Advocate Mudasar umer Nissoana

Advocate Mudasar umer Nissoana criminal,family or civil lawyer..

08/08/2025

لاہورہائیکورٹ کا کیریکٹر سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم فیصلہ
بر یت یا خارج شدہ مقدمات کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہ کرنے کا حکم
بریت کے باوجود ایف آئی آر کا ذکر غیر ضروری،عدالت
ایف آئی آر کا ریکارڈ انسانی وقار کے خلاف استعمال نہ ہو،فیصلہ
بریت کے باوجود ریکارڈ ظاہر کرنا غیر منصفانہ ہے
موجودہ اسٹیٹس کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم
2025LHC 5162

پہلے فائلر کی دو کیٹگری تھی. فائلر اور نان فائلر اب اس میں تیسری قسم کو متعارف کروایا گیا ہے لیٹ فائلر جس کا مطلب ہے کہ ...
10/10/2024

پہلے فائلر کی دو کیٹگری تھی. فائلر اور نان فائلر اب اس میں تیسری قسم کو متعارف کروایا گیا ہے لیٹ فائلر جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اپنی ٹیکس ریٹرن دیرسے جمع کرواتے ہیں تو آپ کے فائلر کے سٹیٹس کے ساتھ لیٹ لکھا ہوگا.
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی اخری تاریخ 14 اکتوبر 2024 مقرر کی ہے جس میں ہرگز توسیع نہ ہوگی .
اگر کوئی 14 اکتوبر 2024 سے پہلے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کرواتا ہے یا اس تاریخ تک فائلر ہوتا ہے تو 1 مارچ 2025 کو اس کے سٹیٹس سے لیٹ فائلر کا لفظ ختم ہو جائے گا.
اگر کوئی مقررہ تاریخ سے پہلے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتا تو اس کا سٹیٹس 18 ماہ یعنی 1 مارچ 2026 تک لیٹ فائلر رہے گا.
اپنے آپ کو لیٹ فائلر اور نان فائلر کی کیٹگری سے بچانے کے لیے 14 اکتوبر 2024 سے پہلے اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروا لیں .
یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر آپ فائلر ہیں تو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر آپ کو 3 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور اگر آپ لیٹ فائلر ہیں تو آپ کو 6 فیصد ٹیکس دینا پڑتا ہے جبکہ نان فائلر کو 10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا

فائلر اور ٹیکس ریٹرن کی خدمات حاصل کرنے کے لیے آپ ہماری ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں .

سوال: فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کی کیا چیزیں چاہئیں ہوتی ہیں۔جواب:اسلام و علیکمٹیکس معاملات کو پاکستان کا ادارہ فیڈرل ب...
01/10/2024

سوال: فائلر کیسے بنتے ہیں اور اس کی کیا چیزیں چاہئیں ہوتی ہیں۔
جواب:
اسلام و علیکم
ٹیکس معاملات کو پاکستان کا ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) ڈیل کرتا ہے۔
فائلر بننے کے لیے سب سے پہلے نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) بنتا ہے۔
این ۔ٹی۔ این (NTN)بنانے کے لیے درج ذیل چیزیں درکار ہیں .
1: قومی شناختی کارڈ
2: فون نمبر
3: ای میل ایڈریس (E.Mail)

این۔ ٹی۔این بنانے کے بعد آپ کو ٹیکس ریٹرنز جمع کروانی ہوتی ہیں ۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے درج ذیل معلومات درکار ہیں۔

نوٹ: خالی این۔ٹی۔این (NTN) بنانے سے فائلر نہیں بنتا۔

سیلری پرسن (salary person)
1: سیلری سلپس 1 جولائی تا 30 جون ۔
2: اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی، زیور،وغیرہ
3: بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون۔

بزنس پرسن (Buisness person)
1: بزنس انکم 1 جولائی تا 30 جون
2: اثاثہ جات کی تفصیل مثلاً گھر، گاڑی، زیور، وغیرہ
3: بینک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ 1 جولائی تا 30 جون۔

ریڑنز فائل کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو کروانے کے لیے ATL چالان بنتا ہے اسے ادا کرنے کے بعد سٹیٹس ایکٹو ہوتا ہے۔

نوٹ: اس کے علاوہ اگر آپکا کوئی سورس آف انکم ہیں مثلا زراعت، فارن انکم، فارن ریمیٹنس، انشورنس پالیسی وغیرہ بھی بتانا ضروری ہیں۔

نوٹ: اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ آپکا تمام ڈیٹا صحیح درج کیا گیا ہیں یا نہیں اور پروفیشنلز کو ہائیر کریں تاکہ مستقبل میں FBR کے نوٹسز سے بچیں۔

For more assistance and services you can call or whatsapp on 03006515003

18/05/2024
05/04/2024

REVENUE TERMINOLOGIES

1. Khewat number : The number of owner of the land

2. Khatoni Number : The number of possesioner/ cultivator of land

3. Khasra number : The number of measurement of area in jamabandi

4. Kita number : The Number mentioning the khasra number in jamabandi

5. Mutation/rapat : Any entry regarding sale purchase or transfer of land

6. Vassiat : transfer of land through will

7. Hiba : transfer of land through gift

8. Billa : Devoid of/without

9. Hadbast number: Number of revenue village boundary

10. Mushqueel/ Murrabha/ rectangle: comprise of 25 Acres/bighas

11. Lal Dora: The boundary of inhabited village, within which ownership of land is generally through possession only.

:

1. Chahi : Irrigated through wells/tube wells

2. Nahri : Irrigated through Canals

3. Barani : Rainfed

4. Gair mumkin : Non cultivable

5. Abadi : Inhabited

6. Banjar : Not cultivated from four cropping seasons

:

1. Khud Kast : Self cultivated

2. Gair Marusi : Unauthorised possessioner (Kache mujahire)

3. Gair Dakhildar : Unauthorised permanent possessioner (pakkee mujahire)

4. Rehan : Mortgage with possession

5. Aadrehan : Mortgage without possession.

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
23/12/2023

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

02/12/2023

منشیات کے کیسز میں ویڈیو گرافی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا پہلا اور انتہائی اہم فیصلہ !

فیصلے کی تفصیل میں جانے سے پہلے کیس کے مختصر حقائق کچھ یوں ہیں کہ :

انتیس مئ دو ہزار تئیس کو تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے زاہد سرفراز گل نامی ملزم کو انسداد منشیات ایکٹ کے دفعہ نو ( سی ) کے تحت اٹھارہ سو تینتیس گرام چرس رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا جس کے لئے قانون میں کم سے کم سزا نو سال جبکہ زیادہ سے زیادہ چودہ سال قید و جرمانہ ہے۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد نچلی تمام عدالتوں سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد یہ کیس سپریم کورٹ پہنچا اور سپریم کورٹ میں یہ کیس تین رکنی بینچ جن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ صاحب شامل تھے کے سامنے مقرر ہوا۔

ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پہلا نکتہ یہ اٹھایا گیا کہ ایک بے بنیاد اور غلط کیس ہے اور ملزم کو اس کیس میں صرف اس وجہ سے نامزد کیا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس کے کچھ حکام کے خلاف سترہ مئ کو ایک درخواست دی تھی جس کے جواب میں ملزم کو اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا اور اس کے علاؤہ یہ اہم نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ جائے وقوعہ پر بوقت وقوعہ ملزم کی موجودگی بھی نہیں ہے۔ ریاست کی جانب سے سٹیٹ کونسل نے سپریم کورٹ میں یہ دلائل دئے کہ ملزم کو رنگے ہاتھوں دن دیہاڑے چھ بجے ایک عوامی پارک سے گرفتار کیا گیا ہے تو اس لئے ملزم کے خلاف کیس ثابت ہوتا ہے جس کے جواب میں ملزم کے وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ چھ بجے ایک عوامی پارک میں ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس کے باوجود وقوعہ کے عینی شاہدین صرف پولیس والے ہیں اور اس کے علاؤہ نہ تو کوئ فوٹو گرافی اور نہ ہی کوئی ویڈیو گرافی کی گئ اور یہی بات پولیس کے کردار کو مشکوک بناتی ہے۔

سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پہلے ہی فرصت میں اس کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے ملزم کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ سنانے کے بعد ایک نہایت ہی خوبصورت بحث کا آغاز کیا ہے اور وہی بحث ہی اس کیس کی تلخیص کا باعث بنا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے بحث کا آغاز اس نکتے سے کیا ہے کہ انسداد منشیات ایکٹ کے دفعہ پچیس کی تنفیذ کے بعد منشیات کے کیسز میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ ایک سو تین کا اثر ختم ہوگیا ہے جس کے تحت پولیس پر یہ لازمی تھا کہ پولیس اپنے ساتھ تلاشی کے وقت دو پرائویٹ گواہ رکھنے کی پابند تھی۔ یہاں پر عدالت نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ آخر کیوں پولیس اور انسداد منشیات فورس تلاشی کے وقت فوٹو گرافی کیوں نہیں کرتی حالانکہ قانون شہادت آرڈر کا آرٹیکل ایک سو چونسٹھ اس حوالے سے بڑا واضح ہے۔ عدالت نے یہاں پر اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ انسداد منشیات کے کیسز میں عمومی طور پر استغاثہ کے گواہان سرکاری ہوتے ہیں جن کے پاس موبائل فون موجود ہی ہوتے ہیں تو وہ آخر کیوں فوٹو گرافی و ویڈیو گرافی نہیں کرتے کیونکہ اس سے نہ صرف جائے وقوعہ پر ملزم کی موجودگی جانچنے میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے انسداد منشیات فورس کے خلاف قائم اس تصور کا خاتمہ بھی ہوسکے گا کہ وہ غلط کیسز بناتے ہیں۔ عدالت نے اس کے بعد اس بات کا بھی زکر کیا ہے کہ منشیات فروش اپنے خریداروں کو عادی بنا کر نہ صرف ان کو تباہ کرتی ہے بلکہ ان کے خاندان کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیتے ہیں اور چونکہ انسداد منشیات فورس کو تنخواہیں سرکاری فنڈ سے جاتی ہیں تو اس لئے ان پر لازمی ہے کہ وہ اس مکروہ دھندے کی روک تھام بہر صورت کرے۔ عدالت نے آخر میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب حقیقی شہادت یعنی ثبوت کے حصول کے لئے ہر ممکن راہ اپنائیں۔

عدالت نے فیصلے کے آخر میں یہ فیصلہ تمام متعلقہ اداروں کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس اور انسداد منشیات فورس اپنے متعلقہ قوانین میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کے حوالے سے مناسب ترامیم پر بھی غور کر سکتی ہے۔

اس انتہائی اہم فیصلے کا خلاصہ یہ ہے کہ انسداد منشیات کے کیسز میں پولیس و انسداد منشیات فورس ملزمان کے خلاف حقیقی ثبوت و شواہد کے لئے ویڈیو گرافی و فوٹو گرافی کرے کیونکہ اس سے نہ صرف غلط کیسز کا خاتمہ ہوگا بلکہ حقیقی مجرمان اپنے پایہ تکمیل تک بھی پہنچ پائیں گے۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے لکھا ہے اور ان کے ساتھ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ صاحب نے اتفاق کیا ہے اور یہ فیصلہ کریمنل پیٹیشن نمبر گیارہ سو بیانوے پر پڑھا جا سکتا ہے۔ ۔

ذاتی استعمال کے لیے اسلحہ لائسنس کا  درخواست فارم! درخواست اگلے ہفتے سے آنلائن دی جائے گیجس کے پاس یہ رپورٹس کلیئر ہوں گ...
18/11/2023

ذاتی استعمال کے لیے اسلحہ لائسنس کا درخواست فارم! درخواست اگلے ہفتے سے آنلائن دی جائے گی
جس کے پاس یہ رپورٹس کلیئر ہوں گی وہی درخواست دے سکے گا:
۱-پولیس رپورٹ
۲- سپیشل برانچ رپورٹ
۳- سی ٹی ڈی رپورٹ
۴- میڈیکل رپورٹ
۵- ایف بی آر رپورٹ

29/09/2023

وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰالَمِينَ
"اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔🕋❤️

27/09/2023

Address

Lahore High Court Lahore
Chiniot
LAHOREHIGHCOURT

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923006515003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advocate Mudasar umer Nissoana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Advocate Mudasar umer Nissoana:

Share