Chaudhary Muhammad Ali Advocate

Chaudhary Muhammad Ali Advocate قانونی مشورے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
چارجز لاگو ہیں
03117842434

30/08/2026
29/08/2026

پراپرٹی خریدتے وقت یہ آٹھ غلطیاں ہرگز مت کریں

27/08/2026

پمز ہسپتال اسلام آباد اباد میں بچوں کی نرسری میں آگ!
کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ اس کی زد میں نہیں آیا

پنجاب بھر کے تمام معزز وکلاء کو مطلع کیا جاتا ہے ریونیو کیسز کی آن لائن دائیرگی کے ساتھ ساتھ دستی (Manual) دائیرگی کی مد...
26/08/2026

پنجاب بھر کے تمام معزز وکلاء کو مطلع کیا جاتا ہے ریونیو کیسز کی آن لائن دائیرگی کے ساتھ ساتھ دستی (Manual) دائیرگی کی مدت میں بھی مزید 15 ستمبر، 2026 تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔

26/08/2026

وصیت( will) کیسے لکھی جاتی ہے؟
وصیت لکھتے وقت یہ غلطیاں مت کریں

26/08/2026

کرپٹو فاریکس ٹریڈنگ کرنے والوں کے ساتھ اگر دھوکہ ہو جائے!

24/08/2026

کریکٹر سرٹیفکیٹ پر اگر
"No edverse effect"
لکھا ہوا آئے

بیوی پر زنا کی تہمت لگانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، اوکاڑہ عدالت کا تاریخی شرعی فیصلہاوکاڑہ: بیوی کے کردار پر سنگین الزام لگ...
23/08/2026

بیوی پر زنا کی تہمت لگانا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، اوکاڑہ عدالت کا تاریخی شرعی فیصلہ
اوکاڑہ: بیوی کے کردار پر سنگین الزام لگانا اور اپنی ہی بیٹی کی ولدیت سے انکار کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔ اوکاڑہ کی سیشن عدالت نے قذف کے مقدمے میں محمد بوٹا کو 80 کوڑوں کی شرعی سزا سنا دی۔

واقعہ اوکاڑہ کے چک نمبر 53-2L سے تعلق رکھتا ہے، جہاں محمد بوٹا نے بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پر اپنی اہلیہ کو گھر سے نکال دیا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس نے اہلیہ کو طلاق دے دی اور اپنی ہی نومولود بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیوی کے کردار پر سنگین الزامات عائد کیے۔

محمد بوٹا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی کا کردار درست نہیں تھا اور پیدا ہونے والی بچی اس کی اولاد نہیں۔ یہ الزام صرف ایک عورت کی عزت تک محدود نہیں تھا بلکہ ایک معصوم بچی کی ولدیت اور مستقبل بھی سوالیہ نشان بنا دیا گیا۔

خاتون نے اپنے خلاف لگائے گئے الزام کے خلاف خاموش رہنے کے بجائے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ اخراجات کے مقدمے کی کارروائی کے دوران شوہر کے الزامات سامنے آنے کے بعد خاتون نے اپنے وکیل نایر اقبال لکھوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے اوکاڑہ سیشن عدالت میں قذف کا مقدمہ دائر کیا۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ملزم کو اپنے الزامات ثابت کرنے کا موقع دیا گیا، تاہم وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے کردار پر لگائے گئے الزام اور بچی کو اپنی اولاد نہ ہونے کے دعوے کو ثابت نہ کرسکا۔ بعد ازاں عدالت کے سامنے بچی کو اپنی جائز اولاد تسلیم کرنے کا مؤقف بھی سامنے آیا۔

تمام قانونی کارروائی اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان نے قذف کے مقدمے میں شرعی فیصلہ سناتے ہوئے محمد بوٹا کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو ملزم کی گرفتاری اور سزا پر عمل درآمد کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔

یہ فیصلہ صرف ایک مقدمے کا فیصلہ نہیں بلکہ اس عورت کے لیے بھی انصاف ہے جس پر ایک ایسا الزام عائد کیا گیا جس نے اس کی عزت، زندگی اور اس کی بیٹی کے مستقبل کو متاثر کیا۔

وکیل نایر اقبال لکھوی کے مطابق معاشرے میں کسی عورت پر کردار کا الزام لگانا معمولی بات نہیں۔ جھوٹی تہمت ایک عورت کی پوری زندگی تباہ کر سکتی ہے، اس لیے مظلوم خواتین کے لیے قانونی طور پر آواز اٹھانا معاشرے اور وکلا کی ذمہ داری ہے۔

اوکاڑہ سیشن عدالت کا یہ فیصلہ ایک واضح پیغام ہے کہ کسی عورت کی عزت پر انگلی اٹھانا اور بغیر ثبوت اس کے کردار پر الزام لگانا سنگین جرم ہے۔ عدالت نے شرعی قانون کے تحت اس جرم کی سزا مقرر کرتے ہوئے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

ایک طرف وہ باپ ہے جس نے بیٹی کی پیدائش کو قبول کرنے کے بجائے اس کی ولدیت سے انکار کیا، اور دوسری طرف وہ ماں ہے جس نے اپنی اور اپنی بیٹی کی عزت اور حق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

یہ صرف ایک عدالتی فیصلہ نہیں، ایک بیٹی کی عزت، ایک ماں کی جدوجہد اور تہمت کے خلاف انصاف کی ایک مضبوط آواز ہے

Address

Office Number 26Lawyers Complexground Floor District Courts Katcheri Gujrat Chaudhary Muhammad Ali Advocate
Gujrat
50700

Telephone

+923117842434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhary Muhammad Ali Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chaudhary Muhammad Ali Advocate:

Shortcuts

Share