11/07/2025
🔔 FBR کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں اہم تبدیلیاں
📜 S.R.O. 1212(I)/2025 کے تحت نئی اصلاحات
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے عمل کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور ذمہ دار بنانے کے لیے کچھ بڑی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔ ان میں سے دو اہم تبدیلیاں درج ذیل ہیں:
1️⃣ پن کوڈ (PIN) کا نیا نظام:
اب ٹیکس ریٹرن فائلنگ سے قبل FBR خودکار طریقے سے ایک پن کوڈ جاری کرے گا، جو صرف ٹیکس دہندہ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔
🔹 یہ پن کوڈ دراصل ایک ڈیجیٹل ڈیکلریشن ہے جس کا مطلب ہے:
“یہ معلومات میری معلومات کے مطابق درست ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں”
🔹 ٹیکس ایجنٹس یا نمائندے یہ ریٹرن صرف اس وقت جمع کرا سکیں گے جب ٹیکس دہندہ خود یہ PIN فراہم کرے گا۔
2️⃣ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں "ویلیوایشن ڈیٹا" کا اضافہ:
اب ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اثاثوں کی:
خریداری قیمت
موجودہ مارکیٹ ویلیو
اور سال بہ سال قدر میں تبدیلی
بتانا لازمی ہوگا۔
📊 مثال:
اگر ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 50 تولہ سونا ظاہر کیا گیا ہے اور موجودہ قیمت 300,000 روپے فی تولہ ہے:
> 50 × 300,000 = 15,000,000 روپے
جبکہ آمدنی صرف 12 یا 15 لاکھ ظاہر کی گئی ہے، تو FBR اس کو "High Risk Profile" میں شامل کر سکتا ہے اور آئندہ نوٹس جاری کر سکتا ہے۔
✅ ہماری قانونی رائے:
اپنی آمدنی حقیقت کے مطابق ظاہر کریں
ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو آمدنی کے مطابق متوازن رکھیں
اگر اثاثے زیادہ ہیں تو کچھ اضافی ٹیکس ادا کر کے آمدنی کو قانونی طور پر مضبوط بنائیں
📞 مزید رہنمائی یا ریٹرن فائلنگ کے لیے ہم سے رابطہ کریں:
Habib & Co. Advocates & Legal Consultants
📍 آپ کے قانونی و مالی معاملات میں قابل اعتماد نام