02/01/2024
اس مہینے سے نان فائلرز کے موبائل سمز، یوٹیلٹی کنکشن بلاک کر دیے جائیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ موبائل فون سمز بلاک کرنے اور نان فائلرز کے یوٹیلیٹی کنکشن منقطع کرنے کا عمل جنوری 2024 سے شروع ہوگا صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ 28-29 دسمبر 2023 تھی، اس کے بعد، ایف بی آر ایک عام حکم نامے پر مشتمل نان فائلرز کے نام جاری کرے گا، جن کی بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو جائیں گے۔
نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔ اس کے بعد بجلی/گیس کے کنکشن منقطع کرنے اور سموں کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا