Muhammad Awais langrial Advocate

Muhammad Awais langrial Advocate ⚖️ ATTORNEY AT LAW ⚖️
LEGAL MATTERS / LEGAL SOLUTIONS
WHAT'S APP 📱 03214013168

03/09/2026
بغیر لائسنس مسافر بس چلانا ’’قتل بالسبب‘‘ ہے، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہشجاع آباد کے دو سگے بھائی، ان کا چچا زاد کزن یا...
29/08/2026

بغیر لائسنس مسافر بس چلانا ’’قتل بالسبب‘‘ ہے، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

شجاع آباد کے دو سگے بھائی، ان کا چچا زاد کزن یاسر اور ایک دوست دو موٹر سائیکلوں پر مہندی کی خریداری کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ یاسر کی اگلے روز شادی تھی، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

15 نومبر 2025ء کی شام ایک بس، جو انتہائی تیز رفتاری اور غفلت کے ساتھ غلط سمت سے آ رہی تھی، نے دونوں موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی ایف آئی آر ابتدا میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج ہوئی۔ دورانِ تفتیش بس مالکان نے پولیس کو بتایا کہ بس ریاض حسین کے حوالے کی گئی تھی اور حادثے کے وقت وہی اسے چلا رہا تھا، جس پر ریاض حسین کو ملزم نامزد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیش کے دوران یہ اہم بات بھی سامنے آئی کہ ملزم کے پاس Heavy Transport Vehicle (HTV) کا ڈرائیونگ لائسنس تو موجود تھا، لیکن Public Service Vehicle (PSV) چلانے کا لائسنس موجود نہیں تھا، جو مسافر بس چلانے کے لیے ضروری تھا۔

مجسٹریٹ اور سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

ملزم کے دلائل

ملزم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ:

• اس کا نام ابتدائی ایف آئی آر میں موجود نہیں تھا اور اسے بعد میں نامزد کیا گیا۔
• واقعے پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 (قتل بالسبب) لاگو نہیں ہوتی۔
• معاملہ دفعہ 320 (غفلت سے ڈرائیونگ کے باعث قتلِ خطا) کے زمرے میں آتا ہے، جو قابلِ ضمانت جرم ہے۔
• اگر دفعہ 322 کا اطلاق تسلیم بھی کیا جائے تو اس کی سزا صرف دیت ہے، لہٰذا ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 497 کی پابندی لاگو نہیں ہوتی۔

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

جسٹس تنویر احمد شیخ نے 20 اگست 2026ء کو فیصلہ تحریر کرتے ہوئے قرار دیا کہ دفعہ 320 اس صورت میں لاگو ہوتی ہے جب ڈرائیور کے پاس مؤثر لائسنس موجود ہو، اس کا ڈرائیونگ کا عمل قانونی ہو، لیکن حادثہ غفلت یا لاپرواہی کے باعث پیش آئے۔

اس کے برعکس دفعہ 322 اس وقت لاگو ہوتی ہے جب کوئی شخص قتل کے ارادے کے بغیر ایسا غیر قانونی فعل کرے جس کے نتیجے میں کسی شخص کی موت واقع ہوجائے۔

چونکہ ملزم کے پاس مسافر بس چلانے کے لیے درکار PSV لائسنس موجود نہیں تھا، اس لیے بس چلانے کا عمل بذاتِ خود غیر قانونی تھا۔ لہٰذا عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ دفعہ 322 کے دائرے میں آتا ہے۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ ملزم کا نام ایف آئی آر میں بعد میں سامنے آنا بھی اس کے لیے ضمانت کا مؤثر جواز نہیں، کیونکہ تفتیش کے دوران بس مالکان نے تصدیق کی کہ حادثے کے وقت بس ملزم ریاض حسین کے پاس تھی۔ ملزم یہ ثابت نہیں کرسکا کہ اسے نامزد کرنے میں مدعی یا بس مالکان کی کوئی بدنیتی شامل تھی۔

صرف ’’دیت‘‘ کی سزا ہونے سے ضمانت کا حق پیدا نہیں ہوتا

عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ دفعہ 322 کے تحت سزا دیت ہے، تاہم محض یہ حقیقت کہ سزا دیت ہے، ملزم کو خودکار طور پر ضمانت کا حق نہیں دیتی۔ ضمانت کی درخواست کا فیصلہ مقدمے کے تمام حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

عدالت نے اس ضمن میں سپریم کورٹ کے ماجد ندیم کیس میں غفلت پر مبنی ڈرائیونگ کے مقدمے میں ضمانت مسترد کیے جانے کے اصول کو بھی مدنظر رکھا۔

عدالت کے مطابق ملزم کا فعل انتہائی غفلت اور لاپرواہی پر مبنی تھا، جس کے نتیجے میں چار نوجوانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، لہٰذا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

نتیجتاً لاہور ہائیکورٹ نے ملزم ریاض حسین کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔

---

⚖️ اہم قانونی اصول

مسافر بس چلانے کے لیے ضروری PSV لائسنس کے بغیر بس چلانا ایک غیر قانونی فعل ہے، اور اس غیر قانونی فعل کے نتیجے میں موت واقع ہونے کی صورت میں دفعہ 322 تعزیراتِ پاکستان کے اطلاق کا سوال پیدا ہوتا ہے۔

---

نوٹ: حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی ہے۔

ریونیو مقدمات کی تازہ ترین صورتحال اب گھر بیٹھے معلوم کریں۔ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم (RCMS) کے ذریعے اپنے زیرِ سماعت مقد...
30/07/2026

ریونیو مقدمات کی تازہ ترین صورتحال اب گھر بیٹھے معلوم کریں۔
ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم (RCMS) کے ذریعے اپنے زیرِ سماعت مقدمات کی تفصیلات، کیس اسٹیٹس، سماعت کی تاریخ اور دیگر اہم معلومات تک آسان رسائی حاصل کریں!

کاروباری حضرات کیلیے نیا پورٹل کھولا ہے پنجاب گورنمنٹ نے تمام 52 کاروبار جو لسٹ میں دئیے گئے ہیں انکی اپروول اب آن لائین...
13/06/2026

کاروباری حضرات کیلیے نیا پورٹل کھولا ہے پنجاب گورنمنٹ نے تمام 52 کاروبار جو لسٹ میں دئیے گئے ہیں انکی اپروول اب آن لائین پورٹل سے ہوگی !

Happy Birthday, Tabish Khan Advocate!On this special day, I extend my heartfelt wishes for your happiness, success, and ...
08/06/2026

Happy Birthday, Tabish Khan Advocate!
On this special day, I extend my heartfelt wishes for your happiness, success, and prosperity. May this new year of your life bring countless opportunities, good health, professional excellence, and personal fulfillment. May you continue to uphold the noble values of the legal profession with wisdom, integrity, and distinction.
Wishing you a day filled with joy, laughter, and cherished moments with family and friends. May all your aspirations turn into achievements and your future be brighter than ever.
Many happy returns of the day! Happy Birthday, Advocate Tabish Khan! 🎉🎂⚖️
— Muhammad Awais Langrial, Advocate

Pre Arrest bail confirmed from the court of session judge faisalabad ⚖️
05/06/2026

Pre Arrest bail confirmed from the court of session judge faisalabad ⚖️

عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کے دونوں مجرموں کی سزائے موت کےفیصلے کےخلاف اپیلیں مسترد کردیںمرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا...
03/06/2026

عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کے دونوں مجرموں کی سزائے موت کےفیصلے کےخلاف اپیلیں مسترد کردیں

مرکزی مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی تھیں

جسٹس سید شہباز علی رضوی پرمشتمل بینچ دورکنی بنچ نےمحفوط فیصلہ سنادیا

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو سزائے موت سنائی تھی

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو سزا کا حکم دیا تھا

دونوں مجرموں کو زیادتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی

2024 SCMR 1605 Pre Arrest Bail in 448, 440, 511, 427 PPCThe Supreme Court granted pre-arrest bail to the petitioner unde...
02/06/2026

2024 SCMR 1605

Pre Arrest Bail in 448, 440, 511, 427 PPC

The Supreme Court granted pre-arrest bail to the petitioner under Section 497(2) Cr.P.C., holding that the case called for further inquiry. The Court observed that the parties were closely related and involved in an ongoing dispute concerning a housing society established by the petitioner’s late father, making the possibility of false implication and mala fide on the part of the complainant difficult to rule out. The matter was also a case of cross-versions, as the petitioner alleged that the complainant party was the aggressor and that his side had a lawful right to enter the housing society as its owners. Furthermore, although the FIR alleged that a passerby had sustained injuries due to the accused persons’ firing, no proper investigation was conducted by the police regarding the alleged injury. In these circumstances, the Court held that the case fell within the ambit of further inquiry under Section 497(2) Cr.P.C. and consequently allowed the appeal and confirmed pre-arrest bail.

Address

District Courts Faisalabad
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Awais langrial Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share