Ammar Nama- عمار نامہ

Ammar Nama- عمار نامہ Sharing my journey through law, AI, and life—learning, growing, and adapting along the way. Different opinions are okay, but please be respectful.

🌟 Welcome to our page for Friends and Family! 🌟

This is a space for love and support. Abusive language will not be tolerated, and anyone who disagrees can post on their own page. Let's create a positive community together! 🤗💕

مجھے Advance HE (United Kingdom) کی جانب سے Fellowship (FHEA) سے نوازا گیا ہے—یہ اعزاز تدریس، رہنمائی، اور علم کے ساتھ د...
28/01/2026

مجھے Advance HE (United Kingdom) کی جانب سے Fellowship (FHEA) سے نوازا گیا ہے—یہ اعزاز تدریس، رہنمائی، اور علم کے ساتھ دیانت دار تعلق کی عالمی سطح پر پہچان ہے۔
یہ سفر صرف کلاس روم، اسائنمنٹس یا نصاب تک محدود نہیں تھا۔ یہ سوال کرنے، سننے، سیکھنے، اور خود احتسابی کا سفر رہا—کہ ہم طلبہ کو کیا پڑھا رہے ہیں، اور کیوں۔
یہ اعزاز میرے لیے فخر سے زیادہ ایک ذمہ داری ہے—خاص طور پر اُن معاشروں میں جہاں تعلیم محض ڈگری نہیں بلکہ امید ہوتی ہے۔
جن اساتذہ، ساتھیوں اور طلبہ نے اس سفر میں میرا ہاتھ تھاما، اُن سب کا شکر گزار ہوں۔
خاموشی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
عاجزی کے ساتھ، مقصد کے ساتھ۔

27/01/2026

Most organizations adopt AI tools—very few achieve AI transformation.
The real ROI gap exists between using AI to optimize old processes and reimagining the business with AI at its core.
True AI progress comes from strategy, leadership ownership, and redesigning workflows from the ground up—not just adding automation on top of inefficiencies.
AI-native thinking is where exponential value begins.

27/01/2026

AI failures are no longer theoretical — they’re costly and real.
Without governance, AI amplifies bias and risk.
Responsible AI means accountability, not fear.

Progress needs guardrails.

19/01/2026

Artificial Intelligence has the power to transform our world—but with great power comes great responsibility.
Ethical AI means transparency, fairness, accountability, and human oversight at every stage of development.
The future of AI depends not just on innovation but on how responsibly we choose to use it.

17/01/2026

Buying AI tools does not create transformation.
True AI impact comes from strategy, skilled people, ethical frameworks, and strong data governance.

Organizations that invest in AI without a clear vision risk inefficiency, wasted resources, and unintended consequences. Those that prioritize planning, capacity building, and responsible use turn AI into a long-term asset.

AI success is not about adoption speed—it’s about adoption direction.

17/01/2026

As AI governance frameworks advance globally, balancing innovation, regulation, and equity remains a critical challenge. While comprehensive policies like the EU AI Act set important precedents, developing economies face distinct infrastructure, workforce, and inclusion gaps that must be addressed to ensure a truly global and responsible AI future.”

17/01/2026

میرے پاس چار ممالک میں قانون کی پریکٹس کا لائسنس ہے۔ جب میں بیرونِ ملک سے قانون کی ڈگری مکمل کر کے پاکستان آیا تو یہ سفر بالکل ایم بی بی ایس کی طرح طویل، پیچیدہ اور صبر آزما تھا۔
غیر ملکی قانون گریجویٹس کے لیے الگ امتحانات، پھر لازمی لاء گیٹ، اور اس سے پہلے پاکستان بار کونسل سے یونیورسٹی اور ڈگری کی منظوری — یہ سب ایک مکمل نظام تھا جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔

میں نے ایک بات جلد سمجھ لی:
کام تو کرنا ہی ہے، اس لیے طریقۂ کار کو وقت پر اختیار کرنا ہی دانشمندی ہے۔
انتظار کرنے سے پالیسیاں بدل جاتی ہیں، اور پھر وہی راستہ مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

آج یہی حقیقت ہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی حالیہ پالیسیوں میں بھی دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل واضح کر چکی ہے کہ صرف ایم بی بی ایس کی ڈگری کافی نہیں —
رجسٹریشن، عارضی لائسنس، امتحانات اور دیگر ضابطہ جاتی مراحل بروقت مکمل کرنا لازم ہے۔

یہ پالیسیاں مشکل نہیں، مگر غفلت کی کوئی گنجائش نہیں رکھتیں۔
جو طلبہ وقت پر طریقۂ کار مکمل کرتے ہیں، ان کا وقت بچتا ہے۔
اور جو پالیسی میں تبدیلی کے انتظار میں بیٹھ جاتے ہیں، ان کا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

▪️ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تمام طریقۂ کار ساتھ ساتھ مکمل کرتے رہیں
▪️ تاخیر نہ کریں، انتظار اکثر مسئلہ بڑھا دیتا ہے
▪️ تیاری، امتحانات اور دستاویزات کا کام ساتھ ساتھ جاری رکھیں
▪️ اگر ممکن ہو تو دوسرے ممالک کے لائسنس کے لیے بھی درخواست دیں
▪️ نظام کو الزام دینے کے بجائے، نظام کو سمجھ کر آگے بڑھیں

یاد رکھیے:
پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی صرف ڈگری سے نہیں،
بلکہ قواعد و ضوابط کو وقت پر ماننے سے ملتی ہے۔

جو راستہ موجود ہے، اسی پر چلنا سیکھ لیجیے —
کیونکہ وقت بچانا بھی ایک کامیابی ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری خودکشی کے تناظر میں — جب سے میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوا ہوں، شروع میں اگر کلاس میں کوئی...
06/01/2026

یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری خودکشی کے تناظر میں —

جب سے میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوا ہوں، شروع میں اگر کلاس میں کوئی بچہ شرارت کرتا یا نظم و ضبط توڑتا تھا تو مجھے غصہ آ جاتا تھا۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ رویہ بدل گیا۔
اب میں بچوں کو اچھے سے پڑھاتا ہوں اور اچھے اچھے گریڈز دے کر بائے بائے کر دیتا ہوں۔

جیسے جیسے میری سمجھ نیورو ڈائیورسٹی اور طلبہ کی نفسیاتی صحت کے حوالے سے بہتر ہوئی، میں خود طلباء کو لے کر بہت حساس ہو گیا ہوں۔ اب میں طلبہ کو زیادہ آزادی دیتا ہوں، ان پر بلاوجہ دباؤ نہیں ڈالتا۔ جس طالب علم کے بارے میں محسوس ہو کہ وہ ذہنی طور پر مختلف یا دباؤ کا شکار ہے، میں اس کے ساتھ نرمی اور مثبت رویہ اختیار کرتا ہوں تاکہ وہ خود کو محفوظ اور قابلِ قبول محسوس کرے۔
بچوں کو اسائنمنٹ وغیرہ کا کوئی پریشر نہیں ڈالتا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میں کافی عرصہ سے صرف ماسٹر کلاسز کو پڑھا رہا ہوں۔
لیکن مسئلہ صرف کلاس روم تک محدود نہیں۔

ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا تعلیمی اور معاشرتی نظام نفسیاتی صحت کو صحت ہی نہیں سمجھتا۔
اگر کوئی طالب علم زیادہ غصہ کرتا ہے تو کہا جاتا ہے یہ تو بڑا گرم دماغ ہے،
اور اگر کوئی خاموش رہتا ہے تو کہہ دیا جاتا ہے یہ تو اللہ لوک ہے۔

کسی کو یہ سکھایا ہی نہیں گیا کہ رویّے کے پیچھے ذہنی دباؤ، خوف، احساسِ ناکامی یا ڈپریشن بھی ہو سکتا ہے۔

ایسے میں جب ہم یونیورسٹی آف لاہور میں دوسری خودکشی جیسا واقعہ سنتے ہیں، تو سوال صرف ایک فرد کا نہیں رہتا، بلکہ پورے نظام کا بن جاتا ہے۔

جو لوگ میری عمر کے قریب ہیں، انہیں یاد ہوگا کہ جب یہ یونیورسٹی نئی نئی شروع ہوئی تھی تو یہاں اکثر وہ طلبہ داخلہ لے لیتے تھے جنہیں کہیں اور داخلہ نہیں مل پاتا تھا۔
فارمیسی، بایو کیمسٹری اور بایو ٹیکنالوجی جیسے شعبے اُس وقت نئے تھے، جبکہ دوسری یونیورسٹیوں میں میرٹ بہت زیادہ تھا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ یہاں سے کئی ایسے طلبہ بھی فارغ التحصیل ہوئے جو شاید کہیں اور داخلے کے قابل نہیں سمجھے جاتے تھے۔
اس تناظر میں بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ادارہ بنیادی طور پر ایک کمرشل پروجیکٹ کے طور پر چلایا گیا، جہاں ترجیح تعلیم سے زیادہ تعداد اور منافع رہی۔

لیکن سوال یہ ہے کہ
کیا تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بیچنے کے لیے ہوتے ہیں؟
یا پھر طلبہ کی ذہنی، نفسیاتی اور انسانی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے؟

جب ادارے طلبہ کو صرف نمبرز، فیس اور رزلٹ کے تناظر میں دیکھیں گے،
اور جب کوئی مضبوط سائیکولوجیکل ایویلیوایشن، کونسلنگ اور سپورٹ سسٹم موجود نہیں ہوگا،
تو ایسے سانحات صرف حادثہ نہیں رہتے، بلکہ سسٹم کی ناکامی بن جاتے ہیں۔

ایک استاد ہونے کے ناطے میرا یقین ہے کہ
جب تک ہم طالب علم کو صرف نصاب نہیں بلکہ ایک انسان نہیں سمجھیں گے،
تب تک نہ تعلیمی معیار بہتر ہوگا
اور نہ ہی ہم ایسے دل خراش واقعات روک سکیں گے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammar Nama- عمار نامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ammar Nama- عمار نامہ:

Share