The Law Study

The Law Study This page provide a Knowledge about Pakistani Laws related Civil, Criminal, Family, tax and other laws. We also share a different Judgement of different courts.

The law study is a website for All llb topics or subjects. http://thelawstudy.blogspot.com/

📢 پنجاب ملازمین کے لیے آج کی بڑی خبر!پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر A-17 کے تحت تمام زیرِ التواء (Pending) کیسز کی تفصیلا...
23/06/2026

📢 پنجاب ملازمین کے لیے آج کی بڑی خبر!

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر A-17 کے تحت تمام زیرِ التواء (Pending) کیسز کی تفصیلات 29 جون 2026 تک طلب کر لی ہیں۔

یہ پیش رفت ان تمام ملازمین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے جن کے کیسز طویل عرصے سے زیرِ التواء ہیں۔ دعا ہے کہ حکومت مثبت فیصلہ کرتے ہوئے تمام جائز کیسز کو بحال کرے اور ملازمین کو ان کا حق فراہم کیا جائے۔

🤲 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں اور خوشخبری سننے کو ملے۔

گفٹ کے ذریعے جائیداد کی منتقلی پر سیکشن 236C اور 236W کا اطلاق نہیں ہوگا۔۔۔۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اپنے خط نمبر C...
23/06/2026

گفٹ کے ذریعے جائیداد کی منتقلی پر سیکشن 236C اور 236W کا اطلاق نہیں ہوگا۔۔۔۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اپنے خط نمبر C.No.4(99)IT-Budget/2016-PT-I/24414-R مورخہ 24 فروری 2017 کے ذریعے وضاحت جاری کی ،

کہ Circular No. 10 of 2015 کے تحت سیکشن 236K کے بارے میں دی گئی رعایت اب سیکشن 236C اور 236W پر بھی لاگو ہوگی۔

وضاحت
ایف بی آر کے مطابق اگر کوئی غیر منقولہ جائیداد (Immovable Property) Gift Deed کے ذریعے ان مخصوص افراد کو منتقل کی جاتی ہے جن کا ذکر Circular No. 10 of 2015 میں کیا گیا ہے،

تو ایسی منتقلی پر:
سیکشن 236C کے تحت ایڈوانس ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
سیکشن 236W کے تحت ایڈوانس ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
سیکشن 236K کی عدم اطلاق (Non-Applicability) کی
رعایت پہلے سے موجود ہے۔

قانونی اہمیت
یہ وضاحت اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ قریبی رشتہ داروں کے درمیان جائیداد کی بطور تحفہ منتقلی کو تجارتی لین دین تصور نہیں کیا جائے گا،

لہٰذا ایسے معاملات میں مذکورہ بالا ودہولڈنگ ٹیکسز لاگو نہیں ہوں گے، بشرطیکہ گفٹ ٹرانسفر متعلقہ قوانین اور ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر کی شرائط کے مطابق ہو۔

نتیجہ
اگر والدین، اولاد، شریک حیات یا دیگر اہل رشتہ داروں کے درمیان جائیداد بطور تحفہ منتقل کی جاتی ہے تو ایسی منتقلی پر سیکشن 236C، 236W اور 236K کے تحت ایڈوانس ٹیکس عائد نہیں ہوگا، بشرطیکہ معاملہ ایف بی آر کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق

: FBR Clarification Letter dated 24 February 2017 regarding Sections 236C & 236W of the Income Tax Ordinance, 2001.

23/06/2026

Why Is Child Custody Not Usually Given to Fathers During the Tender Age

_*قانون شہادت آرڈر کے چند اہم آرٹیکلز ```Article 5: Communication During Marriage```_کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جاسکت...
23/06/2026

_*قانون شہادت آرڈر کے چند اہم آرٹیکلز
```Article 5: Communication During Marriage```
_کسی بھی شخص کو مجبور نہیں کیا جاسکتا کہ وہ دوسرے شخص کے راز افشاں کرے جس سے اسکی شادی ہوئی ہو۔_
```Article 38: Confession To Police Officer not to be Proved```
_پولیس کے سامنے دی جانے والی شہادت (اقبال جرم) کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔_
```Article 44: Accused Person to be Laible to Cross-Examination```
_ملزم کو جرح کا حق حاصل ہے۔_
```Article 59: Opinion of Expert```
_عدالت کسی ٹیکنیکل معاملہ وغیرہ کے لیے اس (متعلقہ) شعبہ کے ماہر کی رائے لے سکتی ہے، جیساکہ میڈیکل وغیرہ کے بارے میں ڈاکٹر سے رائے لینا وغیرہ۔_
```Article 67: In Criminal Cases Previous Good Character is Relevant```
_فوجداری مقدمات میں اگر ملزم کا سابقہ ریکارڈ اچھا ہوگا تو ملزم کو اسکا فائدہ دیا جائے گا۔_
```Article 71: Oral Evidence must be Direct```
_زبانی شہادت کا براہ راست ہونا ضروری ہے۔_
```Article 73: Primary Evidence```
_پرائمری شہادت سے مراد اصل کاغذات عدالت میں پیش کرنا ہے۔_
```Article 74: Secondry Evidence```
_سیکنڑری شہادت سے مراد پرائمری شہادت کے علاوہ کوئی بھی شہادت ہے۔ جیساکہ اصل کاغذات کی فوٹو کاپی وغیرہ۔_
```Article 85: Public Documents```
_تمام وہ کاغذات جو سرکاری دفاتر، پٹوار خانہ، پولیس روز نامچہ اور عدالتی فائلیں وغیرہ پبلک ڈاکومنٹ ہیں جس کا مشاہدہ پاکستان کا ہر شہری کرسکتا ہے۔_
```Article 86: Private Documents```
_مذکورہ بالا کاغذات کے سوا باقی ہر قسم کے کاغذات پرائیویٹ کاغذات ہیں۔_
```Article 114: Estoppel```
_اس سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی بات بندہ عدالت میں کوئی بیان دے دے تو اپنے اس بیان سے مکر نہیں سکتا۔_
```Article 117: Burdun ofy Proof```
_اس سے مراد جو بھی شخص عدالت میں کوئی مقدمہ پیش کرتا ہے تو اسکو ثابت کرنا بھی اسی شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے۔_
```Article 136: Leading Questions```
_ایسے سوالات جس میں گواہ کو صرف ہاں یا نا میں جواب دینا ہوتا ہے۔_
```Article When Leading Question may by Asked```
_لیڈنگ سوالات جرح میں کہے جا سکتے ہیں۔_

مدعا علیہ اگر جواب دعوی بھی داخل نہ کرے تب بھی جرح کا حق ختم نہیں کیا جا سکتا ۔
23/06/2026

مدعا علیہ اگر جواب دعوی بھی داخل نہ کرے تب بھی جرح کا حق ختم نہیں کیا جا سکتا ۔

قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔فنانس بل کے تحت یکم ...
23/06/2026

قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔
فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے نئے ٹیکس اقدامات اور مالیاتی اصلاحات نافذ العمل ہوں گی۔ تنخواہ دار طبقے، جائیداد کے لین دین، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں کے لیے ٹیکس کے نئے قواعد متعارف کرائے گئے ہیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی، عالیہ کامران، نعیمہ کشور اور شاہدہ اختر علی کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جبکہ علی قاسم گیلانی نے اپنی ترمیم واپس لے لی۔
پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق شق 3 حذف کر دی گئی، کسٹم ایکٹ میں اثاثے ضبط کرنے سے قبل متاثرہ فریق کو مؤقف پیش کرنے کا حق دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔
کسٹمز اور ٹیکس مقدمات میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو غیر ووٹنگ رکن کے طور پر شامل کرنے کی اجازت دینے کی ترمیم، اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال کی بنیاد پر سیلز ٹیکس وصولی کا نئے نظام کے قیام کی ترامیم منظور کی گئیں۔
ڈیجیٹل اور پی او ایس سے منسلک جوتوں کے کاروبار کو خصوصی رعایت دینے کی ترمیم، پی آئی اے کے علاوہ دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2027 سے مؤثر کرنے کی ترمیم، دیگر ایئر لائنز کیلئے بھی طیاروں اور پرزہ جات کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی ترمیم منظور کی گئی۔
درآمدی موبائل فون پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی ترمیم، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے کاروبار کو فائنل ٹیکس رجیم سے نکلنے کا اختیار دینے سے متعلق ترمیم، معاشی مشکلات کے باعث کاروباری نقصان کو بھی اکنامک وائیبلٹی میں شامل کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کو بینکاری ڈیٹا کا مرکزی ورچوئل ذخیرہ قائم کرنے کا اختیار دینے کی ترمیم، نان فائلرز پر عائد سرچارج میں نمایاں اضافہ کرنے کی ترمیم، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر پانچ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ترمیم منظور کر لی گئی۔
پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈز کو مخصوص شرائط کے تحت چھوٹ دینے کی ترمیم، دواسازی، کھاد، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے کم از کم ٹیکس شرح 0.5 فیصد کرنے کی ترمیم، برآمدات کل ٹرن اوور کے 80 فیصد سے زائد ہونے پر سپر ٹیکس کی شق سی 4 لاگو نہ کرنے کی ترمیم منظور ہوئی۔
قومی اسمبلی نے غیر مقیم افراد کو سوشل میڈیا ادائیگیوں پر کٹنے والا ٹیکس قابل ایڈجسٹ ٹیکس قرار دینے کی ترمیم، فیڈرل ایکسائز ایکٹ میں خلاف ورزی پر جان بوجھ کر اقدام ثابت کرنا لازمی قرار دینے کی ترمیم، ٹیکس تنازعات کی کمیٹی میں ضرورت پڑنے پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شامل کرنے کی اجازت دینے کی ترمیم منظور کر لی۔
رجسٹرڈ شخص کو نامزد آڈیٹر پر 15 روز میں اعتراض اٹھانے کا حق دینے کی ترمیم، 75 ہزار ڈالر تک کی درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صفر رکھنے کی ترمیم، 75 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔
فنانس بل میں 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد کی الیکٹرک گاڑیوں پر 40 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی ترمیم، ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے منسلک صنعتوں کو خصوصی رعایت دینے کی ترمیم، 2000 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 86 فیصد مقرر کرنے کی ترمیم اور 3000 سی سی سے زائد درآمدی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 92 فیصد مقرر کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔.
قومی اسمبلی میں فنانس بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا جس کی کثرت رائے سے منظوری دے دی گئی، اس کے بعد ایوان کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فنانس بل 2026 کی منظوری کے ساتھ ہی حکومت کی نئی مالیاتی اور ٹیکس پالیسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور تمام اہم اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے

پنجاب میں کرایہ پر دی گئی جائیدادوں پر نیا ٹیکس نافذ...راولپنڈی: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کرایہ پر دی گئی غیر رہائشی ...
23/06/2026

پنجاب میں کرایہ پر دی گئی جائیدادوں پر نیا ٹیکس نافذ...
راولپنڈی: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کرایہ پر دی گئی غیر رہائشی جائیدادوں اور غیر منقولہ املاک پر یکم جولائی 2026 سے 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر شہریوں اور پراپرٹی سیکٹر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
نئے اقدامات کے تحت پنجاب بھر میں کرایہ پر دی گئی تمام غیر رہائشی عمارتیں اور جائیدادیں 16 فیصد جی ایس ٹی کے دائرے میں آئیں گی۔ اس کے علاوہ یکم جنوری 2025 سے قبل رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے پراپرٹی ٹیکس نظام میں کیپیٹل ویلیو اسیسمنٹ پر 20 فیصد حد مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے سیلف اسیسمنٹ اسکیم کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی اب ای-پے پنجاب پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والوں پر اصل واجب الادا رقم کے ساتھ ہر تین ماہ بعد اضافی سرچارج بھی عائد ہوگا، جبکہ سرچارج کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر 31 اکتوبر، 31 جنوری، 30 اپریل اور 31 جولائی کو اضافہ کیا جائے گا۔
یہ ٹیکس ان چھوٹے گھروں پر بھی لاگو ہوگا جو مالکان کی جانب سے کرایہ پر دیے گئے ہیں۔
پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور شہریوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید علی کا کہنا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پہلے ہی کمرشل اور رہائشی کرایہ دار جائیدادوں پر ٹیکس وصول کر رہا ہے، اس لیے اضافی جی ایس ٹی ناقابل قبول ہے۔
شہری ناصر خان اور امجد علی شاہ نے حکومت سے فوری طور پر اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے لیے کوئی شعبہ ٹیکس سے خالی نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پنشنرز اپنی جمع پونجی سے گھر خرید کر کرایہ حاصل کرتے ہیں، ایسے افراد پر مزید ٹیکس عائد کرنا ناانصافی ہے۔

23/06/2026

Conditions of Registry Process in Khidmat Markaz Faisalabad

22/06/2026

Address

Chamber No 16 Alama Iqbal Building District Courts Faisalabad
Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923478675390

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Law Study posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share