28/12/2021
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کا سول عدالتوں میں غیر ضروری التواءکا نوٹس۔
سول مقدمات دائر کرتے وقت تمام قانونی تقاضوں کی چیک لسٹ جاری کردی گئی۔۔۔
چیک لسٹ میں بیان کردہ دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں مقدمہ میں پیش رفت نہ ہو سکے گی
کسی بھی سول مقدمے کی دائری کے وقت متذکرہ چیک لسٹ کے مطابق سکورٹنی کی جائے اور تمام دستاویزات کی منسلکی کو یقینی بنایا جائے۔۔۔
سمنات کی بروقت ترسیل کے لئے عرضی دعویٰ کی نقول اور رجسٹرڈ پوسٹل لفافے دعویٰ کے ساتھ لازمی لف کئے جائیں گے: لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت
کورٹ فیس کی ادائیگی، مدعی کے قانونی وارثین کی فہرست سمیت دیگر قانونی تقاضے پورا کرنا ضروری ہوگا: لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی جانب سے تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔۔۔
CHECK LIST /OBJECTIONS FOR FILING SUITS IN CIVIL COURTS