26/08/2026
جن کو میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر اعتراض ہے وہ جلسہ کر لیں۔
جن کو جلسہ پر بھی اعتراض ہے وہ دل سے خوشی کا اظہار کر لیں۔
جو دیگ نہیں تقسیم کرنا چاہتے وہ یتیم خانے میں یتیموں کی مالی خدمت کرکے خوشی منالیں۔
جو بارہ کی تاریخ کو ولادت کا دن نہیں مانتے وہ جس تاریخ کو ولادت رسول ﷺ صحیح مانتے ہیں اس دن کو منا لیں۔
جو جھنڈے پر متفق نہیں وہ غرباء میں کپڑے تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کر لیں۔
جو چراغاں کے خلاف ہیں وہ میلادالنبی ﷺ کے مہینہ میں مساجد کا بل ادا کر کے خوشی منا لیں۔
نبی پاک صل اللہ علیہ وآلہ و سلم کی آمد پر خوشی کا اظہار جس طریقے سے کرنا ہے کریں بس ادب کا دامن تھامے رکھیں کیونکہ معاملہ بہت نازک ہے۔
حضور ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے امتیوں سے محبت۔
لہذا تقسیم نہیں ہوں۔❤️
ﷺ
جو یہ سب کچھ بھی نہیں کر سکتا یا کرنا نہیں چاہتا وہ آقائے دوجہاں، سردارِ انبیاء، احمد و مجتبی، محمد مصطفٰی ﷺ پر درود بھیج دے۔ تب بھی بیڑا پار ہے انشاءاللہ
*مرحبا یا مصطفٰی ﷺ*
#میلادالنبی
゚
#اسلام
#اسلاميات