25/06/2026
السلام علیکم
ماشاءاللہ! رات کے وقت قبرستان میں لائٹنگ کا انتظام مکمل کر دیا گیا ہے آج عوام نے اس سہولت سے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
رابطہ نمبر بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ بیٹریاں مستقل طور پر وہاں نہیں رکھی گئی بلکہ چارجنگ کے لیے محفوظ جگہ استاد محترم حافظ بشیر صاحب کی دکان پر موجود ہیں تاکہ ضرورت کے وقت مکمل طور پر فعال ہوں۔
اگر کسی کو رات کے وقت تدفین یا قبرستان کی لائٹنگ کی ضرورت پیش آئے تو دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ یہ سہولت عوامی فلاحی اتحاد کی جانب سے اہلِ ناڑی کے لیے بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
رابطہ نمبر
0300-6024966
0342-8752274