11/10/2026
آئین کی بالادستی، جمہوریت کا تحفظ ہمارا عہد
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ عوامی مینڈیٹ، صوبائی خودمختاری، جمہوری اقدار اور آئینِ پاکستان کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہر حکومتی اقدام آئین و قانون کے تابع ہونا چاہیے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا حکومت سے ہو۔
ہماری وفاداری کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بلکہ آئینِ پاکستان، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقوق سے ہے۔
ایڈووکیٹ شاکر نواز شر
صدر، حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن