19/02/2026
محترم IG سندھ
جناب جاوید عالم اوڈھو صاحب ،
سندھ کی عوام سخت خوف میں مبتلا ہیں
کیونکہ جیکب آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں چوری، ڈاکہ زنی، منشیات اور جرائم عام ہو چکے ہیں، پولیس زیادہ تر اہم شخصیات کی ڈیوٹیوں میں مصروف ہے، جبکہ سندھ اور بلخصوص جیکب آباد کے عام شہری بے بس ہیں،
منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے، سود خور اور سہولت کار عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امن و امان دن بہ دن خراب ہوتا جا رہا ہے،
ہم جیکب آباد کے شہری یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اور مؤثر گرینڈ آپریشن کیا جائے، جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کی گرفتاری اور سزا یقینی بنائی جائے اور پولیس کی تعیناتی میں شفافیت لائی جائے تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں،
اگر یہ اقدامات فوری نہ کیے گئے تو یہ صرف درخواست نہیں بلکہ عوام کی احتجاجی آواز ہوگی۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
مدافعِ حقوقِ انسانی
طاہر ایم علی رند
وکیل ہائی کورٹ