20/06/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز دوستو!
آپ سب کے تعاون، محبت اور اعتماد کا ہمیشہ شکر گزار ہوں۔ چونکہ میرا تعلق شعبۂ وکالت سے ہے، اس لیے میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اس پیج کے ذریعے قانون سے متعلق مفید معلومات، اہم قانونی نکات، عوامی آگاہی، عدالتی نظام کے بارے میں رہنمائی اور اپنے پیشہ ورانہ تجربات آپ کے ساتھ باقاعدگی سے شیئر کرتا رہوں۔
میری کوشش ہوگی کہ پیچیدہ قانونی مسائل کو آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا جائے تاکہ ہر شخص اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے بہتر طور پر آگاہ ہو سکے۔
اب میں آپ سب کی رائے جاننا چاہتا ہوں:
کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں روزانہ یا باقاعدگی سے قانون، وکالت اور عدالتی امور سے متعلق معلوماتی پوسٹس شیئر کروں؟
آپ کی قیمتی رائے، مشورے اور حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ مسرت ہوں گے۔
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیجیے۔
آپ کا مخلص محمد آصف جوگیزئی ایڈووکیٹ