Apka Vakeel -"Lawyer/Advocate"

Apka Vakeel -"Lawyer/Advocate" Welcome to Apka Vakeel! Expert in Civil, Criminal, family & Human Rights Law.

ماہر قانوندان و سینئر وکیل پرویز علی مہر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے حیدرآباد اور گردونواح میں معمولی بارش کے بعد طویل اور غی...
02/08/2026

ماہر قانوندان و سینئر وکیل پرویز علی مہر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے حیدرآباد اور گردونواح میں معمولی بارش کے بعد طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند بارش کی بوندوں نے حیسکو کے بوسیدہ نظام، ناقص منصوبہ بندی اور وفاقی وزارتِ پاور کی نگرانی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے بارش کے پہلے ہی جھونکے کے ساتھ زمین بوس ہو گئے۔ حیدرآباد اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی کی عدم فراہمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ نہ تو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتِ پاور اور حیسکو انتظامیہ صرف اجلاسوں، بیانات اور کاغذی دعوؤں تک محدود رہنے کے بجائے اپنی عملی کارکردگی کا جواب دیں۔ اگر معمولی بارش کے بعد بھی بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو جائے تو یہ ناقص حکمتِ عملی اور انتظامی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں، مریضوں، بچوں، بزرگوں، خواتین اور تاجروں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پانی کی فراہمی، کاروباری سرگرمیاں اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام عوام کو بروقت اور مؤثر جواب دینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام سے بجلی کے بھاری بل، سرچارجز اور مختلف ٹیکس تو باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں، مگر بنیادی سہولت فراہم کرنے کے وقت حیسکو کا نظام چند بوندوں کی بارش بھی برداشت نہیں کر پاتا، جو انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیرِ پاور فوری طور پر حیدرآباد کا دورہ کریں، متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں، بجلی کی فوری بحالی یقینی بنائیں، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں اور حیسکو کے بوسیدہ نظام، فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں. انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کی فوری بحالی، نظام کی بہتری اور ذمہ داران کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔

جاری کردہ:
ماہر قانوندان و سینئر وکیل پرویز علی مہر
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
03332959487

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apka Vakeel -"Lawyer/Advocate" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share