Come to learn go to serve

Come to learn go to serve legal information to help the pupils

04/10/2022

پنجاب میں کنزیومر عدالت میں آنلائن کنمپلینٹ دائر کرنے کا طریقہ👇

1- گوگل پلے سٹور سے کنزیومر کورٹ سروسز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

2- اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں آپ کے نمبر پر او ٹی پی وصول ہو گا اسے ویریفائی کر کے لاگ ان ہو جائیں۔

3- اپنا نام،پتہ،شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کریں

4-دوکان دار جس سے آپ نے ناقص اشیاء خرید کی یا سروس پرووائیڈر جس سے آپ نے خدمات حاصل کی اسکا نام،پتہ اور موبائل نمبر درج کریں

5- اپنے کیس کی مکمل تفصیلات درج کریں

6- اٹیچمنٹ میں تین چیزیں لازمی ہیں۔
!-فوٹو کاپی لیگل نوٹس
!!- رسید خریداری
!!!- کاپی شناختی کارڈ

یاد رہے مسئول علیہ/دوکان دار یا سروس پرووائیڈر کو 15 دن کا لیگل نوٹس جاری کرنا لازمی ہے جو کہ آپ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک بھیجیں گے اور بوقت آنلائن کنمپلینٹ کاپی اپلوڈ کریں گے۔

اس کے بعد آپ اپنی کنمپلینٹ سبمٹ کروا دیں۔جو تحصیل و ضلع آپ سلیکٹ کریں گے اس بنیاد پر متعلقہ ضلع کو آپ کی کنمپلینٹ فارورڈ ہو جائے گی۔اس عدالت کے رجسٹرار آپ کی کنمپلینٹ کی سکروٹنی کے بعد اسے سماعت کے لئے منظور کریں گے یا نا مکمل کہہ کر واپس کر دیں گے

‎ ‎

مختار نامہ کیا ہے؟ کیسے دیا جاتا اور کیسے کینسل کروایا جاتا؟ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس کا نام سنا ہے مختیار نامہ جسکو ...
17/03/2022

مختار نامہ کیا ہے؟ کیسے دیا جاتا اور کیسے کینسل کروایا جاتا؟

ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس کا نام سنا ہے مختیار نامہ جسکو انگریزی میں Power of Attorney کہتے ہیں مختیار نامے کا لفظ اختیار سے نکلا ہے اس کا مطلب اپنا اختیار کسی دوسرے شخص کو دینا. یہ ایک خاص قسم کا معاہدہ ہوتا ہے دو لوگوں کے درمیان جس میں ایک شخص دوسرے شخص کو اپنا خاص حق منتقل کر دیتا ہے. مختیار نامہ کے ذریعے ایک شخص دوسرے کی زمین فروخت کرسکتا ہے، اسکی جگہ عدالت میں پیش ہوسکتا ہے اور ضرورت پڑنے پر سرکاری دفاتر میں پیش ہوسکتا ہے مطلب جو حق اس کو ملا ہے دوسرے شخص کی طرف سے وہ حق استعمال کرسکتا ہے دوسرے کی جگہ پر. مثال کے طور پر مسرت پاکستان نہیں رہتا وہ اپنا پلاٹ فروخت کرنا چاہتا ہے پاکستان میں تو اب وہ مختیار نامہ نعمت کے حق میں لکھ دیتا ہے کے نعمت کو حق ہے میرا پلاٹ فروخت کرے میری طرف سے قیمت وصول کرے پٹواری تحصیلدار کو بیان دے میری طرف سے کاغذات پر دستخط کرے. اب نعمت ہر وہ کام کرسکتا ہے جو پلاٹ بیچنے کے لیے مالک پلاٹ کو کرنا ضروری ہوتا ہے. یاد رکھیں مختار نامہ رجسڑار سے رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے ورنہ اسکی کوئی اہمیت نہ ہوگی.

مختیار نامہ کینسل کروانے کا طریقہ کار

اس کے لیے وہ شخص عدالت میں منسوخی دستاویز کا دعویٰ دائر کرے گا اور عدالت اس مختیار نامہ کو کینسل کر دے گی اور رجسٹرار سے بھی آپ کینسل کروا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ مختیار نامہ دینے والا فوت ہو جاۓ تو بھی یہ کینسل ہو جاتا وغیرہ۔ مختیار نامہ لکھنے کی وہی شرائط ہیں جو ہر معاہدے کی ہوتی ہے مثال کے طور پر فریقین معاہدے عاقل بالغ ہوں، خوشی بلا جبر اکراہ معاہدے کریں، دو گواہ ہوں پھر اس معاہدے کو رجسٹرار کے پاس رجسٹرڈ کروائیں یوں آپ کسی کے حق میں مختیار نامہ دے سکتے ہیں۔Mahboob Ali Mughal advocate high court 03333325382

فیملی مقدمہ دائر  کرنے سے پہلے ضروری ہدایات: اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ...
17/03/2022

فیملی مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات:

اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ گیا ہے تو اسکے لیے چند ہدایات جو اپ کے لیے نہایت معاون اور کار گر ثابت ہوں گی۔

-1 اگر آپ خاتون ہیں اور آپ اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں تو وہ درج ذیل صورت کا ہو سکتا ہے۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ (ذاتی) ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ نابالغ (اگر ہو تو) ۔
» دعویٰ تنسیخ نکاح ۔
» دعویٰ دلاپانے اخراجات ز چگی ۔
» دعویٰ دلاپانے سامان جہیز ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ عدت ۔
» دعویٰ دلاپانے حق مہر ۔

ان تمام دعویٰ جات کے لیے کچہری جانے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے۔ اور کون کون سی دستاویزات ساتھ لے کر جانا ضروری ہے تمام امور کی بابت آپ کو اس مضمون میں تمام تفصیل ملے گی۔

✓ ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ:

سب سے پہلے اگر آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ دلاپانے خرچہ نان نفقہ دائر کرنا ہے اس کے لئے آپ کو کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔
آپ کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو آپ پاسپورٹ سائز تصویر بھی عرضی دعویٰ پر لگا سکتے ہیں۔
آپ کا خاوند سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہے تو اس کی ملازمت اور اس کی تنخواہ کا ثبوت بھی آپ ساتھ لے جا سکتی ہیں۔

✓ نابالغان کا خرچہ:

اگر آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی دائر کرنا ہے تو اس صورت میں اپنے بچوں کی نقل پیدائش/فارم ب، اور اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان بچوں کا سکول جانے کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر جائیں ۔

اس سرٹیفکیٹ پر سکول والوں کی طرف سے ماہانہ فیس وصولی کی بابت تفصیل فراہم کی گئی ہو،

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے ٹیوشن جاتے ہو تو اس کی تفصیل بھی آپ ضرور اپنے وکیل صاحب کو بتائیں۔

اگر آپ کا بچہ خدانخواستہ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہو تو اس پر آنے والے اخراجات کی بابت بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ آپ کے وکیل صاحب ان تمام امور کو کو مقدمے کا حصہ بنا سکیں۔

✓ دعویٰ دلاپانے سامان جہیز:

اگر آپ سامان جہیز کے دلاپانے کی بابت دعویٰ دائر کر رہے ہیں ہیں تو کوشش کریں کہ اصل فہرست جو بوقت شادی تیار کی گئی ہو سامان کی وہ فہرست وکیل صاحب کو فراہم کریں اور اگر ایسی کوئی فہرست بوقت شادی تیار نہ کی گئی ہو تو آپ تمام سامان جہیز کی فہرست خود تیار کرکے اپنے وکیل صاحب کے حوالے کریں ، جس میں ان تمام اشیاء کی کی قیمت بھی لگائی گئی ہو ہو جو کہ سامان جہیز کا حصہ ہیں ۔

اگر سامان جہیز کی بابت رسیدات آپ کے پاس موجود ہیں ہیں تو وہ بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور فراہم کریں اور اگر رسیدات موجود نہ ہو تو اس سے مقدمہ پر کوئی حرج نہ ہوگا۔

کم از کم ایسے دو افراد کا نام اپنے وکیل صاحب کو بتائیں جن کی موجودگی میں سامان جہیز جیز بوقت رخصتی آپ کو دیا گیا تاکہ ان دو افراد کو کو بطور گواہان عدالت میں طلب کیا جا سکے۔

سامان جہیز کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر لکھنے سے گریز کریں کریں جو اصل حقائق پر مبنی قیمت ہو و ہی قیمت لگائیں۔

✓ دعوی دلاپانے خرچہ زچگی:

اسی طرح اگر آپ آپ اخراجات زچگی کی بابت دعویٰ دائر کر رہی ہیں ہیں تو آپ کے پاس ہسپتال میں علاج معالجہ کی بابت تمام رسیدات اور ریکارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو تو آپ بذریعہ عدالت متعلقہ ہسپتال سے ریکارڈ منگوا سکتی ہیں اور اس ریکارڈ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

✓ دعویٰ دلاپانے حق مہر:

اگر آپ کا دعوی دلاپانے حق مہر کی نسبت ہے تو جس دستاویز پر پر حق مہر تحریر شدہ ہے وہ دستاویز آپ اپنے ہمراہ لے کر جائیں۔

✓ دعوی تنسیخ نکاح و خرچہ عدت:

جب تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عدت کا خرچہ بھی مانگنا ہوتا ہے جو کہ تنسیخ نکاح ڈگری ہونے کی صورت میں عدالت ایک خاص تناسب کے ساتھ خرچہ عدت بھی ڈگری فرماتی ہے۔

✓✓ سب سے اہم اور ضروری بات:

آخر میں میں آپ سے گزارش کروں گا جب بھی کوئی بھی مقدمہ دائر کرنے کے لیے کچہری جائیں تو آپ کوشش کریں کہ آپ خود سیدھا اپنے وکیل کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کریں اور اور کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے اور وکیل کے درمیان حائل نہ ہونے دیں۔ کیونکہ اگر آپ نے کسی بھی تیسرے فرد پر انحصار کیا تو اس صورت میں آپ کا مقدمہ خراب بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے ساتھ دھوکہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
اس پوسٹ میں چند ضروری ہدایات میں نے آپ کے گوش گزار کی ہیں فیملی مقدمہ کے پروسیجر اور اس کے ٹرائل کی نسبت آئندہ پوسٹ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے لئے آپ ہمارے پیج کو لائیک کریں اور ان تمام فراہم کردہ ہدایات کو ضرور شیئر کریں تاکہ کسی بھی بہن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی دھوکہ فراڈ بھی نہ ہو ہو اور کچہری جاتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگر اپ کو مزید کوئی بھی معلومات درکار ہوں تو درج ذیل نمبر پر وٹس ایپ کریں، شکریہ محبوب علی مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،
(03333325382

کراچی  پولیس واٹسپ أیپ کمپلینٹ سیل پر أپ کسی بھی  پولیس  افیسر یا اہل کار کی شکایت کر سکتے ہیں اور اگر کوئی  أپ کا جاہز ...
14/03/2022

کراچی پولیس واٹسپ أیپ کمپلینٹ سیل پر أپ کسی بھی پولیس افیسر یا اہل کار کی شکایت کر سکتے ہیں اور اگر کوئی أپ کا جاہز کام بھی نہیں کر رھا تو بھی شکایت کر سکتے ہیں

ڈبے کے بغیر استعمال شدہ موبائل اس فارم کے پُر کیے بغیر ہرگز نہ خریدیںکراچی کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھیں اور محتاط رہیں...
13/03/2022

ڈبے کے بغیر استعمال شدہ موبائل اس فارم کے پُر کیے بغیر ہرگز نہ خریدیں
کراچی کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھیں اور محتاط رہیں
کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ پیسے بچانے کے لیے آپ چوری یا اسنیچنگ والا موبائل خریدلیں
اگر دوکان سے خریدیں تو پکی رسید بنوالیں
اور اگر آپ دوکاندار ہیں اور کسٹمر سے خرید رہے ہیں یا
آپ کسٹمر ہیں اور کسی عام فرد سے آن لائن یا آف لائن موبائل خرید رہے ہیں تو اس سے NIC COPY اور اس فارم کو بھر کے اس سے سائن کرائیں یا انگوٹھا لگوائیں
یہ آپ کی حفاظت کے لیے ہے براہ کرم اسے نظر انداز نہ کریں
موبائل کی cplc سے تصدیق کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
02135662222
02135682222 plz like and fallow my page

11/03/2022
سپریم کورٹ نے  أ جی سندھ کو حکم دیا ھے کے عطائ ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائ کا حکم جاری کردیا  اور جو حکیم ھیں اور ڈاکٹر کے ...
08/03/2022

سپریم کورٹ نے أ جی سندھ کو حکم دیا ھے کے عطائ ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائ کا حکم جاری کردیا اور جو حکیم ھیں اور ڈاکٹر کے بن کر کلینک چلارھے ھیں ان کے خلاف بھی سحت کارواۓ کا حکم أپ سب شھری جعلی کلینک اور جعلی ڈاکٹر کی کی نشاندھی کریں ارو پولیس کو انفارمیشن دیں

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کےلئے کمشنر کراچی ویب سائٹ کا اجراء کردیا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریو...
06/03/2022

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کےلئے کمشنر کراچی ویب سائٹ کا اجراء کردیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے ویب سائٹ پر تینوں زبانوں میں شکایات درج کرنے کے لیے آسان کمپلینٹ پورٹل بنایا گیا ہے۔ شہری ضروری اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق اور دیگر شہری خدمات کے سلسلے میں شکایات کنٹرول روم نمبر 1299 پر بھی درج کر سکتے ہیں۔
شہری اس لنک پر وزٹ کر سکتے ہیں https://commissionerkarachi.gos.pk ۔

السلام علیکم! صبح بخیرآئی جی پنجاب شکایت سنٹر پولیس رویہ کے حوالے سے آپ کے حقوق کا محافظ ہے !
02/03/2022

السلام علیکم! صبح بخیر
آئی جی پنجاب شکایت سنٹر پولیس رویہ کے حوالے سے آپ کے حقوق کا محافظ ہے !

Dr A q khan school  schlorship 2022/2023
21/02/2022

Dr A q khan school schlorship 2022/2023

Submit a conditional affidavit, "If I m offered the post of JEST then I withdraw from PST".  JEST.PST
21/02/2022

Submit a conditional affidavit, "If I m offered the post of JEST then I withdraw from PST".
JEST.PST

Address

Malir Bar Association Malir At
Karachi

Telephone

+923333325382

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Come to learn go to serve posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Come to learn go to serve:

Share

Category