20/07/2026
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وکلاء کے لیے اہم پیش رفت: RIC نے میڈیکل انٹائٹلمنٹ کارڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وکلاء اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے میڈیکل انٹائٹلمنٹ کارڈ کے اجراء کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وکلاء اور ان کے اہلِ خانہ کو گریڈ 17 اور 18 کے سرکاری افسران کے مساوی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے وکلاء برادری کو معیاری اور ترجیحی طبی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔
مزید برآں، وکلاء کی سہولت، رہنمائی اور بروقت معاونت کے لیے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک خصوصی "Lawyers Facilitation Desk" بھی قائم کر دیا گیا ہے، تاکہ طبی خدمات کے حصول کے دوران درپیش انتظامی امور کو مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے