28/03/2026
قاضی محمد نسیم خان کے پوتے،سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد خان کے بھتیجے بیرسٹر قاضی محمد یوسف خان کو ان کے والد قاضی محمد علی خان اور بھائی قاضی محمد ابراہیم خان کے ساتھ آنرایبل سوسائٹی آف لنکنز ان میں کال ٹو دی بار لی۔اللہ پاک کے خصوصی کرم سے اور والدین کی دعاؤں سے قاضی محمد یوسف خان باضابطہ طور پر بیرسٹر بننے کے بعد لنکنز ان کی معزز سوسائٹی کے رکن بن گئے ہیں۔جس پر قاضی محمد یوسف خان نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ میرے والدین،بھائی بہنوں اور عزیزواقارب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے کہ قاضی محمد یوسف خان سکندرپور ہری پور میں قاضی فیملی میں بیرسٹر بننے والے واحد نوجوان ہیں۔