Adv Arslan Bajwa Official

Adv Arslan Bajwa Official Assalam-u-Alaikum Adv Arslan Bajwa Is here. I'm An Professional And Practicing Lawyer ALHUMDULILLAH. You Can Contact Me For All Kind Of Legal Matters.

Mine Speciality Is Criminal Law Cyber Crime Law And Anti Terrorism Law. Jazak Allah.

پولیس والوں سے رشوت خوری اور حرام خوری جتنی مرضی کروا لو لیکن ایمانداری سے ڈیوٹی نہیں ہوتی ان  لوگوں سے آج صبح سیشن کورٹ...
25/03/2026

پولیس والوں سے رشوت خوری اور حرام خوری جتنی مرضی کروا لو لیکن ایمانداری سے ڈیوٹی نہیں ہوتی ان لوگوں سے آج صبح سیشن کورٹ لاہور سیف اللہ ہنجرا ایڈیشنل سیشن جج صاحب کی عدالت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے مضروب ہونے والا شخص جان کی بازی ہار گیا اور اور اگر اس بات کی انویسٹیگیشن کی گئی کہ فائرنگ کرنے والا شخص اسلحہ کیسے عدالتی احاطہ میں لے کر آیا تھا تو کوئی نہ کوئی پولیس والا اس میں لازمی ملوث ہوگا۔

POLICE IN ACTION AGAINST  PROCLAIMED OFFENDERS IF YOU HAVE ANY FIR AND WANTS TO CLEAR RECORD CONTACT. #0306-0428900
10/03/2026

POLICE IN ACTION AGAINST PROCLAIMED OFFENDERS IF YOU HAVE ANY FIR AND WANTS TO CLEAR RECORD CONTACT.
#0306-0428900

‏آؤ مدینے چلیں،۱۳ ارب کے جہاز میں چلیں،عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلیں،اور ہاتھ میں کروڑروں کا ہرمیز (Hermès) کا بیگ لے کر...
09/03/2026

‏آؤ مدینے چلیں،
۱۳ ارب کے جہاز میں چلیں،
عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلیں،
اور ہاتھ میں کروڑروں کا ہرمیز (Hermès) کا بیگ لے کر چلیں۔
آؤ مدینے چلیں،
اسی مہینے چلیں

عدالتی نکاح، کورٹ میرج، آن لائن نکاح یا شرعی زبانی نکاح کے بعد اکثر لڑکی کو عدالت میں پیش ہو کر دفعہ 164 ض ف (Section 16...
03/03/2026

عدالتی نکاح، کورٹ میرج، آن لائن نکاح یا شرعی زبانی نکاح کے بعد اکثر لڑکی کو عدالت میں پیش ہو کر دفعہ 164 ض ف (Section 164 CrPC) کے تحت بیان دینا پڑتا ہے تاکہ عدالت اس بات کی تصدیق کرے کہ نکاح اس کی اپنی آزاد مرضی سے ہوا ہے اور اس پر کسی قسم کا دباؤ، جبر یا اغوا کا الزام نہیں۔ یہ بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ ہوتا ہے جسے عام طور پر کورٹ پریس یا عدالتی کارروائی کہا جاتا ہے، جہاں جج لڑکی سے الگ کمرہ یا کھلی عدالت میں سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ اپنی رضا سے نکاح کر چکی ہے اور کیا وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اگر لڑکی کو گھر والوں سے جان کا خطرہ ہو تو وہ بیان دیتی ہے کہ اسے اپنی فیملی سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اس لیے اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس سکیورٹی دی جائے۔ اس بیان کے بعد پولیس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ لڑکی کو ہراساں نہ کیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو پروٹیکشن فراہم کی جائے۔ دفعہ 164 کا بیان بعد میں کسی بھی فوجداری مقدمہ مثلاً اغوا یا زبردستی کے کیس میں مضبوط قانونی ثبوت سمجھا جاتا ہے اور میاں بیوی کے نکاح کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

After court marriage, online nikah, or verbal Shariah nikah, the girl is often required to appear before a Magistrate to record her statement under Section 164 CrPC in order to confirm that the marriage was performed with her free will and without any coercion, pressure, or abduction. This statement is recorded formally in court proceedings where the Magistrate directly questions the girl to verify her consent and intention to live with her husband. If there is a threat from her family, she clearly states that she fears harm, harassment, or violence from her relatives and requests police protection. Once recorded, the 164 statement becomes strong legal evidence in cases involving allegations such as kidnapping or forced marriage and provides legal protection to the couple. The court may also direct the police to ensure the girl’s safety and prevent unlawful interference by family members.

نیتن یاہو از نو مور ۔ایران نے کر دکھایا ، خیبر شکن نے نیتن یاہو کے دفتر کی چھت پھاڑ کر سات اہم جرنیلوں سمیت فرعون کو بھی...
03/03/2026

نیتن یاہو از نو مور ۔
ایران نے کر دکھایا ، خیبر شکن نے نیتن یاہو کے دفتر کی چھت پھاڑ کر سات اہم جرنیلوں سمیت فرعون کو بھی اس کے انجام سے دوچار کر دیا ہے ، ہم امام علی خامینئ رحمہ اللہ کی شہادت کو دو دن تک چھپا پائے ، اسرائیل فرعون کی ہلاکت کو دو ہفتے چھپا لے گا مگر ایران دو سو فیصد یقین کے ساتھ بتا رہا ہے کہ متعلقہ مجرم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ۔ عملی طور پر چونکہ اب اصرائیلی صدر نے کنٹرول سنبھال لیا ہے، ہٹ ہونے والی سائٹس پر کھڑے ہو کر باقاعدہ آنسؤوں سے رو رہا ہے تو فرعون کی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا وہی اچانک دورے کر کے عوام کو حوصلہ دیا کرتا تھا۔
کورین میزائلوں کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے سگنیچرز تبدیل کرتا رہتا ہے لہٰذا دشمن کو پتہ اس وقت چلتا ہے جب وہ سر پر پہنچ چکا ہوتا ہے ۔ دنیا کا سب سے طاقتور امریکی جاسوسی ڈرون جو پچاس ہزار فٹ کی بلندی سے بھی شفاف تصویری ڈیٹا فراہم کرتا تھا وہ اچانک آسمان سے غائب ہو گیا مطلب اس کو ہیک کر کے کہیں اتار لیا گیا ہے اور اب تک چین پہنچ چکا ہو گا اور اس پر کام شروع ہو گیا ہو گا ۔ یہ امریکہ کے لئے سب سے زیادہ پریشانی کی بات ہے۔ امریکہ اپنے بحری بیڑے بھگا کر دائیں بائیں چھپا رہا ہے ، اور ایران ہے کہ ڈرنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، جب کمزور کا ڈر ختم ہو جائے تو وہ سب سے بڑا بہادر ہوتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اندھا دھند میزائل مارے جا رہا ہے جبکہ ایران امریکہ اور روس سے زیادہ ایکوریسی کے ساتھ اپنے ایک ایک ٹارگٹ کو ہٹ کرتا چلا جا رہا ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ اپنے جہاز استعمال کرنے پر آ گئے ہیں اور جہاز کو ہٹ ٹارگٹ کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے ۔ کل کویت میں سات طیاروں کے انجن نامعلوم وجہ سے چلتے چلتے بند ہو گئے جس کی وجہ سے وہ زمین بوس ہو گئے مگر امریکی صرف تین جہازوں کا نقصان تسلیم کر رہے ہیں ۔ امریکی جنگ کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئ ہے لہٰذا فنڈز ریلیز کروانے میں ٹرمپ کو ناکوں پسینہ آ رہا ہے ادھر ایران نے اس کو بری طرح انگیج کر لیا ہے۔ ایران کے پاس میزائلوں کے 17 ورژن ہیں اور ابھی وہ چوتھا ورزن چلا رہا ہے ، تیرہ ورژن باقی ہیں اور یہ سب کوریائی میزائل ہیں جن کی دھونس پر امریکہ پورے کوریا کو بھتہ دے کر پال رہا تھا اور اپنے آپ کو بچا رہا تھا ، اب ٹرمپ کو امریکہ کی کی پڑ گئ ہے کہ اگر اگلے ورژن میں سے کوئی میزائل امریکہ پہنچ گیا تو اس کی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ۔
ساتھیوں کو فکر ہے کہ عرب ہم سے ناراض ہو جائیں گے جبکہ عربوں نے ہی ہم کو اجازت دے رکھی ہے کہ آپ ایران کے ساتھ بنائے رکھئے کیونکہ جنگ جب بھی بند ہونی ہے آپ کے ذریعے ہی ہونی ہے کیونکہ ایران اس وقت صرف تین ممالک کو ہی اپنا دوست سمجھتا ہے اور سب سے قریب ہم ہی دستیاب ہیں ۔
اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کے ہٹ ہونے کے بعد اسرائیل نے اپنے پلانٹ کی پراسراریت ختم کر کے اس کی تفصیلات ، سائنسدانوں کے نام وغیرہ افشاء کر دیئے ہیں ۔ پورا اسرائیل غزہ بن چکا ہے۔ ایران کے نہایت معتبر سفارتکار علی لاریجانی نے دعوی کیا ہے کہ پانچ سو ساٹھ امریکی اس وقت تک اگلے جہان پہنچائے جا چکے ہیں اور ابھی یہ جنگ کی شروعات ہیں ۔ ایران چھ ماہ کا کوٹا لے کر بیٹھا ہے کہ امریکہ کو ادھر ہی رکھنا ہے ۔ چائنہ اپنی سائنسی زنبیل سمیت ایران آ کر بیٹھ گیا ہے ،اب روز امریکہ کا کچھ نہ کچھ گم ہوتا رہے گا ان شاءاللہ العز یز۔

Murder Bail citations of supreme Court.
02/03/2026

Murder Bail citations of supreme Court.

01/03/2026

یا اللہ پاک ایران کی مدد فرما اور باقی مسلم ممالک کو بھی ہدایت ہمت اور غیرت عطا فرما تا کہ وہ اس جنگ میں ایران کا ساتھ دے سکیں آمین ثم آمین۔

میری زندگی بہت کم قیمت ہے - میرا جسم ناقص ( کمزور ہے ) یہ جو تھوڑی بہت عزت ملی ہے یہ اللہ کی ہی دی ہوئی ہے یہ تمام چیزیں...
01/03/2026

میری زندگی بہت کم قیمت ہے -
میرا جسم ناقص ( کمزور ہے )
یہ جو تھوڑی بہت عزت ملی ہے
یہ اللہ کی ہی دی ہوئی ہے
یہ تمام چیزیں جو میرے پاس ہیں
انکو اسلام پر قربان کرنے لے لیے تیار ہوں

‏اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

ایران کے سپریم لیڈر اور عالمِ اسلام کے نڈر بزرگ رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے خالقِ حقیقی کے حضور پیش ہو گئے۔ الوداع سید۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

یہ بل Code of Criminal Procedure, 1898 میں ترمیم سے متعلق ہے۔ ذیل میں مکمل اردو ترجمہ سادہ اور قانونی انداز میں پیش کیا ...
27/02/2026

یہ بل Code of Criminal Procedure, 1898 میں ترمیم سے متعلق ہے۔ ذیل میں مکمل اردو ترجمہ سادہ اور قانونی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے:
سینیٹ سے منظور شدہ
فوجداری ضابطہ کار، 1898 میں مزید ترمیم کا بل
چونکہ یہ ضروری سمجھا گیا ہے کہ فوجداری ضابطہ کار، 1898 (ایکٹ نمبر V مجریہ 1898) میں، اس کے اطلاق کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تک وسعت دیتے ہوئے مزید ترمیم کی جائے؛
لہٰذا اس کو درج ذیل طریقہ سے نافذ کیا جاتا ہے:
1۔ مختصر عنوان، دائرہ اختیار اور نفاذ
(1) اس ایکٹ کو ضابطہ فوجداری (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کہا جائے گا۔
(2) اس کا اطلاق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پر ہوگا۔
(3) یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
2۔ نئی دفعہ 59A کا اضافہ
ضابطہ فوجداری، 1898 میں دفعہ 59 کے بعد درج ذیل نئی دفعہ شامل کی جائے گی:
دفعہ 59A — گرفتاری کی صورت میں کسی کو اطلاع دینے کا حق
(1) جب کسی شخص کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن یا کسی اور مقام پر حراست میں رکھا جائے تو اسے یہ حق حاصل ہوگا کہ اس کے خاندان کے کسی فرد، دوست، رشتہ دار یا ایسے شخص کو جسے وہ جانتا ہو یا جو اس کی فلاح میں دلچسپی رکھتا ہو، اس کی گرفتاری کی اطلاع تھانے کا انچارج افسر دے۔
(2) پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کم رینک کا کوئی افسر اس اطلاع میں تاخیر کی اجازت نہیں دے سکے گا، سوائے اس صورت کے جب معقول وجوہات موجود ہوں کہ اطلاع دینے سے:
(a) قابل دست اندازی جرم کے ثبوت کو نقصان پہنچنے یا کسی شخص کو جسمانی نقصان کا خدشہ ہو؛ یا
(b) ایسے دیگر ملزمان کو خبردار ہونے کا امکان ہو جو ابھی گرفتار نہیں ہوئے؛ یا
(c) جرم سے حاصل شدہ کسی جائیداد یا مال کی برآمدگی میں رکا helping پیدا ہو۔
3۔ دفعہ 154 میں ترمیم
ضابطہ میں موجود دفعہ 154 کو ذیلی دفعہ (1) قرار دیا جائے گا اور اس کے بعد نئی ذیلی دفعہ شامل کی جائے گی:
(2) اگر کسی قابل دست اندازی جرم کی اطلاع تھانے کا انچارج افسر رجسٹر میں درج نہ کرے تو ایسی اطلاع متعلقہ دائرہ اختیار رکھنے والے مجسٹریٹ کو دی جا سکے گی، جو اسے ذیلی دفعہ (1) کے مطابق وصول کرے گا۔
4۔ دفعہ 431 میں ترمیم
دفعہ 431 کے آخر میں موجود فل اسٹاپ کی جگہ کالن (:) لگایا جائے گا اور درج ذیل شرط شامل کی جائے گی:
بشرطیکہ سزا کے خلاف اپیل صرف اس وجہ سے ختم نہیں ہوگی کہ اپیل کنندہ فوت ہو گیا ہو، اگر اس کے قانونی ورثاء وفات کے تیس دن کے اندر عدالت سے اس اپیل پر فیصلہ دینے کی درخواست کریں۔
5۔ نئی دفعہ 431A کا اضافہ
دفعہ 431 کے بعد نئی دفعہ شامل کی جائے گی:
دفعہ 431A — اپیل کا حق ختم نہیں ہوگا
اگر کوئی سزا یافتہ شخص اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے پہلے فوت ہو جائے تو اس کے قانونی ورثاء اسی طریقہ کار کے مطابق اس کی طرف سے اپیل دائر کر سکیں گے۔
مقاصد اور وجوہات کا بیان
نئی دفعہ 59A شامل کرنے کا مقصد پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے، جہاں کئی معاملات میں ملزم کو باضابطہ گرفتاری ظاہر کیے بغیر حراست میں رکھا جاتا ہے۔ اب ملزم کے عزیزوں کو گرفتاری کی اطلاع دینا لازمی ہوگا۔
دفعہ 154 میں ترمیم کا مقصد سیشن عدالتوں پر بوجھ کم کرنا ہے تاکہ اگر پولیس ایف آئی آر درج نہ کرے تو متعلقہ مجسٹریٹ بھی ایف آئی آر وصول کر سکے۔
دفعہ 431 اور نئی دفعہ 431A کا مقصد یہ ہے کہ فوت شدہ سزا یافتہ شخص کے قانونی ورثاء کو اپیل جاری رکھنے کا حق دیا جائے تاکہ اس کے نام سے سزا کا داغ ختم کیا جا سکے۔
یہ بل مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

2025 CLC 1158ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لازمی شرائطہائی کورٹعدالتِ عالیہ کے سامنے ایک ایسا مقدمہ آیا جس میں ایک بھائی ن...
26/02/2026

2025 CLC 1158

ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لازمی شرائط
ہائی کورٹ

عدالتِ عالیہ کے سامنے ایک ایسا مقدمہ آیا جس میں ایک بھائی نے اپنے والد کی جائیداد سے بہن کو اس کے شرعی حق سے محروم کرنے کے لیے ہبہ (Gift) کا جعلی دعویٰ کیا۔ ابتدائی عدالت اور اپیلٹ کورٹ نے بھائی کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ اس کے حق میں دے دیا، تاہم ہائی کورٹ نے دونوں فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بہن کے حق میں فیصلہ صادر کیا۔

عدالتِ عالیہ نے واضح کیا کہ جو فریق کسی معاملے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہو، اسی پر اس معاملے کو ثابت کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چونکہ بھائی ہبہ کا بینیفشری تھا، اس لیے اس پر لازم تھا کہ وہ ہبہ کو قانونی اور قابلِ اعتماد شہادت سے ثابت کرے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی ہبہ کو قانونی طور پر ثابت کرنے کے لیے درج ذیل آٹھ بنیادی شرائط کا پورا ہونا ناگزیر ہے:

1. ایجاب (Offer): ہبہ کرنے والے کی جانب سے واضح اور غیر مبہم اعلان۔

2. قبول (Acceptance): ہبہ لینے والے کی جانب سے صریح قبولیت۔

3. قبضہ (Delivery of Possession): جائیداد کا حقیقی قبضہ ہبہ لینے والے کے سپرد ہونا۔

4. ہبہ کنندہ کی نیت (Donor’s Intention): ہبہ خلوصِ نیت پر مبنی ہو، فراڈ یا فریب پر نہیں۔

5. آزادیٔ ارادہ (Free Consent): ہبہ کسی دباؤ، جبر یا دھوکے کے بغیر کیا گیا ہو۔

6. گواہان کی موجودگی (Witnesses): ایجاب و قبول معتبر گواہوں کے روبرو ہوا ہو۔

7. محکمہ مال میں درست اندراج (Mutation in Revenue Record): لینڈ ریونیو ایکٹ کے مطابق انتقال کا اندراج کیا گیا ہو۔

8. شہادت میں مطابقت (Consistency in Evidence): گواہان کے بیانات اور سرکاری ریکارڈ میں کوئی تضاد موجود نہ ہو۔

عدالت کے مشاہدات کے مطابق بھائی کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات آپس میں متضاد تھے۔ روزنامچہ واقعاتی (Roznamcha Waqiati) اور ایجاب و قبول کے وقت کے بارے میں بھی واضح تضاد پایا گیا۔ مزید یہ کہ بیٹے کی بطور گواہ شہادت ناقابلِ قبول قرار دی گئی کیونکہ وہ ایجاب و قبول کے وقت موجود ہی نہیں تھا۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ، 1967 کی دفعہ 42 کے تحت انتقال کا عوامی اعلان (Public Attestation) ثابت نہیں کیا جا سکا، جو ہبہ کے قانونی ثبوت کے لیے ایک لازمی تقاضا ہے۔

ضابطہ فوجداری میں تین ترامیم :1. 59-اے۔کسی بھی ملزم کو جب گرفتار کیا جائے گا تو اسک بھائی، دوست، یا رشتے دار کو اسکی گرف...
26/02/2026

ضابطہ فوجداری میں تین ترامیم :
1. 59-اے۔
کسی بھی ملزم کو جب گرفتار کیا جائے گا تو اسک بھائی، دوست، یا رشتے دار کو اسکی گرفتاری کے بارے آگاہ کیا جائے گا، اس سے ملزم کی گرفتاری جو غیر قانونی ہوتی ہے محفوظ ہوگی،
2۔ 154 میں ہوئی ہے اب متعلقہ مجسٹریٹ کو بھی ایف آئی آر درج کرنے/حکم صادر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، پہلے صرف جسٹس آف پیس کے پاس تھا یعنی اب ایک اور فورم مہیا کردیا گیا ہے،
3.
431 اے۔
اگر کوئی ملزم جسکو سزا ہوئی ہے اور وہ فوت ہوگیا ہے تو اسکی سزا کے خلاف اسکے وارثان اپیل کر سکتے ہیں اور وہ اسی ملزم کی طرف سے سمجھیں جائے گی۔۔

بسنت کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعتعدالت نے بسنت پرزخمیوں کی مکمل تفصیلات ہیش کرنے کا حکم دےدیاعدالت نے بسنت پراٹھنے وال...
25/02/2026

بسنت کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت

عدالت نے بسنت پرزخمیوں کی مکمل تفصیلات ہیش کرنے کا حکم دےدیا

عدالت نے بسنت پراٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کرلیں

عدالتی حکم پر بسنت سےہونے والی اموات کی عبوری رپورٹ عدالت پیش

کائٹ فلائنگ فیسٹیول 2026 کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے

پتنگ بازی کے دوران چھتوں سے گر کر 12 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ہوم سیکرٹری کی رپورٹ میں انکشاف

کرنٹ لگنے سے 3 اور درختوں سے گر کر 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔رپورٹ

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سال سے لے کر 48 سال تک کے شہری شامل ہیں۔رپورٹ

شاہدرہ، باغبانپورہ، شالیمار، ساندہ اور سبزہ زار سمیت مختلف علاقوں میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ

6 سے 8 فروری کے درمیان پتنگ بازی کے خونی کھیل سےکئی گھر اجڑے۔وکیل درخواست گزار

زخمیوں کی تفصیلات جان بوجھ کر نہیں دی جارہی۔وکیل درخواست گزار

جسٹس ملک محمد اویس خالدنے سماعت کی

عدالت نےمحکمہ داخلہ کو بسنت فیسٹیول پر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےرکھا ہے

Address

Office Number 79 New Judicial Complex Session Court Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Arslan Bajwa Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share