27/09/2026
اگر آپ اپنی محبت کا 10 فیصد بھی حضور جانِ جاناں ﷺ کو دے دیتے ہیں تو یقین جانیئے پیارے آقا جان ﷺ بڑے لجپال ہیں، آپ کو اپنی ﷺ محبت کا 100 فیصد دے دیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کوئی سخی بادشاہ ﷺ کے درِ اقدس پہ آئے تو سہی، اپنی محبت و عقیدت دیکھائے تو سہی، یہ کیسے ممکن ہے کہ لجپال کریم ﷺ اپنے دیوانے کو واپس خالی ہاتھ موڑ دیں..!! بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرکار ﷺ اہلِ محبت کو بِن مانگے عطا فرماتے ہیں اور اتنا عطا فرماتے ہیں کہ نسلوں کی نسلیں رنگی جاتی ہیں۔
قُربان میں اُنکی بخشش کے مقصد بھی زُباں پر آیا نہیں
بِن مانگے دیا اور اِتنا دیا دامن میں ہمارے سمایا نہیں
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)