Ramzan Noor Law Firm

Ramzan Noor Law Firm MUHAMMAD SHAKEEL MALIK
Advocate High Court

(Corporate and taxation , civil, criminal and all type of legal services)

20/11/2025

بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا جرم قرار
قومی اسمبلی میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق ’ ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 منظور کر لیا گیا👇

03/07/2025
03/07/2025

پراپرٹی کی خرید اور فروخت

یکم جولائی 2025 سے 5 کروڑ تک پراپرٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے
جبکہ یکم جولائی 2025 سے 5 کروڑ تک پراپرٹی کی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد کر دیا گیا ہے

03/07/2025

*موبائل فون سم، کاروں، دودھ، دہی، پھلوں سمیت ساڑھے 6 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس میں کمی کردی گئی*

فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت 7 ہزار اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کردی گئی۔

فنانس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے ساتھ ہی ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل درآمدی میک اپ کے سامان، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، پھلوں، وارنش، پینٹ انیمل اور لیکر چیزوں سمیت 6 ہزار نو سو اسی سے زائد اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی کردی ہے جب کہ موبائل فون سم کاڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح نئی کاروں اورمنی وینز پرڈیوٹی ایک تہائی سے 10 فیصد تک کم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ ایس یو ویز پر 44 فیصد کمی سے ڈیوٹی 50 فیصد ہوگئی، مرغی، مچھلیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصدکردی گئی۔

پرندوں کیانڈوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی، کتے اور بلی کے کھانے پر 5 فیصد کمی سے ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد کردی گئی ہے جبکہ ریٹیل پیک میں انسٹنٹ کافی پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

تمباکو پر ڈیوٹی 40 فیصد تک کم کردی گئی،کھجور، ناریل، برازیلی گری دار میوے اور کا جو پر ڈیوٹی 16 فیصد تک کم کی گئی، انجیر، انناس، ایوکاڈو، امرود اور آم پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ پپیتا اورسیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گری دار میوے پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، فروزن مچھلی پرڈیوٹی نصف کرکے 17.5 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح میک اپ کا امپورٹڈ سامان سستا ہونے کا امکان ہے نوٹیفکیشن میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 55 سے کم کرکے 44 فیصد کردی گئی ہے۔

بیوٹی پارلر کے خام مال، امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر ڈیوٹی 55 سے کم کرکے 44 فیصد کردی گئی۔

بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 55 سے کم کرکے 44 فیصد ، شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن اور کریم پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد کردی ہے۔

فیس واش، صابن اور دیگر خام ، کریم اور لوشن پر مال ڈیوٹی 50 سے کم کرکے 40 فیصد کردی گئی۔

حکومت نے 7 ہزار آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کردی جن میں پولٹری انڈسٹری کے لیے بریڈنگ مرغ، فروزن مچھلی، زندہ مچھلی، کواڈ فش، دودھ، ملک پاوٴڈر، دہی، پان، صابن سمیت کئی اہم اشیا شامل ہیں۔

اسی طرح صنعتی شعبے کے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کی گئی ہے، لائیو اسٹاک میں بریڈنگ جانور، بریڈنگ مرغی اور زندہ مچھلی کی دراآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرکے پانچ فیصد کردی جب کہ امپورٹڈ دودھ ، پاوٴڈر ملک اور دہی پر ڈیوٹی 20 فیصد ہوگی امپورٹڈ فروزن مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرکے 17.5 فیصد اور امپورٹڈ کواڈ فش، امپورٹڈ مچھلی کا سر، دم اور کھال پرریگولیٹری ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے۔

امپورٹڈ ملک کریم، مکھن اور ملک فیٹس پر ڈیوٹی کم کرکے 20 فیصد، امپورٹڈ پنیر پر ڈیوٹی کم کرکے 40 فیصد اور امپورٹڈ شہد پر ڈیوٹی کم کرکے 24 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈبے میں بند امپورٹڈ ابالی ہوئی سبزیوں ، امپورٹڈ فروزن سبزیوں ، امپورٹڈ خشک سبزیوں پر پر ڈیوٹی کم کرکے 5 فیصد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے طابق امپورٹڈ خشک کیلے پر ڈیوٹی کم کرکے 10 فیصد، امپورٹڈ کھجور پر ڈیوٹی کم کرکے 20 فیصد، امپورٹڈ تازہ سیب پر ڈیوٹی کم کرکے 24 فیصد اور امپورٹڈ تازہ آڑو پر ڈیوٹی کم کرکے 36 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ امپورٹڈ گندم کے آٹے اور میدے پر ڈیوٹی کم کرکے 20 فیصد، امپورٹڈ مکئی پر ڈیوٹی کم کرکے 20 فیصد اور پان کی درآمد پر ڈیوٹی 400 روپے کلو کردی ہے۔

امپورٹڈ کوکو پاوٴڈر، کوکو پیسٹ اور کوکو بٹر ، امپورٹڈ پاستہ اور کارن فلیکس ، پر ڈیوٹی کم کرکے 20 فیصد جبکہ امپورٹڈ انناس پر ڈیوٹی کم کرکے 40 فیصد کردی گئی۔

بلک میں امپورٹ ہونے والی کافی پر ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد، امپورٹڈ موٹر اسپرٹ پر ڈیوٹی کم کرکے 10 فیصد اور امپورٹڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ، میگنشیئم اور نیکل پر ڈیوٹی کم کرکے 2.5 فیصد کردی ہے۔

امپورٹڈ وارنش ، پینٹ انیمل اور لیکر پر بھی ڈیوٹی کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے۔

مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہمحکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس ...
26/02/2025

مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا
قبل ازیں محکمہ داخلہ نے 2016 میں مینوئل اسلحہ لائسنسز کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کیا تھا
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 تھی
دسمبر 2020 تک کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے مینوئل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے تھے

26/12/2024

قائمہ کمیٹی؛ نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکاؤنٹ پر پابندی کا بل منظور

26/12/2024

*حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری*
ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش
نان فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی،مجوزہ ترمیم
نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے،مجوزہ ترمیم

نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی،مجوزہ ترمیم
نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے،مجوزہ ترمیم
نان فائلز ایک حد سے زیادہ بیکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے،مجوزہ ترمیم
نان فائلرز کوموٹر سائکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی،مجوزہ ترمیم
غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکؤنٹس منجمد کیے جائیں گے،مجوزہ ترمیم
غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے،مجوزہ ترمیم
غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی
سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے
فائلر کے والدین اور اولاد 25 سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہونگے

18/12/2024

*حکومت کی نان فائلرز پابندیاں لگانے کی تیاری*

* ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی تفصیلات سامنے آگئیں

* ایف بی آر کوغیر رجسٹرڈ افرادکے بینک اکاونٹس چلانے پر پابندی کا اختیار ہوگا

* ایف بی آر کو غیر منقولہ جائیداد منتقل کرنے پر پابندی کا اختیار ہو گا

* ایف بی آر کو کاروباری جگہ سیل کرنے کا اختیار ہو گا

* ایف بی آر کو غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار ہو گا

* غیررجسٹرڈ افراد کی گاڑیوں کی خریداری اور رجسٹریشن پر پابندی کا اختیار ہوگا

* غیررجسٹرڈ افراد کے لیےرکشا ، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر خریداری پر پابندی نہیں ہوگی

* 800 سی سی گاڑی کی خریداری پر بھی پابندی نہیں ہوگی

حکومت پاکستان نے وکلاء کے تحفظ کے لیے پورے پاکستان میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔اب وکلاء کو ہراساں کرنے یا وکلاء پر حم...
15/12/2024

حکومت پاکستان نے وکلاء کے تحفظ کے لیے پورے پاکستان میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔

اب وکلاء کو ہراساں کرنے یا وکلاء پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں ہوگا اور وکلاء کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی صورت میں جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔

یاد رہے کہہ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال وکلاء کے تحفظ کا قانون منظور کیا تھا جسکا مقصد پولیس و دیگر اداروں کی طرف سے وکلاء کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنا ہے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویز واپس لینے کی بھی ہدایت کردی  تفصیلات:
10/12/2024

چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویز واپس لینے کی بھی ہدایت کردی
تفصیلات:

چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویزواپس لینے کی بھی ہدایت کردی

Address

Post Office Road
Gojra
36120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ramzan Noor Law Firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share