Adv Meer Hunxai Legal consultant

Adv Meer Hunxai Legal consultant Legal Services, Intellectual Property rights, Civil matters, Family matters, rent cases, Income tax Sale tax, Criminal cases

25/10/2024
11/04/2023

‏2021 میں اس وقت کے چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 رکنی بینچ بنایا جس نے یہ تعین کرنا تھا کہ سوموٹو کا اختیار اور بینچ کا اختیار کس کے پاس ہوگا۔۔

‏وہ 5 رکنی بینچ یہ تھا۔

‏1۔ جسٹس عمر عطا بندیال
‏2۔جسٹس اعجاز الاحسن
‏3۔ جسٹس منیب اختر
‏4۔ جسٹس قاضی محمد امین
‏5۔ جسٹس محمد علی مظاہر

‏ان پانچوں ججز نے یہ فیصلہ دیا کہ سوموٹو چیف جسٹس کا اختیار ہے اور بینچ بنانا بھی چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

‏پھر 3 رکنی بینچ بنا جس میں یہ 3 جج شامل تھے۔

‏1۔ جسٹس قاضی فائز عیسی
‏2۔ جسٹس امین الدین خان
‏3۔ جسٹس شاہد وحید

‏ان میں سے 2 نے کہا کہ یہ چیف جسٹس کا اختیار نہیں۔۔جبکہ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ یہ چیف کا اختیار ہے۔

‏ پھر 6 رکنی بینچ بنا جس میں 6 جج شامل تھے۔

‏1۔جسٹس اعجاز الاحسن
‏2۔جسٹس منیب اختر
‏3۔جسٹس مظاہر نقوی
‏4۔جسٹس محمد علی مظاہر
‏5۔جسٹس عائشہ ملک
‏6۔جسٹس حسن اظہر رضوی

‏اس بینچ کے 6 ججز نے یہ فیصلہ دیا کہ قاضی صاحب کا یہ فیصلہ غلط ہے۔۔اور اس اوپر والے 5 رکنی بینچ کا فیصلہ صحیح ہے۔۔

‏اب سپریم کورٹ میں اس وقت 15 ججز ہیں جن میں سے ان ڈائریکٹکی 9 ججز یہ فیصلہ دے چکے ہیں کہ سوموٹو کیس اور بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے۔۔ان میں یہ 9 لوگ مندرجہ ذیل ہیں۔

‏1۔ جسٹس عمر عطا بندیال
‏2۔ جسٹس اعجاز الاحسن
‏3۔جسٹس منیب اختر
‏4۔جسٹس قاضی امین
‏5۔ جسٹس محمد علی مظاہر
‏6۔جسٹس شاہد وحید
‏7۔جسٹس مظاہر نقوی
‏8۔جسٹس عائشہ ملک
‏9۔ جسٹس حسن اظہر رضوی

‏ان میں سے جسٹس قاضی محمد امین مارچ 2022 میں ریٹائر ہوچکے ہیں۔۔جبکہ باقی 8 ججز ابھی تک حاضر سروس ہیں۔۔باقی 7 ججز میں سے 2 ججز نے اپنا مائینڈ ظاہر کیا جس میں قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین شامل ہیں جو اس چیز کے خلاف ہیں۔باقی 5 ججز نے ابھی تک اپنا مائینڈ نہیں کلیئر کیا یعنی فیصلہ نہیں بتایا کہ ان کا کیا موقف ہے۔۔اگر وہ پانچوں یہ کہہ دیتے ہیں کہ وہ قاضی فائز عیسی سے متفق ہیں تب بھی چیف جسٹس کو میجورٹی حاصل ہے۔

31/03/2023
24/09/2022

ٹرانس جینڈر ایکٹ
(اردو متن)

اسے ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائیٹس) ایکٹ 2018 کہا جا سکتا ہے۔
اِس کا اطلاق پاکستان میں ہر جگہ ہو گا۔
اِس کا اطلاق فوری ہو گا۔

چیپٹر نمبر ایک:
تعاریف (Definitions)
تعریف یا ڈیفینیشنز میں ایکٹ برائے جینڈر پروٹیکشن رائیٹس، سی این آئی سی یعنی شناختی کارڈ، کمپلینینٹ یعنی شکایت کُنندہ، سی آر سی مطلب بچوں کا رِجسٹریشن فارم یا فارم ب / بی، جینڈر ایکسپریشن کا مطلب کِسی شخص کی صنفی شِناخت وُہ خُود یا دُوسرے کیسے کرتے ہیں، جینڈر آئیڈینٹیٹی یعنی صنفی شِناخت کا مطلب کہ وہ شخص اندر سے خُود کو کیسا محسوس کرتا ہے، بطور مرد، عورت، کُچھ کُچھ دونوں یا کُچھ بھی نہیں۔ یہ شناخت پیدائش کے وقت دِی گئی صنفی شِناخت سے مُطابقت رکھ سکتی ہے اور نہیں بھی رکھ سکتی۔ اِس کے بعد گورنمنٹ یعنی حکومت سے مُراد وفاقی حکومت ہے۔
ہراسمنٹ سے مُراد یا ہراسمنٹ میں جِنسی، جِسمانی، ذہنی اور نفسیاتی ہراسمنٹ مُراد ہے جِس کا مطلب یہ ہے کہ سیکس کے لیے متشدد رویے، دباؤ، ناپسندیدہ سیکشوئل ایڈوائس، دعوت دینا وغیرہ سمیت ایسے تمام رویے جو اِس ضِمن میں آتے ہیں وہ ہراسمنٹ کہلائے جائیں گے۔
نادرا کا مطلب شِناختی کارڈ و اعداد و شمار کی رجسٹریشن کا اِدارہ ہے۔ نوٹیفیکیشن جو گزٹ میں پبلش ہُوا ہو۔ پی ڈی ایم سی یعنی پاکستان میڈیکل این ڈینٹل ایسوسی ایشن، پی ڈی ایم سی آرڈینینس 1962۔
پرسکرائیبڈ مطلب وفاقی حکومت نے جو قوانین اِس ایکٹ میں بنائے / پاس کیے ہیں۔ رُولز مطلب جو قوانین اِس میں شامِل ہیں۔
ٹرانس جینڈر پرسن مطلب؛
درمیانی جِنس (خنسہ) مردانہ و زنانہ جِنسی اعضا کے ساتھ یا پیدائشی جِنسی ابہام، خواجہ سرا ایسا میل چائلڈ جو بوقت پیدائش میل درج کِیا گیا ہو لیکن جِنسی طور پر ناکارہ / خصی ہو گیا ہو، ایک ٹرانس جینڈر مرد یا عورت جِس کی صنفی، جِنسی شِناخت یا شِناخت کا اِظہار معاشرے کی عُمومی اقدار سے ہٹ کر ہو یا اُس صنفی شناخت سے ہٹ کر ہو جو اُنھیں بوقتِ پیدائش دِی گئی تھی۔
کوئی ایسا لفظ یا الفاظ جِس کی تعریف اِس ایکٹ میں نہیں کی گئی یا لِکھی گئی اُس کا مطلب وُہی لِیا جائے گا جو سی آر پی سی ( ضابطہ فوجداری 1898 ) یا پی پی سی ( 1860 ) تعزیراتِ پاکستان میں درج ہے۔

چیپٹر نمبر دو

ایک ٹرانس جینڈر کو اپنی جِنسی / صنفی شِناخت اُس شِناخت کے مُطابق درج کروانے کا حق ہوگا جو صنفی / جِنسی شِناخت وُہ خُود کو تصور کرتا ہے۔

ایک ٹرانس جینڈر اپنے آپ کو سب سیکشن وَن کے تحت اپنی تصور کردہ شِناخت یعنی self perceived identity کے مُطابق تمام نادرا یا دیگر حکومتی اِداروں میں درج کروا سکتا ہے۔

ہر ٹرانس جینڈر اپنے آپ کو نادرا آرڈینینس 2000 یا دیگر متعلقہ قوانین کے مُطابق اٹھارہ سال کی عُمر ہونے پر سیلف پرسِیوڈ جینڈر آئیڈینٹیٹی کے مُطابق شِناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتا ہے۔

ایک ٹرانس جینڈر جس کا شناختی کارڈ پہلے ہی بن چُکا ہے وہ بھی نادرا آرڈینینس 2000 کے مُطابق his or her سیلف پرسِیوڈ آئیڈینٹٹی کو اپنے شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس پر درج کروا سکتا ہے۔

چیپٹر نمبر تین:

تعلیمی، صحت یا دیگر اِداروں میں تعلیم یا سروسز سے منع کرنا، ختم کروانا، نااِنصافی پر مبنی رویہ، نوکری کرنے پر مجبور کرنا یا چھوڑنے سے زبردستی روکنا یا امتیازی سلوک منع ہے، غیرقانونی ہے۔ جو عوامی سہولیات ہیں، جو عوام کو دستیاب ہیں اُن سے روکنا، اُن کے استعمال سے روکنا، سفری سہولیات سے روکنا، عوامی سفری سہولیات استعمال کرنے سے منع کرنا، رہائش اختیار کرنے روکنا، جائیداد کی خرید و فروخت، کرایے پر عمارت لینے یا وراثتی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے محروم کرنے یا حق سے اِنکار کرنا بالکل غیر قانُونی ہوگا۔ اُنھیں جِنسی، جِسمانی طور پر گھر یا گھر سے باہر ہراساں کرنا بھی منع ہے۔

چیپٹر نمبر چار:
برائے حکومتی فرائض و ذمہ داریاں:

حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وُہ ٹرانس جینڈرز کی معاشرے اور سماج میں مکمل اور محفوظ شمولیت کو مُمکن بنائے۔ اِن کے لیے ری ہیب سینٹرز سمیت دیگر پناہ گاہیں بنائے، میڈیکل سہولیات مُہیا کرے، نفسیاتی علاج و مدد سمیت تعلیم بالغاں کا بندوبست کرے۔
ٹرانس جینڈرز جو جَرائم میں ملوث ہوں اِن کے لیے الگ جیل خانہ جات، حوالہ جات و حوالات بنائے جائیں۔
تمام اِدارے جیسے کہ صحت کا اِدارہ یا دیگر اِداروں میں ٹرانس جینڈر ایشیو کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی دِی جائے۔
اِنھیں ووکیشنل ٹریننگ دِی جائے تاکہ یہ اپنی روزی روٹی کا اِنتظام کر سکیں۔ اِنھیں آسان قرضے یا امداد دے کر چھوٹے کاروبار کرنے پر تیار کیا جائے۔
اِن تمام معاملات کو مکمل کرنا ہی اِس ایکٹ کا مقصد ہے۔

چیپٹر نمبر پانچ:
ٹرانس جینڈرز کے حقوق کا تحفظ:

وراثتی جائیداد یا وراثت سے بے دخل نہیں کِیا جا سکتا یا امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جا سکتا۔ جو شناخت یہ اپنے آئی ڈی کارڈ پر درج کروائیں گے اُس کے مُطابق وراثتی حق مِلے گا۔ بطور مَرد اندراج والے کو مَرد کا اور بطور عورت اندراج کو بطور عورت وراثتی حق مِلے گا۔
جو اپنی مردانہ یا زنانہ شِناخت بارے ابہام کا شکار ہیں اُن پر درج ذیل اطلاق ہو گا۔
اٹھارہ سال کی عمر ہونے پر جِن کا اندراج بطور مَرد ہے / ہو گا اُنھیں بطور مَرد جب کہ بطور عورت اندراج ہونے پر بطور عورت وراثتی حق مِلے گا / دِیا جائے گا لیکن پھر بھی اگر کِسی کو صنفی ابہام ہو گا تو دو الگ الگ اشخاص یعنی مرد اور عورت کے وراثتی حقوق کا اوسط / ایوریج حِصہ دِیا جائے گا۔ اٹھارہ سال سے کم عُمر یعنی نا بالغ ہونے کی صُورت میں میڈیکل آفیسر کی رائے کے مُطابق طے ہو گا۔

8۔ حقِ تعلیم
اگر کوئی ٹرانس جینڈر کِسی سرکاری یا پرائیویٹ تعلیمی اِدارے کی باقی شرائط پر پُورا اُترتا ہے تو اُس کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا یا امتیازی سلوک نہیں کِیا جا سکتا۔ اُنھیں تفریحی سہولیات یا کھیلوں میں شمولیت سے منع نہیں کِیا جا سکتا۔
حکومت اِسلامی جمہوریہ پاکستان کے اُنّیس سو تہتر کے آئین کے آرٹیکل پچیس اے کے مُطابق ٹرانس جینڈرز کو لازمی اور فری تعلیم کی ضمانت دینے اور سہولیات مُہیا کرنے کے اقدامات کرے گی۔
جِنسی و صنفی امتیاز پر مبنی رویے غیر قانونی ہوں گے۔ اُنھیں اِس بنیاد پر تعلیمی اِداروں میں داخلہ دینے سے منع کرنا، روکنا یا کِسی ٹریننگ پروگرام میں حِصہ لینے سے روکنا یا کِسی سہولت کو اِستعمال کرنے سے روکنا غیر قانونی ہو گا۔

9۔ نوکری کا حق
اِسلامی جمہوریہ پاکستان کے اُنّیس سو تہتر کے آئین کا آرٹیکل اٹھارہ جو اِن کے لیے جائز ذریعہ آمدنی، کاروبار یا نوکری کی ضمانت دیتا ہے اُس کا اطلاق کروایا جائے۔ کوئی بھی اِدارہ، محکمہ یا تنظیم نوکری، ترقی، تقرری، تبادلے یا متعلقہ معاملات میں امتیازی سلوک نہیں کر سکتا۔ جِنسی یا صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک غیر قانونی ہو گا۔ اِس بنیاد پر نوکری دینے یا پیشکش کرنے، اُن کی کِسی جگہ آمد و رفت یا پیش رفت ، ترقی ، ٹریننگ یا ایسے ہی فوائد کے حصول سے روکنا یا محدود کرنا غیر قانونی ہو گا۔ امتیازی سلوک برائے برخاستگی وغیرہ بھی غیر قانُونی ہے / ہو گا۔

10۔ ووٹنگ کا حق
کِسی ٹرانس جینڈر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کِیا جا سکتا وہ بمطابق اپنے شناختی کارڈ ووٹ ڈال سکتا ہے۔

11۔ رائیٹ ٹُو ہولڈ پبلک آفس
عوامی عہدے کے اگر کوئی الیکشن میں حِصہ لینا چاہے تو اُسے نہیں روکا جا سکتا۔

12۔ صحت کا حق
حکومت کو چاہیے کہ وہ میڈیکل نصاب کا دوبارہ جائزہ لے، جو ریسرچ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو ٹرانس جینڈرز کی صحت کے مسائل بارے ہے اُس کو مزید بہتر کیا جائے۔ اِن کو ہسپتالوں اور دیگر صحت کے مراکز پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اِن کو جِسمانی و نفسیاتی عِلاج، معالجے یا مدد کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ جِنس کے تعین یا correction میں مدد دِی جائے۔

13۔ اکٹھے ہونے کا حق
بمطابق اُنّیس سو تہتر کے آئین کے آرٹیکل نمبر سولہ کے تحت دِیا جائے۔ حفاظت کا معقول بندوبست کِیا جائے۔ امتیازی سلوک نہ کِیا جائے۔

14۔ پبلک پلیسز میں داخلے کی سہولت
اِس کے مُطابق ٹرانس جینڈرز کو پبلک پلیس میں داخلے، سہولیات کے استعمال سے جِنسی یا صنفی وجوہات پر روکا نہین جا سکتا، امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ اِن کو روکنا یا امتیازی سلوک آئین کے آرٹیکل چھبیس کی خِلاف ورزی ہو گا۔

15۔ جائیداد کا حق
جائیداد کی خرید و فروخت، لِیزنگ یا کرائے پر حصول سے بوجوہ جِنس / صنف روکا نہیں جا سکتا۔ یہ غیر قانونی ہے۔

16۔ بنیادی حقوق کی ضمانت
آئین میں دیے گئے تمام بُنیادی حقوق کی ضمانت دِی جائے۔ یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی قِسم کے امتیازی سلوک سے روک تھام اور بچنے کے اقدامات کرے۔

17۔ جَرائم اور سزائیں
جو بھی ٹرانس جینڈرز کو بھیک مانگنے پر رکھتا یا مجبور کرے گا اُس کو چھ ماہ تک کی جیل کی سزا یا پچاس ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

چیپٹر نمبر سات:
18۔ اینفورسمینٹ میکنزم
آئینِ پاکستان، تعزیراتِ پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں درج و دستیاب "remedies" کے ساتھ ساتھ متاثرہ ٹرانس جینڈر کو اگر کسی جگہ اُن حقوق سے محروم رکھا گیا یا جائے گا جو اُنھیں آئین دیتا ہے تو اُسے وفاقی محتسب، نیشنل کمیشن فار سٹیس آف ویمن یا نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کو درخواست دینے کا حق حاصل ہو گا۔

چیپٹر نمبر سات:
19۔ متفرق

19 : Act having over-riding effect to any other law :
اِس ایکٹ میں موجود پروژنز پہلے سے موجود قوانین سے متصادم ہونے کی صورت میں اُن پر بالا تصور ہوں گی یعنی اِن کی روشنی میں مزید معاملات برائے ٹرانس جینڈر دیکھے جائیں گے۔
20۔
حکومتی اختیار میں یہ شامل ہے وہ رولز بنائے، نوٹیفیکیشن جاری کرے یا اِس ایکٹ کے عمل درآمد کے لیے قوانین بنائے۔
21۔
حکومت کے پاس اختیار اور طاقت ہے کہ اگر اِس کے عمل درآمد میں کوئی مسائل یا مشکلات ہیں تو ایسے احکامات جاری کرے یا سرکاری گزٹ میں پبلش کرے۔ مسائل کو سامنے لا کر انھیں حل کرے تا کہ جلد از جلد رکاوٹ یا مشکل کو دُور کیا جا سکے۔ یہ سب دو سال کے اندر کیا جائے گا۔

22۔
Statement of Objects and Reasons
ٹرانس جینڈرز کی کمیونٹی کو سماجی بے دخلی اور امتیازی سلوک کے مسائل ہیں۔ تعلیمی سہولیات کی کم یابی، بے روزگاری، صحت کی سہولیات کی کمی اور اِسی طرح کے متعدد مسائل دَرپیش ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو ہزار نو میں ایک رولنگ پاس کی تھی کہ خواجہ سراؤں کو اُن کے بُنیادی حقوق سے کوئی قانون محروم نہیں رکھ سکتا۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل چھبیس اور ستائیس کی شِق نمبر ایک کے تحت تمام شہری قانون کی نظر میں مساوی ہیں۔ آرٹیکل اُنّیس آزادی رائے کی آزادی ہر شہری کو دیتا ہے لیکن پھر بھی ٹرانس جینڈرز کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔

ٹرانس جینڈر پرسنز پروٹیکشن (پروٹیکشن آف رائیٹس) بِل، دو ہزار سترہ:
ٹرانس جینڈر کو ڈیفائین کرتا ہے
امتیازی سلوک سے روکتا ہے
اُسے شناخت کا حق / حقوق دیتا ہے، جو وہ خود کو کہتا یا مانتا ہے اُسے وہی شناخت دینے کی ضمانت دیتا ہے۔
کوئی اِدارہ اُسے نوکری، ترقی، تعلیم یا دیگر معاملات میں امتیازی سلوک کا نِشانہ نہ بنائے۔
حکومت کو چاہیے کہ وُہ اِن کی فلاح کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بِل مندرجہ بالا گُزارشات کے حصول کے لیے ہے۔

25/08/2022

377 PPC- delay of 8 days- DNA report negative- 9/1/2 month detention – bail granted.(2016 SCMR 1399)

399/402 PPC-Offence not constitute. FIR quashed(2010 MLD 741)

420/468/471 PPC-Only photocopy of stamp paper was taken into possession instead of original stamp paper, which was not sent of signature comparision. FIR quashed(2010 MLD 722)

462-C PPC- lack of evidence- no evidence so far had been collected in connection with the premises from where alleged extraction of the gas was being carried out.(2016 SCMR 1282)

489-F PPC- cheque was given under agreement between the parties that the land would be transferred in favour of petitioner but said land was transferred to an other person. Bail granted being case of further inquiry( PLJ 2013 Cr.C 1005)....

10/08/2022

شوہر اور بیوی کا ایک شہر میں تعیناتی کا حق ( ویڈلاک پالیسی)

اگر میاں بیوی ملازمت کرتے ہوں تو وہ ایک شہر تعیناتی کا استحقاق رکھتے ہیں۔ میاں بیوی کو الگ الگ مقامات پر تعینات کرنا ویڈلاک پالیسی کیساتھ ساتھ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے
2012 PLC (C.S) 1032

ویڈلاک پالیسی تمام ملازمین کیلئے بغیر کسی امتیازی سلوک کے مکمل طور پر لاگو کرنا ادارے کی زمہ داری ہے.
ویڈلاک پالیسی کے تحت ٹرانسفر کا زیادہ استحقاق بیوی رکھتی ہے
2009 PLC (C.S) 580

ٹرانسفر ادارے کا صوابدیدی اختیار ہوتا ہے مگر ویڈ لاک پالیسی کی صورت میں ادارہ اس صوابدیدی اختیار کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتا
2015 PLC (C.S) 1215

25/03/2022

List of Law vocabulary words with Urdu
Acceptance قبولیت
Affidavit بیان حلفی
Aggrieved party متاثرہ فریق
Agreement to Sell اقرار نامہ
Alleged مبينہ
Amendment ترميم
Amicus curiae عدالتی معاون
Anti-Terrorist اِنسدادِ دہشت گردی
Applicant سائل
Arrears of land revenue بقایاجات مالیہ
Arbitration Council ثالثی کونسل
Attachment/Distraint/Seizure of property in order to obtain payment قرقی
Family Law/matrimonial law عائلی قوانین
Farmer ID (Holding slips) ختونی
Federal Shariat Court وفاقی شرعی عدالت
Federation of Pakistan وفاق پاکستان
Fiduciary relationship نگہبانی تعلق/امانتی
FIR ابتدائ اطلائ رپورٹ
Freedom of expression اظہار رائےکی آزادی
Freedom of movement نقل و حرکت کی آزادی
Fundamental rights بنيادی حقوق
Cancellation منسوخی
Cancellation/revocation of Power of attornet اِبطال نامہ
Case diaries ضمنی
Cause of action بناۓ دعوی/ بناۓ نالش
Cause List فہرست پیشی
Certified copy مصدقہ نقل
Charge (criminal law) فرد جرم
Circumstantial Evidence قرائنی شہادت
Civil ديوانی
Civil Miscellaneous دیوانی متفرق
Code of Civil Procedure مجموع ضابطہ ديوانی
Cognizable Offence قابلِ دست اندازی
Competition Law مسابقتی قانون
Complaint استغاثہ
Complainant مستغيث
Compromise deed راضی نامہ
Compensation for hurt عرش
Confession اقبالِ جرم
Conflict of Interest مفاداتی تصادم
Consolidation اشتمال
Contract معاہدہ
Correspondence مراسلہ
Criminal Breach of Trust خیانت مجرمانہ
Criminal Procedure Code مجموع ضابطہ فوجداری
Cross Examination جرح
Competent authority مجاز اتھارٹی
Conditional Judgment مشروط فیصلہ
Contempt of Court توہین عدالت
Confront/confronting a witness تقابُل/ گواہ کو متقابل کرانا
Constitution آئين/ دستور
Constitutional Democracy دستوری جمہوریت
Criminal فوجداری
Criminal Abetment اعانتِ مجرمانہ
Criminal breach of trust خیانتِ مجرمانہ
Criminal intimidation تخویفِ مجرمانہ
Custody حضانت/ تحویل
Earnest money زر بیعانہ
Easement حق آسائش
Environmental law ماحولیاتی قانون
Estoppel امر مانع تقریر مخالف
Exclusion clause استثنائی شق
Ex*****on اجراء
Exempt مستثنی
Ex parte يکطرفہ
Ejectment بےدخلی
Examination in chief ابترائی بیان
Extrinsic Evidence خارجی شہادت
Daily diary روزنامچہ
Damages ہرجانہ
Deceased متوفی
Declaration دعوی استقرارِ حق
Declaration of Legal heirship وراثت نامہ
Deed writer وثیقہ نویس
Defamation ہتک عزت
Defection انحراف
Defendant مدعاعلیہ
Defendants مدعاعليھم
Delimitation of constituencies حلقہ ہائے انتخابی حد بندی
Discovery & inspection of documents دستاویز کے انکشافات و معائنہ
Discriminatory laws امتیازی قوانین
Discretion صوابدید
Disputed متدعويہ
Dissolution of marriage تنسیخ نکاح
Divorce
Delegated right of divorce

طلاق
طلاق تفویض

Doctrine of Laches نظریہ غفلت/ تاخیر
Doctrine of necessity نظریہ ضرورت
Documentary evidence دستاویزی شہادت
Dower
Deferred dower

Prompt dower

Customary dower

حق مھر
مھر موجل

مھر معجل

مھر مثل

Due process واجب عمل
Duress اکراہ
General Adjournment عمومی التواء
Gift Deed ھبہ نامہ
Guardianship ولایت
Harvest Inspection Register خسرہ گرداوری
Hostile witness منحرف گواہ
High Court عدالت عاليہ
High Treason سنگین غداری
Hue & Cry Notice اشتہارِ شوروغوغہ
Leading question ہدایتی سوال
Lease پٹہ
Legal Capacity قانونی اہلیت
Letter of administration پروانہ انصرام جائیداد
Limitation معياد
List of Documents فہرست دستاویز
List of Reliance فہرست انحصار
Local Bodies بلدیاتی
Jactitation of Marriage تکزیب ِ نکاح
Judgment Debtor مدیون ڈگری
Judicial activism عرالتی فعالیت
Judicial restraint عرالتی تحمل
Jurisdiction
Territorial jurisdiction

Pecuniary jurisdiction

دائرہ اختیار/سماعت
علا قائی اختیارِ سماعت

مالیاتی اختیارِ سماعت

Justice of peace منصفِ امن
Matter of fact امر متعلقہ واقع
Matter of law امر متعلقہ قانون
Maintenance (eg wife/child) نان و نفقہ
Medico legal Report طبی رپورٹ
Memorandum of Address فرد پتہ
Minor نابالغ
Misappropriates خوردبرد کرنا
Mortgage رہن
Motive وجہ عناد
Murder (intentional) قتلِ عمد
Mutation اِنتقال
Mutual Legal Assistance باہمی قانونی معاونت
Oath حلف
Objective Resolution قراردادِ مقاصد
Offer ایجاب
Option of puberty حقِ خیار البلوغ
Order Sheet حکم نامہ
Order of court to produce records روبکار
Negotiable Instruments دستاویز قابلِ بیع و شری
Non Prosecution عدم پیروی
Pakistan Penal Code مجموعہِ تعزیراتِ پاکستان
Pending زیرِ التویٰ
Permanent Injunction حکم امتناعی دوامی
Personal law شخصی قانون
Petitioner/Applicant سائل / درخواست گزار
Plaint عرضی دعویٴ
Plaintiff مرعی
Plaintiffs مدعيان
Power of attorney مختادنامہ
Prayer استدعا
Preliminary Objections عزرات ابتدائی
Preemption شفع
Presiding Officer افسر جلیس
Process Fee فرد طلبانہ
Public at large عوامالناس
Public interest مفادِ عامہ
Public importance قومی نوعیت/عوامی اہمیت
R**e زنا بِالجبر
Record of Rights
Periodical record of rights

فرد ملکیت/جمعبندی/مسل حقیقت/رجسٹر حقدارانِ زمین
مسل میعادی

Recovery Memo فرد برآمدگی/مقبوضگی
Redemption بازیابی
Relief دادرسی
Relinquishment Deed دستبرداری نامہ
Respondent (if Applicant or Petitioner) جواب دہند گان
Respondents مسؤل عليھم
Restitution of conjugal rights اعادہ حقوقِ زن آشوئ/اعادہ حقوقِ زوجیت
Retribution قِساس
Review نظر ثانی
Revision نگرانی
Rough crime scene sketch (plan) نقشہ موقع
Ultra Vires ماورائےاختیار/ ماورائےقانون
Under Objection تابعِ عزر/زیرِ اعتراض
Sale Deed معاہدہ بيع/بیع نامہ
Separation (marital) علیحد گی
Short Order مختصر حکم
Specific Performance تعميل مختص
Specific Relief Act 1877 قانون دادرسی مختص مجریہ 1877
State ریاست
Statement of informant فرد بیان
Succession جانشينی
Summon طلبی
Supreme Court عدالت عظمی
Suit دعوی
Suo Motu اَز خود
Surety ضامن
Survey Number (Field register) خسرہ نمبر
Tariff نرخ
Temporary Injunction حکم امتناعی عارضی
Tort فعل بےجا
Trade marks نشانات تجارت
Without Prejudice بلا تعصب, کسی جانبداری کے بغیر
Witness گواہ
Written Statement جواب دعوی
Writ petition آئینی درخواست
Wrongful confinement حبسِ بے جا
Valuation قيمت تخمينہ/ مالیت دعوی
Verification تصديق
Versus بنام
Violence تشدد
Voidable قابلِ فس

Address

Shamonath Street Passport Office
Karachi

Telephone

+923125911877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Meer Hunxai Legal consultant posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adv Meer Hunxai Legal consultant:

Share

Category