Gohar Ayoub

Call Contact the business

Gohar Ayoub G.A Tax & Law Firm

⚖️ شاپنگ بیگ کے 30 روپے لینے پر کھاڈی کے خلاف اہم فیصلہپشاور کی کنزیومر کورٹ نے شاپنگ بیگ کی رقم صارف سے وصول کرنے کے مع...
23/09/2026

⚖️ شاپنگ بیگ کے 30 روپے لینے پر کھاڈی کے خلاف اہم فیصلہ

پشاور کی کنزیومر کورٹ نے شاپنگ بیگ کی رقم صارف سے وصول کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے کھاڈی کو صارف کے حق میں 25,000 روپے ہرجانہ ادا کرنے اور حکومت کو مزید 25,000 روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ:

«"لوگو والا شاپنگ بیگ دراصل کمپنی کی اپنی تشہیر (Promotion) ہے، تو اس کا خرچہ صارف پر کیوں ڈالا جائے؟"»

عدالت کے مطابق، کمپنی کے لوگو والے بیگ کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہوئے اس کی لاگت صارف سے وصول کرنا قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

📌 صارفین کے لیے اہم پیغام:
اگر کسی کاروباری ادارے کی جانب سے اضافی رقم وصول کی جا رہی ہو اور آپ سمجھتے ہوں کہ یہ قانون یا صارف کے حقوق کے خلاف ہے، تو مناسب ثبوت کے ساتھ متعلقہ کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

صارف کے حقوق کا تحفظ، ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہے۔

G.A Law Firm
03434669031

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروائیں، آخری وقت کا انتظار نہ کریں!آخری کچھ دن رہ گئے ہیں اور FBR کا پورٹل بہت مصروف ہونے وجہ سے ب...
21/09/2026

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کروائیں، آخری وقت کا انتظار نہ کریں!

آخری کچھ دن رہ گئے ہیں اور FBR کا پورٹل بہت مصروف ہونے وجہ سے بار بار ڈاؤن ہو رہا ہے اگر آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے ہی ہیں تو آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں اور وقت پہ گوشوارے جمع کروائیں ۔

📌 وقت پر ریٹرن فائل کریں، جرمانے اور پریشانی سے بچیں۔
G.A Law Firm
03434669031

*نان فائلر جب تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔**اضافی ٹیکس تب تک*G.A Law Firm 03434669031
20/09/2026

*نان فائلر جب تک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
*اضافی ٹیکس تب تک*
G.A Law Firm
03434669031

20/09/2026

گاڑی کی خریداری پر نان فائلر رہنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

دکھائی گئی مثال میں 3 کروڑ روپے کی گاڑی خریدنے پر فائلر 36 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتا ہے، جبکہ نان فائلر کو ایک کروڑ 8 لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے ہیں—یعنی 72 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ۔

فائلر بنیں اور گاڑی کی خریداری پر کم ٹیکس کا فائدہ حاصل کریں۔

ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔

اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں۔

فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔

بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!

G.A Law Firm
03434669031

اپنی ذمہ داری و قومی فریضہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بر وقت ادا کریں۔آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی بجائے آج ہی ریٹرن...
19/09/2026

اپنی ذمہ داری و قومی فریضہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بر وقت ادا کریں۔
آخری تاریخ کا انتظار کرنے کی بجائے آج ہی ریٹرن فائل کریں۔
جی۔اے لاء فرم
03434669031

جائیداد کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس (Capital Gains Tax)اگر آپ کے پاس زمین، پلاٹ، مکان یا فلیٹ ہے اور آپ اسے فروخت کرنے ک...
18/09/2026

جائیداد کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس (Capital Gains Tax)
اگر آپ کے پاس زمین، پلاٹ، مکان یا فلیٹ ہے اور آپ اسے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو سب سے اہم بات یہ ہے کہ جائیداد کب خریدی گئی تھی۔
اگر جائیداد 30 جون 2024 تک خریدی گئی ہو
ایسی جائیداد کے لیے قانون میں درج ذیل تین کیٹیگریز ہیں:
1۔ اوپن پلاٹ
2۔ تعمیر شدہ پراپرٹی
3۔ فلیٹ
ابتدائی سال میں کیپیٹل گین پر 15% ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جبکہ مقررہ ہولڈنگ پیریڈ مکمل ہونے کے ساتھ ٹیکس کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔
مقررہ شرائط پوری ہونے پر:
فلیٹ: تیسرے سال میں ٹیکس سے استثنیٰ تعمیر شدہ پراپرٹی: پانچویں سال میں ٹیکس سے استثنیٰ
اوپن پلاٹ: ساتویں سال میں ٹیکس سے استثنیٰ
اگر جائیداد 1 جولائی 2024 یا اس کے بعد خریدی گئی ہو
ایسی جائیداد کے لیے ہولڈنگ پیریڈ کی بنیاد پر کیپیٹل گین ٹیکس میں کمی کا سابقہ طریقہ کار لاگو نہیں رہتا۔
فائلر کے لیے کیپیٹل گین پر 15% ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جبکہ نان فائلر کے لیے متعلقہ نارمل ٹیکس ریٹس لاگو ہوں گے، تاہم مؤثر ٹیکس ریٹ 15% سے کم نہیں ہوگا۔
کیپیٹل گین کیسے نکالا جاتا ہے؟
فروخت کی قیمت − خرید کی قیمت = کیپیٹل گین / لاس
یعنی جائیداد جس قیمت پر فروخت ہوئی، اس میں سے اس کی خریداری کی قیمت منہا کرنے سے کیپیٹل گین یا نقصان معلوم کیا جاتا ہے۔
ایک اہم غلط فہمی دور کریں!
جائیداد فروخت کرتے وقت سیکشن 236C کے تحت جو ٹیکس وصول یا کٹوتی کی جاتی ہے، اسے کیپیٹل گین ٹیکس نہ سمجھیں۔
Section 236C کا ٹیکس ایڈوانس انکم ٹیکس ہے، جسے بعد میں قانون کے مطابق آپ کی حتمی ٹیکس ذمہ داری کے خلاف ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔
یاد رکھیں: Section 236C کا ایڈوانس ٹیکس اور Capital Gains Tax دو الگ الگ ٹیکس تصورات ہیں۔
جائیداد فروخت کرنے سے پہلے اپنی ٹیکس ذمہ داری کا

درست حساب ضرور کروائیں۔
G.A Law Firm
03434669031

انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروائیں، ٹیکسز میں رعایت کا فائدہ اٹھائیں!فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:• بینک سے نقد رقم نکلو...
18/09/2026

انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کروائیں، ٹیکسز میں رعایت کا فائدہ اٹھائیں!

فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:

• بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں۔
• گاڑی کی خریداری پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• قومی بچت کی اسکیموں اور بینک منافع پر نان فائلر کے مقابلے میں آدھا ٹیکس۔
• زائد ادا شدہ یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق۔

ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔

فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔

بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے.
G.A Law Firm
03434669031

18/09/2026

جائیداد کی خرید و فروخت میں نان فائلر رہنا مہنگا پڑ سکتا ہے۔

دکھائی گئی مثال میں فائلر 6 لاکھ 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتا ہے، جبکہ نان فائلر کو 52 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں—یعنی 46 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافی بوجھ۔

فائلر بنیں اور جائیداد کی خرید و فروخت پر کم ٹیکس کا فائدہ حاصل کریں۔

ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔

اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں۔

فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔

جدید ڈیٹا سسٹمز کے ذریعے آپ کی آمدنی، اثاثوں اور مالی معاملات کی معلومات مسلسل ایف بی آر تک پہنچ رہی ہیں۔ نان فائلر رہنے کی صورت میں بھاری جرمانوں، اضافی ٹیکس کے بوجھ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!

G.A Law Firm
03434669031

نان فائلر جب تک۔۔۔ اضافی ٹیکس تب تک!نان فائلر رہنے کی صورت میں گاڑی اور جائیداد کی خریداری، بینک منافع، جائیداد کے کرائے...
17/09/2026

نان فائلر جب تک۔۔۔ اضافی ٹیکس تب تک!

نان فائلر رہنے کی صورت میں گاڑی اور جائیداد کی خریداری، بینک منافع، جائیداد کے کرائے اور دیگر مالی لین دین پر اضافی ٹیکس کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔

فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:

• 3 کروڑ روپے کی گاڑی خریدنے پر نان فائلر کو 1 کروڑ 8 لاکھ روپے، جبکہ فائلر کو 36 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا—یعنی نان فائلر پر 72 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ۔

• 5 کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے پر نان فائلر کو 52 لاکھ 50 ہزار روپے، جبکہ فائلر کو 6 لاکھ 25 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا—یعنی نان فائلر پر 46 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافی بوجھ۔

• بینک میں جمع شدہ رقم سے 50 لاکھ روپے منافع حاصل ہونے پر نان فائلر کو 20 لاکھ روپے، جبکہ فائلر کو 10 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا—یعنی نان فائلر پر 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ۔

• جائیداد سے 5 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ، یعنی 60 لاکھ روپے سالانہ، حاصل ہونے پر نان فائلر کو 23 لاکھ 10 ہزار روپے، جبکہ فائلر کو 11 لاکھ 55 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا—یعنی نان فائلر پر 11 لاکھ 55 ہزار روپے کا اضافی بوجھ۔

ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کروائیں۔

فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔

بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!

جی۔اے لاء فرم
03434669031



‎ ‎

کم ٹیکس، زیادہ اطمینان — فائلر کی یہی پہچان!فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:• بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہی...
15/09/2026

کم ٹیکس، زیادہ اطمینان — فائلر کی یہی پہچان!

فائلر بنیں اور یہ فوائد حاصل کریں:

• بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں۔
• قومی بچت کی اسکیموں اور بینک منافع پر نان فائلر کے مقابلے میں آدھا ٹیکس۔
• گاڑی کی خریداری پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• زائد ادا شدہ یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق۔

ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک جمع کروائیں۔ اپنی آمدنی اور اثاثوں کی درست تفصیلات فراہم کریں اور واجب الادا ٹیکس پوری دیانت داری سے ادا کریں۔

فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔

بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!

ویب سائٹ: www.fbr.gov.pk

موبائل ایپ: ٹیکس آسان ‎(Tax Asaan)‎

ہیلپ لائن: ‎051 111 772 772‎

ای میل: [email protected]



‎ ‎

Address

Daska
51010

Telephone

+923434669031

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gohar Ayoub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gohar Ayoub:

Shortcuts

Share