Malik Tariq Chaman Awan

Malik Tariq Chaman Awan Imran Khan Zindabad

22/09/2026
ننھی کلی کا سوالمیں تو ابھی پانچ برس کی تھی،مجھے دنیا کا کیا پتا تھا،میری آنکھوں میں خواب تھے چھوٹے،میری ہنسی میں رب بست...
05/09/2026

ننھی کلی کا سوال
میں تو ابھی پانچ برس کی تھی،
مجھے دنیا کا کیا پتا تھا،
میری آنکھوں میں خواب تھے چھوٹے،
میری ہنسی میں رب بستا تھا۔

میں ماں کی انگلی تھام کے چلتی،
باپ کی آغوش میں سو جاتی،
مجھے کیا معلوم تھا دنیا میں
کچھ بھیڑیے انسان بھی کہلاتے۔

میرا کیا قصور تھا آخر؟
میں نے کس کا حق مارا تھا؟
میں تو ایک معصوم سی بچی تھی،
میں نے کس کو کچھ پکارا تھا؟

پھر مجھ کو مجھ سے چھین لیا،
میرے خوابوں کو نوچ دیا،
اور آخر ایک گہرے کنویں میں
میرا ننھا سا وجود پھینک دیا۔

اے شہر کے لوگو! جواب دو،
کیا انصاف ابھی زندہ ہے؟
یا دولت، طاقت، خوف کے آگے
ہر قانون شرمندہ ہے؟

میری ماں سے کون کہے گا اب،
اس کی بچی واپس آئے گی؟
باپ کی آنکھوں کا یہ آنسو
کس عدالت میں قیمت پائے گا؟

اے منصف! اگر تو منصف ہے
تو خاموشی کیوں اوڑھ لی؟
ایک کلی مسل دی گئی ہے،
کس نے انسانیت توڑ دی؟

ایسے درندوں کو سزا دو،
ایسی سزا کہ مثال بنے،
تاکہ پھر کسی ماں کی گود میں
کوئی معصوم یوں پامال نہ ہو۔

میں تو چلی گئی ہوں دنیا سے،
مگر سوال مرا باقی ہے—
میرے قاتل کو سزا ملے گی؟
یا انصاف بھی صرف کتابی ہے؟

اے ربِّ کریم! تو گواہ رہنا،
میری فریاد سنائی دے،
ہر مظلوم بچی کے حق میں
دنیا کو انصاف دکھائی دے۔

18/05/2026

پی کے 48 کے بھائیوں دوستوں بزرگوں کی محبت کے ہم مقروض ہیں جنہوں نے عمران خان اور ان کے ویژن (قانون کی حکمرانی ) کے لیے تاریخی اور ریکارڈ ووٹ سے فتح سے ہمکنار کیا انشاءاللہ آپ کا نمائندہ ملک عدیل اقبال ، خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہے انشاءاللہ مل کر خان کے ویژن پر عمل کروایں گے اور موجودہ رائج بوسیدہ اور کرپٹ سسٹم کو زمین بوس کریں گے انشاءاللہ 💕💕

11/04/2026

شکریہ رمضان بھائی🌹

Address

House No 1218 Main Chock Khalabat Haripur
Haripur
22584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Tariq Chaman Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share