Mehar Shakeel Sharif Advocate

Mehar Shakeel Sharif Advocate Journalist/Advocate

02/05/2026

چونیاں: تھانہ صدر کی حدود دربار شیخ علمدین پر سرعام غنڈہ گردی۔

چونیاں: مسلح افراد نے شہری عبدالقیوم سے گن پوائنٹ پر سوزوکی کلٹس گاڑی چھین لی۔ملزمان کا شہری پر سرعام شدید تشدد، سڑک پر لہولہان کر دیا۔
: گاڑی کا سودا طے تھا، بقایا رقم کی ادائیگی کی تاریخ ابھی باقی تھی، مدعی مقدمہ۔: پولیس نے 5 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور نوٹس لیں، متاثرہ شہری۔

مہر شکیل شریف ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ون میڈیا گروپ قصور

قصور میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مختلف علاقوں میں قائم یہ غیر قانونی پم...
11/04/2026

قصور میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مختلف علاقوں میں قائم یہ غیر قانونی پمپس نہ صرف حکومتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں قصور میں بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کے باوجود بھی ان کا خاتمہ نا کیا جاسکا بلکہ آئندہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان منی پٹرول پمپس پر نہ تو حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور نہ ہی معیار کے مطابق ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔بلکہ کم اور غیر معیاری تیل فروخت کیا جاتا ہےذرائع کے مطابق متعدد بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ ادارے، خصوصاً محکمہ سول ڈیفنس، مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ حکام کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ غیر قانونی کاروبار دن بدن پھیلتا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم یہ پمپس نہ صرف ٹریفک مسائل پیدا کر رہے ہیں بلکہ آگ لگنے یا دھماکے جیسے خطرات بھی بڑھا رہے ہیں۔ کئی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو اس خطرناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے

01/04/2026

قصور میں بارش اور ژالہ باری کے مناظر

*قصور/ لیڈی کانسٹیبل کو حراساں کرنے اور جعلی نکاح نامہ تیار کر کے سنگین دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج...
01/04/2026

*قصور/ لیڈی کانسٹیبل کو حراساں کرنے اور جعلی نکاح نامہ تیار کر کے سنگین دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج*

قصور۔ قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاء الحق کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سخت ایکشن

قصور۔ لیڈی کانسٹیبل کو حراساں کرنے اور جعلی نکاح نامہ تیار کر کے سنگین دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

قصور۔ لیڈی کانسٹیبل گلفشاں نے درخواست دی کہ کانسٹیبل اصغر علی تین ماہ سے حراساں کر رہا ہے

قصور۔ دھمکی آمیز میسجز اور کالز کر رہا ہے، تیزاب گردی اور زہر کا انجکشن لگانے کی دھمکیاں دے رہا ہے

قصور۔ کانسٹیبل اصغر نے جعلی نکاح نامہ بھی میرے نام کیساتھ تیار کر رکھا ہے جبکہ میں شادی شدہ ہوں

قصور۔ قائم مقام ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

قصور۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خواتین کو حراساں کے واقعہ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ محمد ضیاء الحق

16/03/2026

قصور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حساس ادارے کی رپورٹ پر سیاستدانوں کے گھروں میں کام کرنے والے 20 بلدیہ ملازمین کو واپس بلا لیا گیا ہے ذرائع

05/03/2026

قصور
ریسکیو کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ کچہری چوک میں ایک موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی ہے ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر نزدیکی فائر وہیکل کو موقع پر روانہ کر دیا ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور شہری کے موٹر سائیکل کو ضائع ہونے سے بچا لیا آگ مبینہ طور پر پیٹرول لیکج ہونے کی وجہ سے لگی بروقت کارروائی پر موٹر سائیکل مالک نے ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا

شمالی کوریا کے اس بانکے کم جونگ اُن کا مزاج آج کل بہت بگڑا ہوا ہے۔ گزشتہ چار دن سے دن میں کئی کئی بار اپنے سسٹاف سے پوچھ...
05/03/2026

شمالی کوریا کے اس بانکے کم جونگ اُن کا مزاج آج کل بہت بگڑا ہوا ہے۔ گزشتہ چار دن سے دن میں کئی کئی بار اپنے سسٹاف سے پوچھتا ہے کہ ۔۔۔ ”تہران سے کسی کی کال تو نہیں آٸی؟“
اس کے بعد پوچھتا ہے : ”میزیلوں پر ٹاکی شاکی پھیری کہ نہیں؟“
اٹھتا ہے، دفتر میں ٹہلتا ہے، کرسیوں کو ٹھڈے مارتا ہے، چائے کی کراکری کو ہاتھ مار کر میز سے گراتا ہے ۔۔۔ اور امریکا کو دس بارہ ننگی گالیاں دے کر اسٹاف سے پوچھتا ہے : ”اوئے تہران سے کسی نے مدد کے لئے پکارا ہے کہ نہیں؟“

17/02/2026

ڈی پی او قصور نے انسپکٹر کو حوالات میں بند کردیا
#

17/02/2026

*ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا کھلی کچہری کے دوران سخت ایکشن، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر قصور حوالات میں بند، مقدمہ درج*

قصور۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا تھانہ صدر قصور میں کھلی کچہری کے دوران سخت ایکشن

قصور۔ قادر آبار کے رہائشی دو شہریوں عمر فاروق اور محمد آصف نے انسپکٹر دوست محمد کیطرف سے غیر قانونی طور حراست میں رکھنے، موبائل فون اور پیسے چھیننے کی درخواست گزاری

قصور۔ ڈی پی او قصور نے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر دوست محمد کو طلب کیا اور اسکی سیف الماری سے شہریوں کے موبائل فونز اور پیسے برآمد کر لیے

قصور۔ ڈی پی او قصور نے انسپکٹر دوست محمد کو فوری گرفتار کر کے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا

قصور۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں سے بدتمیزی، غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او قصور

قصور۔ شہریوں سے بدتمیزی، اختیارات کا ناجائز استعمال اور حراساں کرنے والے پولیس اہلکار محکمہ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ محمد عیسیٰ خاں

*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*

Address

Kasur
Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehar Shakeel Sharif Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mehar Shakeel Sharif Advocate:

Shortcuts

Share