Haq Parast Law Associates

Call Website Contact the business

Haq Parast Law Associates Shams Haq Parast criminal defence Attorney ⚖

08/04/2026

_*ملزم کو حاصل 28 قانونی حقوق*:-_

_*28 RIGHTS OF THE ACCUSED PERSONS*_

_1۔ ملزم کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ مجوزہ قوانین کے تابع نظر ہی اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔_
_Protection against arbitrary or unlawful arrest (Article 22 of the Constitution and Section 41, 55 and 151 of Cr.P.C.)_

_2۔ ملزم کی تلاشی غیر قانونی طریقے سے نہیں لی جائے گی۔_
_Protection against arbitrary or unlawful searches (Sec. 93, 94, 97, 100(4) to (8). and 165 of Cr.P.C.)_

_3۔ ملزم کو کسی ایک جرم کی دوہری سزا نہیں دی جائے گی۔_
_Protection against “Double Jeopardy” (Article 20(2) of the Constitution and Section 300 of Cr.P.C.)_

_4۔ ملزم کو وقوعہ کے وقت نافذالعمل قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی نہ کہ وقوعہ کے بعد تبدیل شدہ قوانین کے تحت۔_
_Protection against conviction or enhanced punishment under ex-past facto law (Article 20(1) of the Constitution)_

_5۔ ملزم کو غیر قانونی طور پر قید نہیں رکھا جائے گا۔_
_Protection against arbitrary or illegal detention in custody (Article 22 of the Constitution and Sec. 56, 57 and 76 of Cr.P.C.)_

_6۔ ملزم کو گرفتاری کے فوراً بعد اسے اس گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔_
_Right to be informed of the grounds, immediately after the arrest (Article 71(1) of the Constitution and Section 50 of Cr.P.C. as also Sec. 55 and 75 of Cr.P.C.)_

_7۔ گرفتار شدہ ملزم کو غیر ضروری طور پر قید میں نہیں رکھا جائے گا۔_
_Right of the arrested person not to be subjected to unnecessary restraint (Section 49 of Cr.P.C.)_

_8۔ ملزم کو اس کی مرضی کا وکیل ہائر کرنے دیا جائے گا۔_
_Right to consult a lawyer of his own choice (Article 22(1) of the Constitution and Section 303 of Cr.P.C.)_

_9۔ ملزم کو گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر اندر نزدیکی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔_
_Right to be produced before a Magistrate within 24 hours of his arrest (Article 22(1) of the Constitution and Sec. 57 and 76 of Cr.P.C.)_

_10۔ اگر ملزم گرفتار ہے تو اسے مجاز عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to be released on bail, if arrested (Sec. 436, 437 and 439 of Cr.P.C., also Sec. 50, 20 and 167 of Cr.P.C.)_

_11۔ ملزم کو اپنے خلاف گواہی دینے پر نہیں مجبور کیا جائے گا یعنی تم عدالت میں کہو کہ یہ جرم تم نے کیا ہے۔_
_Right not to be a witness against himself (Article 20(3) of the Constitution)_

_12۔ ملزم کو استغاثہ کے گواہان کے بیانات کی کاپی مفت فراہم کی جائے گی۔_
_Right to get copies of the documents and statements of witnesses on which the prosecution relies (Sec. 173(7), 207, 208 and 238 of Cr.P.C.)_

_13۔ ملزم کو کسی بھی کیس میں شک کا فائدہ دیا جائے گا جب تک کہ وہ شک سے پاک ہوکر ثابت نہ ہو جائے کہ وہ واقعی مجرم ہے۔_
_Right to have the benefit of the presumption of innocence till guilt is proved beyond reasonable doubt (Sec. 101-104 of Evidence Act)_

_14۔ ملزم کو حق حاصل ہے کہ اس کہ خلاف دی جانے والی گواہی اس کی موجودگی میں ریکارڈ کی جائے گی۔_
_Right to insist that evidence be recorded in his presence except in some special circumstances (Section 273 of Cr.P.C., also Section 317 Cr.P.C.)_

_15۔ ملزم کو اس پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔_
_Right to have due notice of the charges (Sec. 218, 228(2), 240(2), etc. of Cr.P.C.)_

_16۔ ملزم کو اس کے خلاف دی جانے والی گواہی پر حق جرح (گواہی دینے والے پر گواہی کے متعلق سوال و جواب) حاصل ہے۔_
_Right to test the evidence by cross-examination (Section 138 of Evidence Act)_

_17۔ ملزم کے خلاف دی جانے والی گواہی پر اسے وضاحت دینے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to have an opportunity for explaining the circumstances appearing in evidence against him at the trial (Section 313 of Cr.P.C.)_

_18۔ ملزم کو اپنا طبی معائنہ کروانے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to have himself medically examined for evidence to disprove the commission of offence by him or for establishing commission of offence against his body by any other person (Section 54 of Cr.P.C.)_

_19۔ ملزم کو اپنے حق میں گواہان پیش کرنے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to produce defence witnesses (Section 243 of Cr.P.C.)_

_20۔ ملزم کو نیوٹرل جج سے مقدمہ کروائے جانے کا حق حاصل ہے یعنی اگر وہ جج سے مطمئن نہیں تو معقول وجوہات بتا کر اپنا مقدمہ تبدیل کروا سکتا ہے۔_
_Right to be tried by an independent and impartial Judge (The Scheme of Separate of Judiciary as envisaged in Cr.P.C., also Sec. 479, 327, 191, etc. of Cr.P.C.)_

_21۔ مقدمہ ختم ہونے پر فیصلہ سے پہلے ایک دفعہ پھر سے تحریری طور پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع میں جواب دینے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to submit written arguments at conclusion of the trial in addition to oral submission (Section 314 of Cr.P.C.)_

_22۔ ملزم کو اس کی موجودگی میں سنا کر سزا دی جائے گی۔_
_Right to be heard about the sentence upon conviction (Sec. 235(2) and 248(2) of Cr.P.C.)_

_23۔ ملزم کو تیز ترین انویسٹیگیشن اور مقدمہ چلائے جانے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to fair and speedy investigation and trial (Section 309 of Cr.P.C.)_

_24۔ ملزم کو اپیل کا حق حاصل ہے۔_
_Right to appeal in case of conviction (Sec. 351, 374, 379, 380 of Cr.P.C. and Arts. 132(1), 134(1) and 136(1) of the Constitution)_

_25۔ ملزم کو کچھ حالات میں گرفتار نہ کیے جانے کا حق حاصل ہے۔_
_Right not to be imprisoned upon conviction in certain circumstances (Section 360 of Cr.P.C., and Section 6 of the Probation of Offenders Act)_

_26۔ ملزم کو اپنی پرائیویسی کے تحفظ میں دفاع کا حق حاصل ہے۔_
_Right to restrain police from intrusion on his privacy (Article 31 of the Constitution)_

_27۔ اپیل عدالت میں پینڈنگ ہونے کی صورت میں ملزم کو ضمانت حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔_
_Right to release of a convicted person on bail pending appeal (Section 380 of Cr.P.C.)_

_28۔ ملزم کو سزا کی صورت میں ججمنٹ کی کاپی مفت فراہم کی جائے گی۔_
_Right to get copy of the judgment when sentenced to imprisonment (Sec.363 of Cr.P.C.)_.

22/02/2026

احترامِ رمضان آرڈیننس 1981 رمضان المبارک کے دوران عوامی مقامات پر روزے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے نافذ کیا گیا قانون ہے۔ اس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

دفعہ 2 — عوامی مقام (Public Place)
ہر وہ جگہ جہاں عام لوگوں کو رسائی ہو، جیسے ہوٹل، ریسٹورنٹ، کینٹین، سڑک، پل یا کوئی بھی کھلی جگہ عوامی مقام شمار ہوگی۔

دفعہ 3 — کھانے پینے اور سگریٹ نوشی کی ممانعت
جس شخص پر روزہ فرض ہو وہ روزے کے اوقات میں عوامی مقام پر کھانا، پینا یا سگریٹ نوشی نہیں کر سکتا۔
سزا: 3 ماہ قید یا 500 روپے جرمانہ یا دونوں۔

دفعہ 4 — سہولت فراہم کرنے پر پابندی
کوئی ہوٹل، ریسٹورنٹ یا کینٹین کا مالک یا منیجر روزے کے اوقات میں جان بوجھ کر کھانے کی سہولت فراہم نہیں کر سکتا۔
سزا: 3 ماہ قید یا 500 روپے جرمانہ یا دونوں۔

دفعہ 5 — استثنا (Exceptions)
اسپتالوں میں مریضوں کے لیے کھانے کی اجازت ہے۔
ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ اور بس اڈوں پر مخصوص مسافروں کو اجازت ہے۔
نابالغ طلبہ اسکول کینٹین سے کھا سکتے ہیں۔

دفعہ 6 — سینما اور تھیٹر
افطار سے پہلے اور صبح کے مخصوص اوقات میں بند رکھنا لازم ہے۔
سزا: 6 ماہ قید یا 5 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں۔

دفعہ 7 — مجاز افسر (Authorized Officer)
درج ذیل عہدیدار مجاز افسر کہلاتے ہیں:
• مجسٹریٹ
• ضلعی کونسل کا چیئرمین
• زکوٰۃ و عشر کمیٹی کا ممبر
• میونسپل کارپوریشن کا میئر

اختیارات:
اگر انہیں خلاف ورزی کا شبہ یا یقین ہو تو وہ متعلقہ جگہ میں داخل ہو سکتے ہیں، خلاف ورزی روک سکتے ہیں، ذمہ دار افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں اور قانونی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔ عام شہری کو یہ اختیار حاصل نہیں۔

دفعہ 9 — مسافروں اور مریضوں کے قواعد
صرف مریض، 75 کلومیٹر سے زائد سفر کرنے والے مسافر اور نابالغ طلبہ رعایت کے مستحق ہیں۔

حالیہ ترمیم
خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان پر جرمانہ بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹی وی چینلز اور سینما ہاؤسز پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

تحریر: سید شمس الدین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔

13/02/2026

یہ ویڈیو عوام کو کرپشن کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔
اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت لے یا اختیار کا ناجائز استعمال کرے تو فوراً شکایت کریں۔
صوبائی محکمہ → اینٹی کرپشن
وفاقی ادارہ → ایف آئی اے
بڑی مالی کرپشن یا اعلیٰ افسران → نیب
ویڈیو میں قانونی کارروائی کے مراحل بھی دکھائے گئے ہیں: تحریری شکایت، ابتدائی جانچ، منی ٹریپ، مقدمہ، عدالت اور سزا۔
خاموشی کرپشن کو بڑھاتی ہے۔ آواز اٹھائیں، قانون آپ کے ساتھ ہے۔

This video educates the public about legal action against corruption in Pakistan.
If a government employee takes a bribe or misuses authority, file a complaint immediately.
Provincial department → Anti-Corruption
Federal department → FIA
Major financial corruption or high-ranking officials → NAB
The video shows the legal process: written complaint, preliminary inquiry, money trap, case filing, trial, and punishment.
Silence promotes corruption. Speak up, the law is on your side.

26/01/2026

عدالت میں کون کون ہوتا ہے اور ان کا کام کیا ہے؟
یہ ویڈیو آپ کو صرف چند سیکنڈ میں بتاتی ہے کہ جج، پراسیکیوٹر، ملزم، وکیل، مدعی، گواہ اور عدالتی عملہ کس طرح کام کرتے ہیں۔
⚖️ قانون سب کے لیے برابر ہے، اپنا حق جانیں اور محفوظ رہیں۔

20/01/2026

Address

Advocate Hanif Peepa Block District Bar Association D. I. Khan
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq Parast Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haq Parast Law Associates:

Shortcuts

Share