02/08/2026
یہ معصوم بچہ سال 2024 میں لودھراں ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس کو لاوارث ملا تھا اور دو سال سے اپنے پیاروں کی راہ ریکھ رہا ہے۔ انٹرویو میں اس نے اپنا نام طارق اور گھر کا پتہ کراچی بتایا ہے مگر کم عمری کی وجہ سےتفصیلی معلومات فراہم نہیں کر سکا۔ شائد یہ ہزارہ ایکسپریس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے کسی مسافر کا بچہ ہے اور دوران سفر بچھڑ کر اسٹیشن پر رہ گیا تھا۔
اگر آپ اس بچے کو پہچانتے ہیں تو فوری طور پر پنجاب سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم سے بذریعہ 15 یا آفیشل نمبر 03090000015 پر رابطہ کریں۔ جزاک اللہ
ہم اللہ تعالی کی مدد اور آپ کے تعاون سے انشااللہ اس معصوم کی اپنے پیاروں سے دور رہنے کی تکلیف ختم کر سکتے ہیں اور اسے اس کے خاندان سے ملوائیں گے۔ آمین
واللہ المستعان