Vakeel online fraternity

Vakeel online fraternity A support page of licensed lawyers for people looking for legal help or advice

ہاتھوں میں چھالے، ماتھے پہ پسینہ۔۔۔ یہی ہے وہ سچ، جو لکھتا ہے تاریخ
01/05/2026

ہاتھوں میں چھالے، ماتھے پہ پسینہ۔۔۔ یہی ہے وہ سچ، جو لکھتا ہے تاریخ





سندھ ہائیکورٹ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے ماتحت عدالتوں میں صفائی کا عمل شروع کردیا مس کنڈکٹ کے الزامات ثا...
22/04/2026

سندھ ہائیکورٹ

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے ماتحت عدالتوں میں صفائی کا عمل شروع کردیا

مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر دو جوڈیشل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا

برطرف ہونیوالوں میں کراچی شرقی کے دو سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹس زاہد حسین مغیری اور نیاز حسین مستوئی شامل

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج گھوٹکی نزاکت علی کی ترقی پانچ سال کیلیے روک دی

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص ذیشان خان کی ترقی بھی پانچ سال روکنے کی منظوری دیدی گئی

برطرف افسران کو 2023میں مس کنڈکٹ اور ان ایفیشنسی کے الزامات میں شوکاز جاری کئے گئے

افسران کو ذاتی طور پر صفائی کا موقع بھی دیاگیا تھا ،

انکوائری افسران کی جانب سے سزا کی سفارشات منظور کرلی گئیں

ایڈیشنل سیشن جج نزاکت علی اور سول جج ذیشان خان مکا کو بھی شوکاز ،چارج شیٹ اور ذاتی صفائی کا موقع دیا گیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ممبر انسپکشن ٹیم ون نے سزاؤں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

  No. 1029: Plus legal Aid hiring
10/04/2026

No. 1029: Plus legal Aid hiring

قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی قانونی حیثیت اور دیوانی عدالت کا اختیار:ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں یہ اہم اصول واضح کیا ہے کہ...
09/04/2026

قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی قانونی حیثیت اور دیوانی عدالت کا اختیار:

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں یہ اہم اصول واضح کیا ہے کہ نادرا کی جانب سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ (CNIC) اپنے حامل کی منقولہ جائیداد (Movable Property) نہیں ہے، لہٰذا دیوانی عدالتیں اسے بطور جبری اقدام (Coercive Measure) ضبط، منسلک، بلاک یا منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔ یہ کارڈ محض ایک شناختی دستاویز ہے جو کسی شخص کی شناخت ثابت کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے، نہ کہ اسے کسی قسم کا حقِ ملکیت فراہم کرتا ہے۔

قانون کے مطابق ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ خود کو متعلقہ اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ رجسٹرڈ کروائے۔ نادرا کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ درحقیقت وفاقی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے، جیسا کہ نادرا آرڈیننس، 2000 کی دفعہ 18 میں واضح کیا گیا ہے۔ اس کارڈ کو نہ فروخت کیا جا سکتا ہے، نہ منتقل کیا جا سکتا ہے، نہ کسی دوسرے کے قبضہ میں دیا جا سکتا ہے، اور نہ ہی یہ حامل کی وفات کے بعد وراثت میں منتقل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ کسی بھی صورت میں جائیداد کے زمرے میں نہیں آتا، اگرچہ بظاہر یہ ایک مادی (Physical) شے ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ چونکہ CNIC کو منقولہ جائیداد تصور نہیں کیا جا سکتا، اس لیے دیوانی عدالتیں اسے کسی مقدمہ میں دباؤ ڈالنے کے لیے بطور ذریعہ استعمال نہیں کر سکتیں۔ چنانچہ اسے ضبط کرنا، بلاک کرنا یا منسوخ کرنا دیوانی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس قسم کے اقدامات صرف متعلقہ مجاز اتھارٹی یعنی نادرا ہی کر سکتی ہے، اور وہ بھی صرف ان حالات اور طریقہ کار کے مطابق جو قانون میں، خصوصاً نادرا آرڈیننس، 2000 کی دفعہ 18 میں مقرر کیے گئے ہیں۔

لہٰذا عدالت نے واضح طور پر قرار دیا کہ CNIC کی حیثیت محض ایک شناختی دستاویز کی ہے، نہ کہ جائیداد کی، اور اسے دیوانی کارروائی میں بطور جبری ہتھیار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

حوالہ: رٹ پٹیشن نمبر 8895 بابت 2025
محمد علی انصاری بنام وفاقِ پاکستان و دیگر

📢 علم پھیلانا صدقہ جاریہ ہے۔ قانون سے آگاہی نہ صرف آپ کا حق ہے بلکہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔ خود سیکھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔ مزید قانونی معلومات کے لیے پیج کو Follow اور Share کریں۔

ایس پی ندا جنید، جو اس وقت ڈی ایس پی او ڈیفنس کراچی ساؤتھ کے طور پر تعینات ہیں، کی جانب سے کراچی ساؤتھ کی گیارہویں جوڈیش...
09/04/2026

ایس پی ندا جنید، جو اس وقت ڈی ایس پی او ڈیفنس کراچی ساؤتھ کے طور پر تعینات ہیں، کی جانب سے کراچی ساؤتھ کی گیارہویں جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد علی جمالی کی عدالت میں ایسی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں جو بعد ازاں عدالت کے حکم پر تصدیق کے لیے نیشنل میڈیکل سینٹر (NMC) بھیجی گئیں، جہاں انہیں واضح طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دیا گیا۔ یہ معاملہ محض ایک معمولی غلطی نہیں بلکہ قانونی نظام کے ساتھ کھلی چھیڑ چھاڑ کے مترادف ہے۔
ان حقائق کے سامنے آنے کے بعد عدالت نے ایس پی ندا جنید کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ براہِ راست شکایت درج کرنے کا حکم بھی دیا، جو ایک نہایت سنجیدہ اقدام ہے۔ جب ایک حاضر سروس پولیس افسر عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرے تو یہ نہ صرف اس کی ذاتی نااہلی بلکہ پورے ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک CSS پاس افسر، جس سے دیانتداری، قانون کی پاسداری اور عوامی اعتماد کے اعلیٰ معیار کی توقع کی جاتی ہے، اگر وہی عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی دستاویزات کا سہارا لے تو عام شہری انصاف اور میرٹ کی امید کس سے رکھیں؟ یہ صرف ایک فرد کا عمل نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور نظام میں بڑھتی ہوئی بے احتسابی کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ عمل نہ صرف قانون کی توہین ہے بلکہ اس بات کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ کس طرح بعض بااثر افسران اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے اداروں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر عدالت جیسے اعلیٰ ادارے کو بھی اس طرح گمراہ کرنے کی کوشش کی جائے تو عام شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ایسے واقعات واضح کرتے ہیں کہ ملک میں بیوروکریسی کے بعض حلقوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، جہاں قانون کی حکمرانی کے بجائے اثر و رسوخ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اگر ان کے خلاف سخت اور مثال قائم کرنے والی کارروائی نہ کی گئی تو قانون کی بالادستی محض کاغذوں تک محدود رہ جائے گی اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
عدالت کو دھوکہ دینا، جعلی دستاویزات پیش کرنا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ ایسے اقدامات کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی ہی اداروں کی ساکھ اور نظامِ انصاف کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ ⚖️📄🚨




ای او بی آئی پنشن کے فوائدجناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے 1976 میں مزدوروں کی فلاح کے لیے EOBI قائم کیاای او بی آئی آخر ہ...
09/04/2026

ای او بی آئی پنشن کے فوائد

جناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے 1976 میں مزدوروں کی فلاح کے لیے EOBI قائم کیا
ای او بی آئی آخر ہے کیا؟ اور کن کے لیے؟
ای او بی آئی اُن محنت کشوں کے لیے بنایا گیا ہے جو گورنمنٹ سروس اور جن کے پاس کوئی اور گورنمنٹ پنشن کی سہولت نہیں ہے۔
ای او بی آئی پنشن اور گرانٹ کی مکمل تفصیلات
✔ بڑھاپا پنشن:
(60 سال کی عمر مکمل کرنے پر باقاعدہ ماہانہ پنشن)
✔ بڑھاپا گرانٹ (یک مشت):
(اگر پنشن کی مقدار نہ ہو تو ایک بار بڑی رقم مل سکتی ہے)
✔ بیوہ / پسماندگان کی پنشن:
(شادی شدہ ملازم کے انتقال کے بعد اس کے لواحقین کے لیے)
✔ معذوری کی پنشن:
(ملازمت کے دوران کسی حادثے یا معذوری کی صورت میں)
✔ ریٹائرڈ پنشن (غیر شادی شدہ ملازم کے والدین کے لیے):
(اگر ملازم غیر شادی شدہ ہو، تو اُس کے والدین کو 5 سال تک پنشن)
✔ نابالغ بچوں کی پنشن:
( بچے کے لیے 18 سال کی عمر تک)
مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی EOBI دفتر سے رجوع کرین 😊👍💕

09/04/2026

🚨 سندھ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ فیصلے میں ایک نہایت اہم قانونی نکتہ واضح کیا ہے کہ شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے حاصل کی گئی رضامندی، قانونی رضامندی نہیں ہوتی۔

ای او بی آئی کے قوانین کے مطابق کنٹریبیوشن جمع کرانے کی ذمہ  ادارے کے افسر پر ہے، نہ کہ 60 سال سے زائد عمر کے انشورڈ پرس...
09/04/2026

ای او بی آئی کے قوانین کے مطابق کنٹریبیوشن جمع کرانے کی ذمہ ادارے کے افسر پر ہے، نہ کہ 60 سال سے زائد عمر کے انشورڈ پرسن پر

📄 ای او بی آء EOBI کا سرٹیفیکیٹ آف اتھارٹی
مجاز افسر کو اختیار ہے کہ وہ:

✅ آجر سے ضروری معلومات طلب کرے
✅ ادارے یا فیکٹری کا وزٹ کرے
✅ ملازمین کے ریکارڈ اور تنخواہوں کی تفصیلات چیک کرے
✅ آجر یا متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کرے

📌 مقصد:
ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور EOBI قوانین پر صحیح عملدرآمد یقینی بنانا۔ اور جس ادارے نے کنٹریبیوشن جمع نہیں کرائی ہے تو پینشنر کو نقصان نہیں دینا چاہیے ادارے سے کنٹریبیوشن کلیکٹ کرنا بھی ای بی ائی کے افسر کی ذمہ داری ہے

گٹکا ماواایک زہر ہے جو آپ کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کردیتا ہے آئیں مل کر دعا کریں اللہ ان کو برباد کرے جو بناتے ہ...
09/04/2026

گٹکا ماواایک زہر ہے جو آپ کو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا کردیتا ہے آئیں مل کر دعا کریں اللہ ان کو برباد کرے جو بناتے ہیں بیچتے ہیں اور رشوت لے کر بیچنے کی اجازت دیتے ہیں آمین

گفٹ  پر ٹیکس؟جب قریبی رشتے دار جیسا کا باپ بیٹے بیٹیوں کو پراپرٹی گفٹ کریں تو کیا اس پر سیکشن  236کے کا ٹیکس  لگے گا؟ 20...
09/04/2026

گفٹ پر ٹیکس؟
جب قریبی رشتے دار جیسا کا باپ بیٹے بیٹیوں کو پراپرٹی گفٹ کریں تو کیا اس پر سیکشن 236کے کا ٹیکس لگے گا؟
2015 کا سرکولر نمبر 10 بتاتا ہے پرپراپرٹی گفٹ کرتے وقت ( قریبی عزیزوں میں ) ٹیکس نہیں لگے گا

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vakeel online fraternity posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vakeel online fraternity:

Shortcuts

Share

Category