02/11/2024
*پنجاب میں کنزیومر عدالت میں آن لائن مقدمہ درج کرنے کا طریقہ*
آپ دوکاندار سے نقصان کے علاوہ لاکھوں روپیہ بطور ہر جانہ بھی وصول کر سکتے ہیں۔
1- گوگل پلے سٹور سے کنزیومر کورٹ سروسز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
2- اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں آپ کے نمبر پر او ٹی پی وصول ہو گا اسے ویریفائی کر کے لاگ ان ہو جائیں۔
3- اپنا نام،پتہ،شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کریں
4-دوکان دار جس سے آپ نے ناقص اشیاء خرید کی یا سروس پرووائیڈر جس سے آپ نے خدمات حاصل کی اسکا نام،پتہ اور موبائل نمبر درج کریں
5- اپنے کیس کی مکمل تفصیلات درج کریں
6- اٹیچمنٹ میں تین چیزیں لازمی ہیں۔
!-فوٹو کاپی لیگل نوٹس
!!- رسید خریداری
!!!- کاپی شناختی کارڈ
یاد رہے مسئول علیہ/دوکان دار یا سروس پرووائیڈر کو 15 دن کا لیگل نوٹس جاری کرنا لازمی ہے جو کہ آپ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک بھیجیں گے اور بوقت آنلائن کنمپلینٹ کاپی اپلوڈ کریں گے۔
اس کے بعد آپ اپنی کنمپلینٹ سبمٹ کروا دیں۔ عدالت کے رجسٹرار آپ کی کنمپلینٹ کی سکروٹنی کے بعد اسے سماعت کے لئے منظور کریں گے یا نا مکمل کہہ کر واپس کردیں گے