Raja Hamid Maznoor Law Associates

Raja Hamid Maznoor Law Associates Raja Hamid Manzoor Advocate Supreme Court

18/07/2024
21/11/2023

نام تبدلی، درستگی یا تاریخ پیدائش تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ پر کیسے کروائی جائے؟

تعلیمی اسناد پر یا شناختی کارڈ پر نام درستگی، تاریخ پیدائش درستگی بہت ہی عام مسئلہ ہے جو تقریباً ہر تیسرے چوتھے بندے کو پیش آتا ہے اپنی غلطی سے یا دفتری عملے کی غلطی سے. اگر کسی کو یہ مسئلہ درپیش آیا ہے تو متاثرہ شخص مندرجہ ذیل قانونی طریقے سے نام درستگی یا تاریخ پیدائش درستگی کروا سکتا ہے specific relief Act کے سیکشن 42 کے مطابق متاثرہ شخص عدالت میں دعویٰ برائے درستگی نام یا تاریخ پیدائش کا دعویٰ کرسکتا ہے اس دعویٰ کو دعویٰ استقرار حق یا Suit For declaration بھی کہتے ہیں. اس دعوی سے پہلے آپ نادرا میں شناختی کارڈ پر اپنا نام یا تاریخ پیدائش درستگی کی درخواست دیں گے عموماً نام کی تبدیلی نادرا والے کر دیتے ہیں لیکن تاریخ پیدائش کے لیے وہ آپکو عدالتی ڈگری لینے کا کہیں گے مطلب عدالت میں کیس کر کے اپنی تاریخ پیدائش درست کروائیں.

عدالت میں کیس کیسے ہوگا؟

جیسا کے اوپر بتایا کے متاثرہ شخص عدالت میں دعویٰ استقرار حق کرے اس دعویٰ میں نادرا کو پارٹی بنائے گا. عدالت نادرا کو نوٹس بھجوانے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائے گا جس میں عدالت اس شخص کو کہے گی کہ اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرو جس سے ثابت ہو تمہاری تاریخ پیدائش کا غلط اندراج ہوا ہے شناختی کارڈ پر. وہ شخص Birth certificate جس کو یونین کونسل جاری کرتی ہے وہ پیش کرے گا یونین کونسل کا ریکارڈ بھی ہیش کیا جاسکتا ہے اگر برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہو یا میٹرک کی ڈگری رزلٹ کارڈ یا دیگر شواہد عدالت میں پیش کرے کا جس سے ثابت ہو کے نادرا نے غلط اندراج کر دیا ہے تاریخ پیدائش کا یا نام کا. عدالت ڈگری Decree پاس کر دے گی جس کے بعد نادرا آپکی تاریخ پیدائش کو درست کر دے گا.

تعلیمی اسناد پر تبدیلی نام یا تاریخ پیدائش؟

ایک دفعہ شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش یا نام کی درستگی ہو جائے تو پھر متعلقہ تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی بھی آپکا نام تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی پاپند ہے اپ یونیورسٹی یا تعلیمی بورڈ کی فیس ادا کرنے کے بعد اپنا نام یا تاریخ پیدائش اسناد سے درست کروا سکتے ہیں

اس تمام کیس کا خرچہ کتنا ہوگا؟

اس تمام معاملے اور عدالتی کیس میں کوئی زیادہ خرچہ نہیں ہوتا بس وکیل صاحب کی فیس ہوگی دعویٰ استقرار حق میں عدالتی فیس نہیں ہوتی۔

Address

Bagh
12500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Hamid Maznoor Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share