The Gujrat Tax Bar Association

Website

The Gujrat Tax Bar Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Gujrat Tax Bar Association, Gujrat.

Welcome to Gujrat Tax Bar Association, Gujrat Tax Bar Association is the forum for Tax practitioners including Advocates and Income Tax Practitioners members of District Gujrat.

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی نوٹیفیکیشن جاری
15/10/2026

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی نوٹیفیکیشن جاری

📰 پریس ریلیزگجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا چیئرمین ایف بی آر کو اہم مراسلہگجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس گزاروں اور م...
12/10/2026

📰 پریس ریلیز
گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا چیئرمین ایف بی آر کو اہم مراسلہ
گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس گزاروں اور ممبران ٹیکس بار کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے درج ذیل مطالبات کیے ہیں:
30
🔹 IRIS ستمبر کو جمع کروائی گئی ایکسٹینشن کی زیرِ التوا درخواستیں آؤٹ باکس سے فوری ڈیلیٹ کی جائیں تاکہ نئی درخواستیں جمع کروانے میں حائل تکنیکی رکاوٹ دور ہو سکے۔
🔹 تاریخ میں توسیع: انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2026 تک توسیع کی جائے تاکہ ریٹرنز جمع کروانے کے لیے 90 دن کی مکمل قانونی مدت مل سکے۔
گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن ممبران کی سہولت اور بروقت ریٹرن فائلنگ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Himat Times NTK News Gujrat Press Club official
01/10/2026

Himat Times
NTK News
Gujrat Press Club official

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ۔
30/09/2026

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ۔

30/09/2026

اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ پر ٹیکس وصولی کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھاتا ہے، تو بنیادی مسئلے کو بھی حل کرنا ضروری ہے: IRIS پورٹل کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائے اور اسے اس قابل بنایا جائے کہ وہ آخری دن فائلنگ کے شدید دباؤ کو آسانی سے سنبھال سکے۔

سہیل سراج گروپس نے بارہا ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اگر سسٹم کے مسائل کی وجہ سے ٹیکس ادائیگی کا چالان ہی جنریٹ نہ ہو سکے، تو ٹیکس دہندہ مطلوبہ ادائیگی کیسے کر سکتا ہے؟

اس توسیع کا اعلان دفتری اوقات کے دوران کیا جانا چاہیے تاکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو اپنے فرائض وقار کے ساتھ اور غیر ضروری دباؤ کے بغیر مکمل کرنے کے لیے کافی وقت مل سکے۔

بروقت توسیع اور مکمل طور پر فعال IRIS پورٹل ایک مثبت اور ٹیکس دہندہ دوست رویے کی عکاسی کریں گے۔

براہ کرم اس پوسٹ کو تمام سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کریں۔
گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن ۔۔کی مکمل تائید

The Gujrat Tax Bar Association
28/09/2026

The Gujrat Tax Bar Association

25/09/2026

The Gujrat Tax Bar Association

گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواستگجرات ٹیکس بار ایسوسی ای...
25/09/2026

گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں رواں سال نئے ریٹرن فارم کے اگست میں جاری ہونے، فارم میں نمایاں تبدیلیوں، ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اضافی معلومات کے اندراج، بینک اکاؤنٹس کے لیے IBAN اور گاڑیوں کی تفصیلات دوبارہ درج کرنے کی ضرورت، ستمبر میں آن لائن سسٹم کی عدم دستیابی، کمپنیوں کی جانب سے سیل سرٹیفکیٹس کی عدم فراہمی، ڈیجیٹل انوائسنگ و انٹیگریشن سے متعلق مسائل اور آخری دنوں میں IRIS سسٹم کی سست رفتاری سمیت دیگر عملی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
گجرات ٹیکس بار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک ماہ کی توسیع سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو ریٹرنز درست اور مکمل طور پر جمع کروانے کا مناسب وقت مل سکے گا اور بہتر معیار کی ٹیکس کمپلائنس یقینی بنائی جا سکے گی۔

گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن
صدر: سید شہباز اختر ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری: طاہر حسن بٹ ایڈووکیٹ

صدر گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن سید شہباز اختر ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت جنرل سیکرٹری طاہر حسن بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت میں گجرا...
23/09/2026

صدر گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن سید شہباز اختر ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت جنرل سیکرٹری طاہر حسن بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت میں گجرات ٹیکس بار کے وفد نے کمشنر گجرات زون اجمل خان سے ایف بی آر آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بار ممبران کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید جواد مہندی اسسٹنٹ کمشنر، سابق صدر ملک خرم توفیق عامر ایڈووکیٹ، قیصر نصیر اور زیشان ناصر ڈار ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

Address

Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Gujrat Tax Bar Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share