Zalmi da adokey

Zalmi da adokey this page avialible for all sports videos

24/08/2026

امن سپر لیگ ادوکے۔۔
انصار بمقابلہ ضہیب

ADOKEY

🤲 انور علی بھائی کے علاج کے لیے خصوصی اپیلادوکی پائین سے تعلق رکھنے والے ہمارے عزیز نوجوان انور علی بھائی کافی عرصے سے گ...
23/08/2026

🤲 انور علی بھائی کے علاج کے لیے خصوصی اپیل
ادوکی پائین سے تعلق رکھنے والے ہمارے عزیز نوجوان انور علی بھائی کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کا ایک گردہ مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جبکہ دوسرا گردہ تقریباً 40 فیصد کام کر رہا ہے۔
اس وقت ان کا علاج پشاور کڈنی سینٹر سے جاری ہے، جہاں علاج کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور یہ اخراجات انور علی بھائی کے لیے برداشت کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں۔ وہ بچوں والے اور اپنے گھر کے واحد سہارا ہیں، اس لیے اس مشکل گھڑی میں انہیں ہماری مدد اور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
📢 تمام مخیر حضرات، دوستوں، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق انور علی بھائی کے علاج میں مالی تعاون کریں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد بھی ان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتی ہے۔
🗓️ 28 اگست کو انور علی بھائی کا آپریشن متوقع ہے۔
اللہ تعالیٰ اس آپریشن کو کامیاب فرمائے، انہیں مکمل صحت عطا فرمائے اور ان کے تمام علاج کے اخراجات آسان فرمائے۔ آمین 🤲
براہِ کرم انور علی بھائی کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
اللہ پاک تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ استاد محترم بخت زمین صاحب آف لقمان بانڈہ کا جوان سالہ بیٹا ارشاد حکیم وفات پ...
22/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
استاد محترم بخت زمین صاحب آف لقمان بانڈہ کا جوان سالہ بیٹا ارشاد حکیم وفات پاچکا ہے نماز جنازہ کل صبح 9:00 بجے مدرسہ کی چھت پر اداکی جائے گی 😓🤲

آج ادوکی سپر لیگ کے پہلے میچ میں ادوکی سٹار نے ینگ سٹار ادوکی کو شکست دےکر پہلی کامیابی حاصل کی۔۔۔بہترین بیٹنگ پر عرفان ...
21/08/2026

آج ادوکی سپر لیگ کے پہلے میچ میں ادوکی سٹار نے ینگ سٹار ادوکی کو شکست دےکر پہلی کامیابی حاصل کی۔۔۔بہترین بیٹنگ پر عرفان مین آف دی میچ قرار۔۔۔۔

19/08/2026

اعلان نمازِ جنازہ
لقمان بانڈہ کے ملک رائید زمان،ماسٹرعمران اللہ اور زاہدزمان کی والدہ محترمہ اور ملک قاسم کی دادی انتقال کر گئیں جن کی نمازِ جنازہ آج شام 4:00 بجے مسکانئ جنازگاہ میں ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین

اعلان جنازہ۔۔۔انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ آدوکی بالا سے تعلق رکھنے والے   کی بیٹی وفات پا گئی ہے۔۔۔مرحومہ ...
18/08/2026

اعلان جنازہ۔۔۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ آدوکی بالا سے تعلق رکھنے والے کی بیٹی وفات پا گئی ہے۔۔۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج 9 بجے آدوکی بالا کے جناز گاہ (دمندئ خوڑ) میں ادا کی جائیگی۔۔۔۔۔

کامیاب جونیئر لیگ کے شاندار اختتام اور بہترین انتظامات پر اپنے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ **آپ...
16/08/2026

کامیاب جونیئر لیگ کے شاندار اختتام اور بہترین انتظامات پر اپنے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

**آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے۔** انشاءاللہ آپ کی ہر ممکنہ سپورٹ کے لیے ہمیشہ حاضر رہیں گے۔ آپ ہی ہمارا مستقبل ہیں، اور آپ کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔

خصوصاً **سر زیب اللہ خان صاحب اور فرمان ساحل** کو گراؤنڈ میں موجود دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے آپ کی موجودگی قابلِ تحسین ہے۔
M alam

فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی **کنعاس احمد** فائنل ٹرافی کے ساتھ محبت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ 🏆❤️
16/08/2026

فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی **کنعاس احمد** فائنل ٹرافی کے ساتھ محبت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ 🏆❤️

 # # # جونیئر لیگ ادوکے اختتام پذیر 🏏🏆جونیئر لیگ ادوکے اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گئی۔فائنل میچ میں **فرحان کرکٹ ٹیم** ن...
16/08/2026

# # # جونیئر لیگ ادوکے اختتام پذیر 🏏🏆

جونیئر لیگ ادوکے اپنے شاندار اختتام کو پہنچ گئی۔

فائنل میچ میں **فرحان کرکٹ ٹیم** نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں **182 رنز** کا ہدف دیا۔ **مدثر خان** نے شاندار اور ناقابلِ شکست **98 رنز** بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

**قمبو کرکٹ ٹیم** مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، یوں فرحان کرکٹ ٹیم نے فائنل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں **زیب اللہ خان صاحب** اور **فرمان ساحل** نے شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تمام کھلاڑیوں، آرگنائزنگ کمیٹی اور شائقینِ کرکٹ کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد! 🎉🏏🏆

پروفیسر ابراہیم شہید ہم شرمندہ ہے ۔۔۔۔۔۔تین مہینے گزر گئے تحصیل خال میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے سکالر پروفیسر ڈاکٹر ابرا...
15/08/2026

پروفیسر ابراہیم شہید ہم شرمندہ ہے ۔۔۔۔۔۔
تین مہینے گزر گئے تحصیل خال میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے سکالر پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم کے قاتل لوئر دیر پولیس گرفتار نہ کرسکے ۔۔کہاں گئے انسانی حقوق کے علمبردار ۔سیاسی اکابرین ۔تعلیم یافتہ باشعور طبقے ۔سول سوسائٹی کے دعویدار ۔انصاف کے نعرے بلند کرنے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Khyber Pakhtunkhwa Police
Deputy Commissioner Lower Dir

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zalmi da adokey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zalmi da adokey:

Shortcuts

Share