھی معقول شک ملزم کے حق میں جاتا ہے، اور یہ رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔”

عدالتِ عظمیٰ نے مزید قرار دیا کہ:
✅ قانون میں مقررہ طریقہ کار پر سختی سے عمل ضروری ہے۔
✅ روزنامچہ اندراج اور Chain of Custody منشیات مقدمات میں نہایت اہم شواہد ہیں۔
✅ پراسیکیوشن اگر بہترین شہادت پیش نہ کرے تو adverse inference لیا جا سکتا ہے۔

نتیجتاً سپریم کورٹ نے خاتون ملزمہ کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کر دیا۔

📚 Criminal Petition No.2073 of 2025
Mst. Wajahat Bibi v. The State
Supreme Court of Pakistan
Judgment dated: 09.04.2026

C.P. No. 3744/2023 — Supreme Court of Pakistan⚖️ شناختی کارڈ بلاک کرنا — سپریم کورٹ کا اہم فیصلہسپریم کورٹ نے واضح قرار ...
12/05/2026

C.P. No. 3744/2023 — Supreme Court of Pakistan

⚖️ شناختی کارڈ بلاک کرنا — سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے واضح قرار دیا ہے کہ دیوانی ڈگری یا رقم کی وصولی کے لیے شہری کا CNIC بلاک نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کے مطابق:

🔹 CNIC کوئی لگژری نہیں بلکہ عام زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔
🔹 ضابطہ دیوانی کے تحت ex*****on proceedings میں CNIC بلاک کرنے کی گنجائش نہیں۔
🔹 واضح قانونی اختیار کے بغیر عدالت شہری کی بنیادی شناخت معطل نہیں کر سکتی۔
🔹 قرض، ڈگری یا فیملی نوعیت کے مالی معاملات میں ایسا حکم قانونی طور پر قابلِ اعتراض ہے۔

⚠️ اہم وضاحت:
یہ اصول عام طور پر دیوانی/مالی ڈگریوں کی ex*****on پر لاگو ہوتا ہے؛ فوجداری مقدمات، مفرور ملزمان یا کسی خاص قانون کے تحت کارروائی کا معاملہ الگ ہو سکتا ہے۔

📌 عوامی پیغام:
اگر کسی دیوانی، فیملی یا رقم کی وصولی کے مقدمہ میں CNIC بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو فوری قانونی مشورہ حاصل کریں

ملک شاھد اقبال اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
موبائل :03006090812

Address

2nd Floor , Miccope Centre , 1-Mazang Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 07:30 - 21:00
Tuesday 07:30 - 21:00
Wednesday 07:30 - 21:00
Thursday 07:30 - 21:00
Friday 07:30 - 21:00
Saturday 07:30 - 16:00

Telephone

+923006090812

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awan & Awan Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awan & Awan Law Associates:

Share