District Bar Association Hangu

District Bar Association Hangu We fight for rule of law and justice.

On the occasion of farewell party arranged in honor of Learned SENIOR CIVIL JUDGE ADNAN IQBAL SAHAB .
29/07/2026

On the occasion of farewell party arranged in honor of Learned SENIOR CIVIL JUDGE ADNAN IQBAL SAHAB .

19/07/2026

*پریس ریلیز*

آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہنگو کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت ہدایت اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان، وائس پریزیڈنٹ فضل مالک، جوائنٹ سیکرٹری حامد نصار، فنانس سیکرٹری عاصم خان اور پریس سیکرٹری جہانزیب خان موجود تھے۔

اجلاس میں ہنگو بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے ملک عماد اعظم ایڈوکیٹ، چیئرمین ایگزیکٹو خیر خواہ بار کونسل کی رہائش گاہ پر مبینہ پولیس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وکلا اور بار اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ کسی بھی شہری، بالخصوص ایک سینئر قانون دان اور بار کونسل کے منتخب عہدیدار کے گھر پر ایسی کارروائی جس سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو مجروح کیا جائے، قانون کی حکمرانی اور بنیادی شہری حقوق کے منافی ہے۔

اجلاس میں کابینہ ہنگو بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر کسی شخص کے خلاف قانونی کارروائی مطلوب ہو تو وہ مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہ کر ہونی چاہیے۔ ایسے اقدامات جو غیر ضروری طور پر وکلا برادری میں بے چینی پیدا کریں، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کابینہ ہنگو بار ایسوسی ایشن نے خیر خواہ بار کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، ذمہ داران سے جواب طلب کرے اور وکلا کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے مناسب لائحہ عمل کا اعلان کرے۔

مزید برآں، حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ایک ریزولوشن/ایکٹ کا مسودہ تیار کیا جائے۔ اس میں ضروری ترامیم کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں کسی بھی وکیل یا اس کے اہل خانہ کو غیر قانونی یا غیر ضروری کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہنگو بار ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ وکلا کے وقار، آزادی اور قانونی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وکلا برادری اپنے حقوق کے دفاع کے لیے ہر آئینی و قانونی قدم اٹھائے گی۔

*جہانزیب بنگش*
*پریس سیکرٹری*
*ہنگو بار ایسوسی ایشن*

---

On the occasion of farewell party arranged in honor of Learned Additional District Judge Essa khan Afridi Sahab
08/07/2026

On the occasion of farewell party arranged in honor of Learned Additional District Judge Essa khan Afridi Sahab

Address

City
Hangu
26190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Bar Association Hangu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share