Asif Paracha

Asif Paracha lawyers by professional

25/05/2026
16/05/2026

اعلان وفات
*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎*
*حاجی حامد ابراھیم پراچہ*
بقضاے الہی وفات پا گئے ہیں ۔
جنکا جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
*مرحوم*
حاجی جاوید ابراھیم پراچہ مرحوم اور احمد ابراھیم پراچہ کے بھائی جبکہ عبدالمھمن پراچہ کے والد تھے
@⁨Advocate Asif Paracha⁩

10/05/2026

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اور کزئی کے جنرل سیکرٹری ملک سپین بادشاہ اور کزئی کا فرزند شاہ نواز اورکزئی اور دو بھتیجے کوثر اورکزئی ولد ہاز بادشاہ اور مدثر اور کزئی ولد اول بادشاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اس موقع پر ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں مسلم لیگ ن ضلع اور کزئی اور کوہاٹ کے عہدیداروں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین ، معززین علاقہ ، صحافی برادری ، تاجر برادری اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ مہمانوں نے دولہوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اور کزئی کے جنرل سیکرٹری ملک سپین بادشاہ اور کزئی کا فرزند شاہ نواز اورکزئی اور دو بھتیجے کوثر او...
10/05/2026

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اور کزئی کے جنرل سیکرٹری ملک سپین بادشاہ اور کزئی کا فرزند شاہ نواز اورکزئی اور دو بھتیجے کوثر اورکزئی ولد ہاز بادشاہ اور مدثر اور کزئی ولد اول بادشاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اس موقع پر ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں مسلم لیگ ن ضلع اور کزئی اور کوہاٹ کے عہدیداروں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین ، معززین علاقہ ، صحافی برادری ، تاجر برادری اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ مہمانوں نے دولہوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے پر مبارک باد پیش کی۔


Ibrahim Paracha Kohat

کوہاٹ۔8 مئی عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام تھیلیسیمیا سے متعلق شعور و آگاہی...
08/05/2026

کوہاٹ۔8 مئی عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام تھیلیسیمیا سے متعلق شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک پُروقار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ، پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد ٹھیکیدار،
ایم پی اے جمیلہ آل تاجر اتحاد کے چئرمین امیر خان آفریدی سمیت کوہاٹ کے معززینِ سیاسی سماجی شخصیات، صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک موروثی بیماری ہے، جس سے ہر سال بے شمار بچے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں، کیونکہ یہی اس بیماری سے بچاؤ کا سب سے مؤثر اور محفوظ ذریعہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوامی شعور کے ذریعے تھیلیسیمیا کے پھیلاؤ کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔مقررین نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ 24 سالوں سے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلا تعطل خون کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات مہیا کرکے انسانیت کی بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے۔
واک کے اختتام پر صاحبزادہ اسماعیل ایڈمنسٹریٹر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ نے تمام مہمانوں، معززینِ شہر اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے خلاف آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، اور معاشرے کے ہر فرد کو اس کارِ خیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔

08/05/2026

Protection billl will be pass for ulama and scholar

آج مورخہ 7 مئی 2026 کو آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے آفس میں ایک اہم اور تنظیمی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں بنوں بازار کے ...
07/05/2026

آج مورخہ 7 مئی 2026 کو آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے آفس میں ایک اہم اور تنظیمی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں بنوں بازار کے صدر و سابقہ کونسلر ملک فیض اللہ خان، چکرکوٹ بائیک ایسوسی ایشن کے صدر راشد خان، اور میاں خیل بازار رحمان پلازہ کے صدر نے آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے ساتھ باضابطہ الحاق کا اعلان کیا۔
اس موقع پر آل کوہاٹ تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے قائدین اور عہدیداران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کی آمد کو سراہا۔
ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ تاجروں کی آواز ہر متعلقہ فورم پر بھرپور اور منظم انداز میں اٹھائی جائے گی۔

07/05/2026

Today in reeely kohat

Address

District Court Kohat
Kohat

Telephone

+923339626668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asif Paracha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Asif Paracha:

Share

Category